امور داخلہ کی وزارت
مودی سرکار نے سال 2021-22 سے سال 2025-26 تک بارڈر انفرااسٹرکچر اینڈ مینجمنٹ (بی آئی ایم) کے جامع منصوبہ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے
وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی رہنمائی میں وزارت داخلہ بارڈر انفرااسٹرکچر اینڈ مینجمنٹ کو بہتر بنانے کے تئیں پابند عہد ہے
سال 2021-22 سال 2025-26 تک منصوبے کی لاگت 13020 کروڑ روپئے ہوگی
بی آئی ایم کے تحت سرحدی بندوبست، پولیسنگ اور سرحدوں کی نگہبانی کو بہتر بنانے کے لئے سرحدی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا
Posted On:
21 FEB 2022 5:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21/فروری 2022 ۔ مودی حکومت نے 13020 کروڑ روپئے کی لاگت سے سال 2021-22 سے لے کر سال 2025-26 تک کے پندرہویں مالی کمیشن سائیکل کے دوران ’’بارڈر انفرااسٹرکچر اینڈ مینجمنٹ‘‘ (بی آئی ایم) کی مرکزی شعبے کی جامع اسکیم کو جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے۔ وزارت داخلہ سرحدی بنیادی ڈھانچہ اور بندوبست کو بہتر بنانے کے تئیں پابند عہد ہے۔ اس فیصلے کے تحت سرحدی بندوبست، پولیسنگ اور سرحدوں کی نگہبانی کو بہتر بنانے کے لئے سرحدی ڈھانچے کو مضبوط کیا جائے گا۔
بی آئی ایم اسکیم سے بھارت – پاکستان، بھارت – بنگلہ دیش، بھارت – چین، بھارت – نیپال، بھارت – بھوٹان اور بھارت – میانمار سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے مختلف بنیادی ڈھانچوں جیسے سرحدی باڑ بارڈر فلڈ لائٹ، تکنیکی حل، سرحدی سڑکیں اور سرحدی چوکیاں (بی او پی) / کمپنی آپریٹنگ بیسیز (سی او بی) کی تعمیر میں کافی مدد ملے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.1854
(Release ID: 1800115)
Visitor Counter : 186