وزارت اطلاعات ونشریات
دور درشن بحری بیڑے کے جائزے کو براہ راست نشر کریگا
Posted On:
20 FEB 2022 11:05AM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 فروری،2022۔دور درشن نے 21فروری کو بھارتی بحری بیڑے کے صدر جمہوریہ کے ذریعے جائزے کے سب سے زیادہ چیلنج سے بھرپور کووریج کو شروع کرنے کیلئے بہت سی اختراعات کی ہیں۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 21فروری 2022 کو وشاکھاپٹنم میں ایک رسمی تقریب میں بھارتی بحریہ کے بیڑے کا جائزہ لیں گے۔ بھارتی ساحلی محافظ دستہ اور انڈین مرچینٹ مرین کے جہاز سمیت بحریہ کے تقریباً 60 جہاز بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے طیارے اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ اس جائزے میں ‘بھارتی بحریہ-قوم کی خدمت کے 75 سال’ کے مرکزی موضوع کے ساتھ آزادی کے 75ویں سال کو بھی یاد کیا جائیگا۔
اس سال صدر جمہوریہ کے ذریعے بحریہ کے بیڑے کے جائزے کی دور درشن کووریج میں پہلی مرتبہ زمین اور سمندر پر کم از کم 30 کیمروں کے ساتھ بہت سے کام کریگی جس میں ڈرونز بھی شامل ہیں جن میں خصوصی لینس کے ساتھ زمین اور سمندر سے براہ راست نشریات کو آسان بنانے کیلئے ہموار راستے کو یقینی بنایا جائیگا۔
بحریہ کے بیڑے کے جائزے کے مختلف عناصر میں اینکریج، موبائل کالم میں اسٹیم پاسٹ، سیل کافلائی پاسٹ اور پریڈ، بحری جہازوں کے بڑے کالموں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔ یہ زمین اور سمندر پر تعینات ڈی ڈی کیمروں کے ذریعے قید کیا جائیگا۔
دور درشن اور آکاشوانی اکتوبر 2021 سے ہی اس بڑے کووریج کی تیاری کررہے ہیں۔ ٹیموں نے زمین اور سمندر پر حتمی تعیناتی سے پہلے زمین کے آس پاس باقاعدہ ریکی کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر سائٹ کا جائزہ لیا ہے۔
ملٹی کیمرہ سیٹ اپ میں پہاڑیوں پر خوبصورت خصوصی ونٹیج، اونچی عمارتیں اوروشاکھاپٹنم کی ساحلی پٹی کے قریب شامل ہیں۔ ڈی ڈی کریو کو لائیو ویژوئل فراہم کرنے کیلئے ایسے پانچ کلیدی مکانات پر تعینات کیا گیا ہے۔ پورا کووریج ہائی ڈیفنیشن فارمیٹ میں ہوگا۔
سمندر کے چیلنج سے بھرپور ماحول سے لڑتے ہوئے ڈی ڈی انجینئرس کی ٹیم متنوع اور کیمرہ پوزیشنوں کی نشاندہی کرکے بھارتی بحریہ کی پوری طاقت اور صلاحیت کو زندہ کرے گی۔ تقریب کے دوران صدر جمہوریہ کی کشتی کے لائیو شاٹس فراہم کرنے کیلئے ڈی ڈی کے عملے کو پانچ جہازوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ اس باوقار تقریب کی بلارکاوٹ براہ راست نشریات کو یقینی بنانے کیلئے ڈرونز، بیک پیک، وائرلیس، سگنل اسٹریمنگ اور سٹیلائٹ اپ لنکس سمندر میں کیے جارہے ہیں۔
صدر جمہوریہ کی کشتی پر ہائی ڈیفنیشن کیمکوڈرس اور پی ٹی زیڈ کیمرہ تعینات کیے گئے ہیں۔ ناظرین کے تجربے میں اضافہ کرنے کیلئے خصوصی لینس اور جدیدترین اعلیٰ ترین ریزولوشن والے پی ٹی زیڈ کیمرے لگائےگئے ہیں۔
آل انڈیا ریڈیو وشاکھاپٹنم میں گرینڈ اسٹینڈ ماسٹر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ یہ خوبصورت اسٹینڈ آر ایف، بیک پیک، ڈیٹا لنک اور سٹیلائٹ ڈاؤن لنکنگ کا استعمال کرتے ہوئے زمین اور سمندر سے تمام قسم کے کیمرہ ذرائع حاصل کریگا۔
ہائی ڈیفنیشن ویژوئلس کو پیشہ ور کمنٹیٹروں کے گرافکس اور بیٹری کے ذریعے مزیددلچسپ بنایا جائیگا جو آکاشوانی کنٹرول روم سے ہندی اور انگریزی میں ہرچیز کو تفصیل سے بتائیں گے۔
لگ بھگ تین گھنٹے کا بلاتعطل براہ راست ڈی ڈی نیشنل، ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی انڈیا اور ڈی ڈی کے کئی علاقائی چینلوں پر نشر کیاجائیگا جو 21فروری کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع ہوکر پروگرام کے اختتام تک جاری رہیگا۔ پورا کووریج ہمارے یوٹیوب پلیٹ فارم پر لائیواسٹریمنگ کے ذریعے بھی دستیاب ہوگا۔
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 1824
(Release ID: 1799843)
Visitor Counter : 225