دیہی ترقیات کی وزارت

وزیر اعظم بجٹ اعلانات پر پوسٹ بجٹ ویبینار – کوئی شہری پیچھے نہ رہ جائے سے خطاب کریں گے

Posted On: 22 FEB 2022 8:35PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل حال ہی میں اعلان کردہ مرکزی بجٹ 2022 پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔ پروگرام کا موضوع ’کوئی بھی شہری پیچھے نہ رہ جائے‘ کا مقصد صنعتی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور حکومتی عہدیداروں کو بجٹ کے مثبت اثرات پر غور و فکر کرنے اور سب کی ترقی کے مشترکہ مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے لیے قابل عمل حکمت عملیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

ویبینار کے دوران یکساں طور پر تمام اسٹیک ہولڈروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، ہر گھر میں رہائش، پینے کے قابل پانی اور ایل پی جی کے موضوعات پر سیشن منعقد کیے جائیں گے۔

اس میں 10 وزارتیں اور محکمے بشمول دیہی ترقی کی وزارت (MoRD)، پنچایتی راج کی وزارت (MoPR)، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (MoHUA)، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت (MoPNG)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (MeITY)، شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (MoDONER)، پینے کے پانی اور صفائی کا محکمہ (DDWS)، سرحدی انتظام کا محکمہ (DoBM)، محکمہ ڈاک (DoP)، ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ اور زمینی وسائل کا محکمہ (DoLR) حکومتی عہدیداروں کے علاوہ، صنعت کے ماہرین اور مختلف سرکاری اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے اور بجٹ کے تناظر میں دیہی منظر نامے میں صنعت اور مستفیدین کو درپیش متعدد مسائل پر غور کریں گے۔ اس ویبینار سے حاصل ہونے والے نتائج کو پھر مختلف وزارتوں کو پیش کیا جائے گا تاکہ وہ ان پروگراموں کے بہتر نفاذ کے لیے اپنی حکمت عملیوں میں تبدیلی کر سکیں۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 1907



(Release ID: 1800423) Visitor Counter : 144