وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ملک بھر سے آئی اہم سکھ شخصیات سے ملاقات کی
’ویر بال دِوس‘اعلان کے ذریعے چار صاحبزادوں کا اعزاز کرنے کےلئے سکھ فرقے کے لیڈروں نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا
’ویر بال دِوس‘ملک کے تمام بچوں کو چار صاحبزادوں کی خدمات اور قربانی کے بارے میں آگاہ کرائے گا:وزیر اعظم
وزیر اعظم نے سکھ فرقے کے خدمت کے جذبے کی ستائش کی اور کہا کہ اس کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہ کرنے کی ضرورت ہے
میری حکومت سکھ فرقے کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح سے عہد بند ہے:وزیر اعظم
وفد نے سکھ فرقے کی فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے مسلسل اقدامات کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دل سے سکھ ہے
Posted On:
18 FEB 2022 7:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی:18؍فروری2022:
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح 7لوک کلیان مارگ پر ملک بھر سے آنے والی اہم سکھ شخصیات سے ملاقات کی۔وفد نے 26دسمبر کو ویر بال دِوس اعلان کرنے کے فیصلے اور خاص طورپر چار صاحبزادوں کا اعزاز کرنے کےلئے اور سکھ فرقے کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل اقدامات کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔وفد کے ہر ممبر نے وزیر اعظم کو ’سروپاؤ‘اور‘ سری صاحب‘کے اعزاز سے نوازا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے متعدد خطوں میں لوگ چار صاحبزادوں کی خدمات اور قربانی کے بارے میں نہیں جانتے۔انہوں نے یاد کیا کہ جب بھی انہیں اسکولوں میں اور بچوں کےد رمیان بولنے کا موقع ملتا ہے ، وہ ہمیشہ چار صاحبزادوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں۔ 26دسمبر کو ویر بال دِوس کے طورپر منانے کا فیصلہ ، بلکہ کونے کونے کے بچوں کو ان کے بارے میں آگاہ کرنے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔وزیر اعظم نے ملاقات کے لئے آنے والے سکھ فرقے کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اُن کے گھر کے دروازےان کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ انہوں نے پنجاب میں اپنی رہائش کے دوران ان کے ساتھ اپنے تعلق اور ایک ساتھ گزارے ہوئے وقت کو یاد کیا۔
وزیر اعظم نے سکھ فرقے کی خدمت کے جذبے کی ستائش کی اور کہا کہ دنیا کہ اس کے بارے میں مزید آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت سکھ فرقے کی فلاح و بہبود کے لئے پوری طرح سے عہد بند ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت کے ذریعے اٹھائے کئی قدموں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے پورے اعزاز کے ساتھ افغانستان سے گروگرنتھ صاحب کو واپس لانے کےلئے کئے گئے خصوصی انتظامات پر بھی گفتگو کی۔انہوں نے سکھ عقیدت مندوں کے لئے کرتارپور صاحب کوریڈور کھولنے کے لئے سفارتی چیلنوں کے توسط سے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔
جناب منجندر سنگھ سِرسا نے کہا کہ ویر بال دِوس منانے کا فیصلہ ملک بھر کے بچوں کو چار صاحبزادوں کی قربانی کے تئیں آگاہ کرے گا ۔ سنگھ ساحب گیانی رنجیت سنگھ، جتھے دار تخت سری پٹنہ صاحب نے کارتارپور صاحب کوریڈور کو دوبارہ کھولنے اور لنگرپر سے جی ایس ٹی ہٹانے جیسے قدم اٹھانے کےلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعے سکھ فرقے کے لئے کئے گئے اقدامات یہ بتاتے ہیں کہ وہ دل سے سکھ ہیں۔قومی اقلیتی کمیشن کے سابق صدر ترلوچن سنگھ نے نے کہا کہ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب ملک کی تقسیم کے دوران بڑی تعداد میں اپنی جانوں کی قربانی دینے والے سکھ فرقے کے تعاون کو تسلیم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے سکھ فرقے کے تعاون کو عالمی پلیٹ فارم پر لے جانے کےلئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 1780)
(Release ID: 1799387)
Visitor Counter : 184
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam