جل شکتی وزارت
وزیراعظم جناب نریندر مودی ’ہر گھر جل‘ کے تحت پانی اور حفظان صحت پر مرکزی بجٹ 2022 کے مثبت اثر کے بارے میں ویبینار سے خطاب کریں گے
بریک آؤٹ سیشن: پانی کے دیہی سپلائی کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا اور سال 2024 تک ہر گھر میں ٹیپ واٹر کنکشن کو یقینی بنانا
Posted On:
22 FEB 2022 7:39PM by PIB Delhi
ہر ایک دیہی گھر میں نل 55 ایل پی سی ڈی صاف ستھرا ٹیپ واٹر فراہم کراتے آتم نربھار بھارت کا مقصد حاصل کرنے کے ایک حصے کے طور پر، پانی اور حفظان صحت پر مرکوز بجٹ 2022 کے نفاذ کے بارے میں کل ایک ویبینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 فروری 2022 کو صبح 10.00 بجے ورچوئل ویبینار سے خطاب کریں گے۔ مرکزی وزیر، جل شکتی، جناب گجیندر سنگھ شیخاوت اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو،واش، یو این ایجنسی کے اہم متعلقین اور اس حلقے کے تکنیکی ماہرین اس موقع پر خطاب کریں گے۔ ویبینار کا یہ سلسلہ پروگرام کے تحت آنے والے مختلف متعلقین سے بات چیت اور مذاکرات کے نئے طریقے کا حصہ ہے۔
صبح گیارہ بجے بریک آؤٹ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں اس شعبے کی ممتاز شخصیات ، نجی شعبے کے نمائندے اور زمینی سطح کے متعلقین بجٹ اور دیہی گھروں میں پینے کا محفوظ پانی فراہم کراتے ہوئے اس کے اثر پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
ماہرین کے علاوہ کی ریسورس سینٹروں (کے آر سی) کے لوگ جو مشن کے ذریعہ مختلف متعلقین کی تربیت کے لیے پینل میں شامل کئے گئے ہیں ، جل جیون مشن کے نفاذ کو بہتر بنانے کے بارے میں اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
ریاستیں پنچایتوں کو عوامی کاموں میں لگانے کے لئے نافذ کرنے والی معاون ایجنسیوں کے طور پر سول سوسائٹی تنظیموں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، پانی سمیتی قائم کی جائیں گی اور ولیج ایکشن پلان کو فروغ دیا جائے گا۔ ویبینار کے دوران نافذ کرنے والی معاون ایجنسیوں کے ارکان بھی کام کے دوران ہونے والے اپنے تجربات کے بارے میں بتائیں گے۔
’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘ کی مثال پر عمل کرتے ہوئے 100 اضلاع، 1144 بلاکس، 66647 گرام پنچایتیں اور 137642 گاؤں ’’ہر گھر جل‘‘ بن گئے ہیں۔ 30 ماہ کے قلیل عرصے میں ملک میں 9 کروڑ دیہی گھروں کو ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کرایا گیا ہے۔ تین ریاستیں - گوا، تلنگانہ اور ہریانہ اور تین مرکز کے زیر انتظام خطے انڈومان و نکوبار جزائر، دادرا اور نگر حویلی اور دمن و دیو اور پڈوچیری کے عوام کو 100 فیصد ٹیپ واٹر کوریج فراہم کرایا گیا ہے۔ دیگر ریاستیں بھی تیزی سے کام کررہی ہیں اور جلد ہی 100 فیصد کوریج حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ ان میں سے پنجاب 99 فیصد، ہماچل پردیش 93 فیصد ، گجرات 92 فیصد اور بہار 90 فیصد اس سال ’ہر گھر جل‘ بننے والے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U-1905
(Release ID: 1800433)
Visitor Counter : 164