مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
مرکزی بجٹ 2022 کے اعلانات کے نفاذ پر ویبینار
عزت مآب وزیر اعظم افتتاحی خطاب کریں گے
وزارت کے افسران/ دیہی اور شہری ہاؤسنگ سیکٹر کے ماہرین ’امرت کال میں سب کے لیے رہائش‘ پر بات چیت کریں گے
Posted On:
22 FEB 2022 4:28PM by PIB Delhi
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی 23 فروری 2022 کو دیگر وزارتوں کے ساتھ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (MoHUA) اور دیہی ترقی کی وزارت (MoRD) کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ویبینار میں افتتاحی خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام مرکزی بجٹ 2022-23 میں اعلان کردہ اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ویبینار کی سیریز کا حصہ ہے جس کا عنوان ہے ’کوئی شہری پیچھے نہ رہ جائے‘۔
ویبینار میں سرکاری افسران، مختلف وزارتوں، اداروں، ڈومین کے ماہرین، رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندے شرکت کریں گے۔ دیہی اور شہری ترقی سے متعلق مختلف ڈومینز پر مختلف سیشنز کی میزبانی کی جائے گی۔ پینلسٹ دیہی اور شہری علاقوں میں سستی رہائش، پانی کی فراہمی، ریل، موبائل، براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کے حوالے سے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے، خواتین پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ دیہی غریبوں کو روزی روٹی کے اختیارات کی یقین دہانی، بینکنگ خدمات، لوگوں کے فائدہ کے لیے زمین کے قوانین کو آسان بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اشتراک کریں گے۔
ویبینار میں چھ بریک آؤٹ سیشنز طے کیے گئے ہیں۔ سب کے لیے رہائش پر سیشن کے لیے، وزارت کے افسران اور دیہی اور شہری ہاؤسنگ سیکٹر کے نامور مقررین ’امرت کال میں سب کے لیے رہائش‘ کے موضوع پر بات چیت کریں گے جس میں ان نکات پر بنیادی توجہ دی جائے گی (i) سستے مکانات کی عالمی کوریج کی سہولت فراہم کرنا (ii) دیگر اسکیموں کے ساتھ سستے مکانات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے اسکیمیں، شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی حکمت عملی اور (iii) سستی رہائش کے شعبے میں نجی شراکت داری کو بڑھانا۔
مرکزی بجٹ 2022-23 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن نے کئی اعلانات کیے جو شہری مکانات کی اہمیت اور شہری کاری کی بڑھتی ہوئی رفتار کو تسلیم کرتے ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ اس بجٹ نے بنیاد رکھی ہے اور معیشت کو انڈیا@75 سے انڈیا@100 تک - اگلے 25 سالوں کے امرت کال پر چلانے کے لیے ایک بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔ عزت مآب وزیر خزانہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ پی ایم آواس یوجنا کے دیہی اور شہری دونوں طرح کے مستحقین کے لیے 80 لاکھ مکانات مکمل کیے جائیں گے اور اس مقصد کے لیے 48,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جس میں سے 28,000 کروڑ صرف PMAY (U) کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ مالی عزم نہ صرف پناہ گاہیں فراہم کرے گا، بلکہ 80 لاکھ مستفیدین گھرانوں کی زندگیوں کے وقار میں اضافہ کرے گا، جس سے ملک کے تقریباً 4 کروڑ شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 2022-23 میں مکمل ہونے والے ان 80 لاکھ گھروں میں سے 28 لاکھ گھر شہری علاقوں میں اور 52 لاکھ گھر ملک کے دیہی علاقوں میں ہوں گے۔
ویبینار کا آغاز صبح 11 بجے، وزارت صحت کے سکریٹری جناب منوج جوشی کے ذریعہ ’سب کے لیے مکانات اور بجٹ کے اعلانات‘ کے تعارف کے ساتھ ہوگا۔ اس کے بعد، MoHUA کے ویبینار میں مقررین/ماہرین - جناب اجے جین، خصوصی چیف سکریٹری (ہاؤسنگ) حکومت آندھرا پردیش، جناب ہرش وردھن پٹودیا، صدر، CREDAI اور جناب شوبھاگتو داس گپتا، سینیئر فیلو، سینٹر فار پالیسی ریسرچ (CPR)، ایم او آر ڈی کی طرف سے، ڈاکٹر پی کے ڈیش، وزٹنگ پروفیسر، اسکول آف پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر، نئی دہلی اور انٹرنیشنل کنسلٹنٹ، یو این ڈی پی، ڈاکٹر منیش رنجن، سکریٹری، دیہی ترقی، جھارکھنڈ اور جناب ایس کے نیگی، سی بی آر آئی اپنی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے اس میں شامل ہوں گے۔
یہ سیشن دو گھنٹے کا ہوگا جس میں سوالات و جوابات اور مباحثے شامل ہیں۔ سیشن کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے، https://pmayu.webex.com/pmayu/j.php?RGID=r7fcea2cedbeb286316ae7eed8f1b12d7 پر کلک کریں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 1894
(Release ID: 1800364)
Visitor Counter : 173