وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے نیشنل مینس – کم – میرٹ اسکالرشپ (این ایم ایم ایس ایس) کو پانچ سال کی مدت کے لئے جاری رکھنے کو منظوری دی

Posted On: 22 FEB 2022 5:20PM by PIB Delhi

ممبئی،  22/فروری 2022 ۔ حکومت نے مرکزی شعبے کی نیشنل مینس – کم – میرٹ اسکالرشپ (این ایم ایم ایس ایس) کو کل 1827.00 کروڑ روپئے کے مالی صرفہ کے ساتھ پندرہویں مالی کمیشن کے سائیکل میں پانچ سال کی مدت یعنی 2021-22 سے لے کر 2025-26 تک کے لئے اہلیت سے متعلق معیارات میں معمولی تبدیلیوں اور اس اسکیم کے تحت تجدید سے متعلق معیارات میں ترمیم کے ساتھ جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ اہلیت سے متعلق معمولی تبدیلیوں میں آمدنی کی حد کو 1.5 لاکھ روپئے سالانہ سے بڑھاکر 3.5 لاکھ روپئے سالانہ کرنا چامل ہے۔

اس اسکیم کا مقصد اقتصادی اعتبار سے کمزور طبقات کے ہونہار طلباء کو آٹھویں کلاس میں اپنی پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑنے یعنی ڈراپ آؤٹ سے روکنے کے لئے انھیں اسکالرشپ دینا اور ان کی سیکنڈری اسٹیج پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اس اسکیم کے تحت ہر سال 9ویں کلاس کے منتخب طلباء کو 12000 روپئے سالانہ (1000 روپئے ماہانہ) کی ایک لاکھ نئی اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے اور ریاستی حکومت، سرکاری امداد یافتہ اور بلدیاتی اسکولوں میں حصول تعلیم کے لئے 10ویں سے 12ویں کلاس میں ان کا داخلہ جاری رکھا / رینیو کیا جاتا ہے۔ اسکالرشپ دینے کے لئے طلباء کا انتخاب ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے منعقدہ امتحان کے توسط سے کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم سے متعلق تفصیلات نیشنل اسکالرشپ پورٹل (این ایس پی) پر دستیاب ہیں۔ یہ اسکالرشپ فوائد کی راست منتقلی (ڈی بی ٹی) طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے پبلک فائیننشیل مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے توسط سے الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے براہ راست طلباء کے بینک کھاتوں میں بھیجی جاتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 100 فیصد فنڈ مرکزی حکومت کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔

یہ مسلسل جاری رہنے والی اسکیم ہے اور سال 2008-09 میں اس اسکیم کی شروعات کے بعد سے سال 2020-21 تک 1783.03 کروڑ روپئے کے خرچ سے 22.06 لاکھ اسکالرشپ منظور کی جاچکی ہے۔

اس اسکیم کے لئے منظور شدہ 1827.00 کروڑ روپئے کے مالی صرفہ کے ساتھ 14.76 لاکھ طلباء کو اسکالرشپ دینے کی تجویز ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.1897


(Release ID: 1800374) Visitor Counter : 211