صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ -19 کی تازہ ترین صورت حال

Posted On: 22 FEB 2022 9:10AM by PIB Delhi

 

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک175.83کروڑ کووڈ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

ہندوستان میں سردست متاثرہ معاملوں کی تعداد 1,81,075 ہے۔

فی الحال زیر علاج مریضوں کی شرح 0.42 فیصد ہے۔

سردست ملک میں شفایابی کی شرح 98.38 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران34,226مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد شفایاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4,21,58,510 ہوگئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13,405 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی یومیہ شرح (1.24 ) فیصد ہے ۔

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے افراد کی ہفتہ وار شرح (1.98فیصد) ہے ۔

اب تک کُل 76.12 کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,84,247 ٹیسٹ منعقد کئے گئے۔

*************

 

ش ح ۔ ع م۔ رض

U. No.1867



(Release ID: 1800201) Visitor Counter : 132