صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند 19 سے 22 فروری تک اڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے
Posted On:
18 FEB 2022 6:07PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند 19 سے 22 فروری 2022 تک اڈیشہ اور آندھرا پردیش کا دورہ کریں گے۔
20 فروری 2022 کو، صدر جمہوریہ پوری میں گوڈیا مٹھ اور مشن کے بانی سریمد بھکتی سدھانت سرسوتی گوسوامی پربھوپد کے 150 ویں یوم پیدائش کی تین سال تک جاری رہنے والی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
21 فروری 2022 کو صدر جمہوریہ وشاکھاپٹنم میں فلیٹ ریویو اور فلائی پاسٹ کا مشاہدہ کریں گے۔ مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے بھارت کے صدر ’ پریزیڈنٹ فلیٹ ریویو‘ کے حصے کے طور پر اپنی مدت کارمیں ایک بار بھارتی بحری بیڑے کا جائزہ لیتے ہیں۔
***********
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:1774)
(Release ID: 1799375)
Visitor Counter : 171