جل شکتی وزارت
جل جیون مشن کے تحت ملک کے 100اضلاع بنے’ہر گھر جل‘
چمبا:ہماچل پردیش کا ایک خواہش مند ضلع بنا100واں’ہر گھل جل‘ضلع
جل جیون مشن 2024ء تک ہر دیہی خاندان کو نل کا پانی مہیا کرانے کے حکومت کے عہد کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے
Posted On:
18 FEB 2022 4:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18؍فروری2022:
جل جیون مشن نے 16فروری 2022ء کو 9کروڑ سے زیادہ گھروں میں نل کا پانی مہیا کرانے کے میل کے پتھر کو چھونے کے بعد آج ملک کے 100 اضلاع کے ہر گھر میں نل کا پانی مہیا کرانے کا سنگ میل بھی حاصل کرلیا ۔ ہماچل پردیش کا ایک خواہش مند ضلع چمبا 100واں ’ہر گھر جل ‘ضلع بن گیا ہے۔چمبا ’ہرگھر جل‘بننے والا 5واں خواہشمند ضلع ہے۔ دیگر چار ہر گھر جل خواہش مند اضلا ع ہے۔بھدرادری، کوٹھگوڈیم۔ جے شنکر بھوپل پلّی، کومرام بھیم آصف آباد(تمام تلنگانہ میں)اور ہر یانہ میں میوات۔
وزیر جناب نریندر مودی کے 2024ء تک ملک کے ہر گھر میں نل کا صاف پانی مہیا کرنے کے خواب کو تعبیر آشنا کرنے کےلئے ڈھائی سال کی چھوٹی مدت اور کووڈ -19وباء و لاک ڈاؤن رُکاوٹوں کے باوجود جل جیون مشن نے5.78 کروڑ سے زیادہ دیہی خاندانوں کو نل کے پانی کی سپلائی مہیا کی ہے۔نتیجے کے طورپر آج ملک کے 100اضلاع صاف نل کے پانی کی سپلائی کا فائدہ اٹھا رہے ہیں اور جل جیون مشن 2024ءتک ہر دیہی خاندان کو نل کا پانی دستیاب کرانے کے حکومت کے عہد کو پورا کرنے کی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔
15اگست 2019ء کو مشن کے اعلان کے وقت ہندوستان میں 19.27کروڑ گھروں میں سے محض 3.23کروڑ (17فیصد)گھروں میں نل کے پانی کے کنکشن تھے۔وزیر اعظم کے’ سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس اور سب کا پریاس‘کے وژن پر عمل کرتے ہوئے اس چھوٹی سی مدت میں 100اضلاع ، 1138بلاک، 66328 گرام پنچایت اور 136803گاؤں’ہر گھر جل‘بن گئے ہیں۔ گوا، ہریانہ، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، پڈوچیری، دادر اور نگر حویلی اور دمن و دیو میں ہر دیہی گھر میں پانی کی سپلائی ہے۔پنجاب (99فیصد)، ہماچل پردیش(92.5فیصد)، گجرات(92فیصد) اور بہار (90فیصد) جیسی کئی اور ریاستیں 2022ءمیں ’ہر گھر جل‘بننے کی دہلیز پر ہے۔
پانچ سال کی مدت میں ہر دیہی خاندان کو نل کا پانی مہیا کرانے کے وسیع کام کو حاصل کرنے کےلئے 3.60لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 23-2022ء کے مرکزی بجٹ میں 3.8 کروڑ رگھروں میں نل سے پانی مہیا کرانے کے لئے 60ہزار کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
مندرجہ بالا کے علاوہ 22-2021ء میں دیہی مقامی اداروں؍پی آرآئی کو پانی اور صاف صفائی کے لئے 15ویں مالی کمیشن کی مربوط امداد کی شکل میں ریاستوں کو 26940کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔اگلے پانچ سال یعنی 26-2025ء تک 142084کروڑ روپے یقینی فنڈنگ ہے۔ ملک بھر کے دیہی خطوں میں یہ وسیع سرمایہ کاری اقتصادی سرگرمیوں کو رفتار دے رہی ہے اور دیہی معیشت کو فروغ دینے کے ساتھ گاؤں میں روزگار کے مواقع بھی پیدا کررہی ہے۔
جل جیون مشن کے تحت معیار سے متاثرہ گاؤں، خواہش مند اضلاع،درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، اکثریتی گاؤں، پانی کی کمی والے علاقوں اور سانسد آدرش گرام یوجنا(ایس اے جی وائی)گاؤں کو نل جل سپلائی مہیا کرنے کےلئے اولیت دی جاتی ہے۔پچھلے 24مہینوں میں 117خواہش مند اضلاع میں نل کے پانی کی سپلائی 24لاکھ (7.17فیصد) سے چار گنا بڑھ کر تقریباً 1.37کروڑ(40فیصد) ہوگئی ہے۔ اسی طرح جاپانی بخار-انسفلائٹس-ایکیوٹ انسفلائٹس(جے ای-آئی ای ایس) سے متاثرہ 61اضلاع میں 1.15کروڑ سے زیادہ گھروں (38فیصد)کو نل کے پانی کی سپلائی مہیا کی گئی ہے۔جے جے ایم کے اعلان کے قبل جی ای-اے ای ایس متاثرہ اضلاع میں صرف 8لاکھ گھروں(2.64فیصد)میں نل کے پانی کی سپلائی تھی۔کیونکہ سطحی پانی پر مبنی سسٹم کے تعمیر میں معیار سے متاثرہ اضلاع میں عبوری اقدامات کرنے میں وقت لگتا ہے۔ایسے اضلاع کے ہر گھر میں 10-8آئی پی سی ڈی کے کمیونٹی واٹر پیوری فکیشن پلانٹ محفوظ پانی مہیا کرانے کے لئے نصب کئے گئے ہیں۔
ملک میں اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں نل کا صاف پانی مہیا کرکے بچوں کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کےلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 100دنوں کی مہم کا اعلان کیا، جس کا آغاز جل شکتی کے مرکزی وزیر نے 2؍اکتوبر2020ء کو کیا۔اب تک 16مہینے کی چھوٹی سی مدت میں ملک بھر میں 8.47لاکھ اسکولوں(82فیصد) اور 8.67لاکھ (78فیصد) آنگن واڑی مراکز کو پینے اور کھانا پکانے کے لائق نل کا پانی مہیا کیا گیا ہے۔ملک بھر کے اسکولوں میں 93ہزار بارش کے پانی کو جمع کرنے کی سہولیات اور 1.08لاکھ پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کا سسٹم وضع کیا گیا ہے۔
جل جیون مشن ایک’باٹم اَپ‘نظریہ ہے، جہاں منصوبے سے لے کر عمل آوری، نظم، آپریشن اور رکھ رکھاؤ تک کمیونٹی ایک اہم رول ادا کرتی ہے۔اس کو حاصل کرنے کےلئے دیہی پانی و صاف صفائی کی کمیٹیاں(وی ڈبلیو ایس سی)؍پانی سمیتی کی تشکیل کے ساتھ اسے مضبوط بھی کیا جارہا ہے۔کمیونٹی جڑاؤ کے توسط سے ویلیج ایکشن پلان بھی تیار کیا جاتا ہے۔ عمل آوری میں مدد کرنے والی ایجنسیاں (آئی ایس اے)پروگرام کے نفاذ میں دیہی برادریوں کی حمایت حاصل کرنے اور لوگوں کو بیدار کرنے میں لگی ہوئی ہیں۔اب تک تقریباً 4.70لاکھ وی ڈبلیو ایس سی(پانی سمیتی) کی تشکیل کی گئی ہے اور پورے ہندوستان میں 3.83لاکھ سے زیادہ ویلیج ایکشن پلان تیار کئے گئے ہیں۔
جل جیون مشن کے نفاذ میں شفافیت اور جواب دہی کو یقینی بنانے کےلئے جل جیون مشن کے بارے میں تمام معلومات عوامی ڈومین میں ہے اور جے جے ایم ڈیش بورڈhttps://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx پر دیکھا جاسکتا ہے۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1766)
(Release ID: 1799413)
Visitor Counter : 198