وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مادرزبان کا بین الاقوامی دن منایا جائے گا


ایکم بھارتم کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر وندے بھارتم ساؤنڈ ٹریک ریلیز؛ طبلہ  استادبکرم گھوش کے ساتھ گریمی فاتح رکی کیج لائیو پرفارم کریں گے

Posted On: 20 FEB 2022 11:10AM by PIB Delhi

 


اہم نکات :

  • مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت محترمہ میناکشی لیکھی کے ذریعہ وندے بھارتم ساؤنڈ ٹریک کا اجرا۔
  • مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جناب پرسون جوشی کی افتتاحی تقریر۔
  • آئی جی این سی اے کے ڈین پروفیسر رمیش سی گوڑ کی کتاب 'ٹرائبل اینڈ انڈیجینس لینگویجز  آف انڈیا '  کا اجرا۔
  • گریمی فاتح رکی کیج اور طبلہ  استادبکرم گھوش کا لائیو کنسرٹ۔

 

آزادی کا امرت مہوتسو کے زیراہتمام بھارت سرکار کی ثقافت کی وزارت مادر زبان کے عالمی دن کے موقع پراندرا گاندھی  نیشنل سینٹر فار آرٹس، نئی دہلی میں 22-21 فروری، 2022 کو  دو روزہ پروگرام کا انعقاد کر رہی ہے۔

لسانی اور ثقافتی تنوع کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے  اورکثیر لسانیت کو بڑھاوا دینے کے لیے  ہر سال 21 فروری کو دنیا بھر میں مادری زبان کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن دنیا بھر کے لوگوں کے ذریعہ استعمال کی جانے والی تمام زبانوں کے تحفظ اوربچاؤ کو فروغ دینے کے لئے ایک وسیع  پہل کا حصہ ہے۔ مادری زبان کا عالمی دن منانے کا خیال سب سے پہلے بنگلہ دیش سے آیا تھا۔ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیکسکو) کی جنرل کانفرنس نے 2000 میں 21 فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا۔ ہر سال اس خاص دن کو منانے کے لئے یونیسکو کے ذریعہ ایک انوکھی تھیم  منتخب کی جاتی ہے ۔ 2022 کا موضوع ہے: "کثیر لسانی تعلیم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال: چیلنجز اور مواقع"۔ یہ کثیر لسانی تعلیم کو آگے بڑھانے اور سب کے لیے معیاری تدریس اور سیکھنے کے فروغ   میں  مدد  کے لئے ٹیکنالوجی کے ممکنہ رول  پر مرکوز  ہے۔

اس دن کو نشانزد کرنے کے لیے، ثقافت کی وزارت  فزیکل اور ورچوئل  طور پر اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) اور یونیسکو نئی دہلی کلسٹر آفس کے تعاون سے دو روزہ پروگرام کا اہتمام کر رہی ہے۔

اس پروگرام میں کلیدی خطبہ کلچر سکریٹری جناب گووند موہن دیں گے، اس کے بعد جناب ایرک فالٹ، ڈائریکٹر، یونیسکو کلسٹر آفس، نئی دہلی اور معروف موسیقار اور شاعر پرسون جوشی کا خطاب ہوگا۔ بھارت اور بیرون ملک کے مثالی مقررین کے خطاب کے ساتھ  اس پروگرا  م میں مادرن زبان  میں شعر سنانا، مختلف زبانوں میں گروپ گیت اور رقص، ’ کثیر لسانی تعلیم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال: چیلنجز اور مواقع‘ کےموضوع پر  ویبینار اور آئی جی این سی اے کے ڈین پروفیسر رمیش سی گوڑ کی کتاب 'ٹرائبل اینڈ انڈیجینس لینگویج   آف  انڈیا ' کا اجراء بھی ہوگا۔

اس کے بعد شام کو،  'ایکم بھارتم' پروگرام میں ثقافت اور امور خارجہ کی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی  'وندے بھارتم' ساؤنڈ ٹریک کو رسمی طور پرجاری کریں گی۔ طبلہ کے استاد بکرم گھوش کے ساتھ گریمی ایوارڈ فاتح رکی  کیج  کے ذریعہ مل کر بنایا گیا یہ گیت  یوم جمہوریہ  کے پروگرام 2022  پر ثقافت کی وزارت کے ذریعہ ڈانس پرفارمنس کا حصہ تھا۔ اس  پروگرام میں میوزک کے ماہر افراد  ایک ساتھ لائیو پرفارم کریں گے۔

اس کے علاوہ ،ایک  اسٹیج پر مصنفین، مفکرین، اِنسان دوست، سیاست دانوں، صحافیوں اور ماہرین کےگروپ کے درمیان ایک انٹریکشن سیشن  ہوگا۔ اس منفرد اتسو کے بعد ثقافتی پروگرام بھی ہوں گے۔

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:1820)


(Release ID: 1799852) Visitor Counter : 227