وزارت دفاع
رکشا منتری نے ڈیف ایکسپو 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا، ایونٹ کو ایک دن بڑھایا گیا کیونکہ کووڈ پروٹوکول میں نرمی سے لوگوں میں زیادہ دلچسپی پیدا ہوئی ہے
میگا ایونٹ اب 10 سے 14 مارچ 2022 تک گاندھی نگر، گجرات میں منعقد کیا جائے گا
جناب راجناتھ سنگھ نے ڈیف ایکسپو 2022 موبائل ایپ بھی لانچ کیا
Posted On:
18 FEB 2022 12:43PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 18 فروری 2022 کو نئی دہلی میں ڈیف ایکسپو-2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جو مارچ میں گاندھی نگر، گجرات میں منعقد ہونے والی زمینی، بحری اور ملکی سیکورٹی کے نظام سے متعلق ایشیا کی سب سے بڑی نمائش ہے۔ یہ تقریب دنیا کی سب سے بڑی دفاعی بین الاقوامی نمائشوں میں سے ایک کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ جب سے ہندوستان نے کووڈ۔19 کے معاملات میں کمی کی وجہ سے اپنے ہیلتھ پروٹوکول میں نرمی کی ہے، ڈیف ایکسپو کے اس 12ویں ایڈیشن میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اب تک، 930 نمائش کنندگان نے میگا ایونٹ کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد 1,000 سے تجاوز کر جائے گی۔ وزرائے دفاع کی تصدیقات بھی موصول ہو رہی ہیں اور اس کا موازنہ اس تقریب کے پچھلے ایڈیشن سے کیا جا رہا ہے جو کہ فروری 2020 میں لکھنؤ، اتر پردیش میں کووِڈ سے پہلے کے اوقات میں منعقد ہوا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ پروٹوکول میں نرمی نے ڈیف ایکسپو- 2022 میں زیادہ دلچسپی پیدا کی ہے جس کی وجہ سے جناب راج ناتھ سنگھ نے نمائش کی تقریب کو ایک دن کیلئے بڑھا دیا ہے۔ یہ نمائش اب 10-14 مارچ 2022 کے درمیان منعقد کی جائے گی۔ یہ تین کاروباری دنوں میں دفاعی کاروبار کو آسان بنائے گی اور یہ نمائش دو عوامی دنوں کے دوران نوجوان کاروباریوں اور گجرات کے کالج/اسکول کے لاکھوں طلبا کی شمولیت کو یقینی بنائے گی۔
ڈیف ایکسپو-2022 ایک ہائبرڈ نمائش کے طور پر منعقد کی جائے گی، جس میں جسمانی اور ورچوئل دونوں طریقے سے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ یہ زیادہ مصروفیت کو یقینی بنائے گی کیونکہ نمائش کنندگان کو یہ آسانی ہوگی وہ شرکاء کو جسمانی اور ورچوئل دونوں طریقے سے شرکت کو یقینی بناسکیں۔ وزیر دفاع کو بتایا گیا کہ ورچوئل طریقے سے شرکاء سیمینار میں حصہ لے سکتے ہیں، نمائش کنندگان اور نمائندوں کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں، بزنس ٹو بزنس (بی ٹو بی ) میٹنگ کا انعقاد اور پروڈکٹ کی تفصیلات اور معاون ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
میگا نمائش کی منصوبہ بندی تین وینیو شکل میں کی جارہی ہے – اور وہ نمائش ہیلی پیڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایچ ای سی) ؛ مہاتما مندر کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر (ایم سی ای سی) میں تقریبات اور سیمینارز اور سابرمتی ریور فرنٹ پر عوام کے لیے لائیو مظاہرہ ہیں ۔ حفاظتی پروٹوکول جیسے کہ فیس ماسک کا لازمی پہننا، ایک دوسرے کے ساتھ مل کر بات نہ کرنا، سانس سے متعلق حفظان صحت وغیرہ کو مروجہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق تمام مقامات پر لاگو کئے جائیں گے۔
فخر کا احساس پیدا کرنے کے لیے، تقریب کا تھیم، 'پاتھ ٹو پرائیڈ' رکھا گیا ہے۔ اپنی نوعیت کی پہلی پہل میں، یہ ایونٹ پہلے لوگوں میں سب سے پہلے ہونے کے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کرے گا۔ سب سے آگے دیسی تکنیکی اور رسد صلاحیتوں کے ساتھ، یہ تقریب دفاعی صنعت، اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو غیر ملکی اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز (او ای ایمز) میں شرکت کے ساتھ ٹھوس شراکت داری کو تقویت بخشے گی۔ ڈیف ایکسپو-2022 اپنے تجارتی مفادات کو آگے بڑھانے اور خطے میں امن و سلامتی کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی اقدامات کرنے کے ہندوستان کے عزم کی علامت ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے حکومت گجرات کے ساتھ مل کر وزارت دفاع کی طرف سے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی اور ایک محفوظ اور کامیاب ڈیف ایکسپو- 2022 کا بھروسہ ظاہر کیا۔
جائزہ کے دوران وزیر دفاع کے ذریعہ ایک ڈیف ایکسپو-2022 موبائل ایپ بھی لانچ کیا گیا۔ یہ ایونٹ سے متعلق تمام مسائل کے لیے ایک انٹرایکٹو اور صارف دوست انٹرفیس ہے۔ اینڈرائیڈ/آئی اوایس پلیٹ فارمز پر دستیاب ایپ میں نمائش کنندگان، شرکاء اور میڈیا کو سپورٹ کرنے کے لیے فیچرس شامل ہیں۔ یہ نمائش کنندگان، نظام الاوقات، مقررین، مقام کے نقشے، ڈرائیونگ کی ہدایات، اشاعتوں کے ساتھ ساتھ زائرین اور نمائش کنندگان کو اطلاعات فراہم کرتا ہے۔ نئے فیچرز، جیسے ڈیلیگیٹ ہاسپیٹلٹی مینجمنٹ اور سٹرکچرڈ فیڈ بیک بشمول صفائی سے متعلق مسائل، کو ایپ میں شامل کیا گیا ہے۔
رکشا راجیہ منتری شری اجے بھٹ، دفاعی سیکرٹری ڈاکٹر اجے کمار، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، بحری عملے کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، آرمی عملے کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل منوج پانڈے، مالیاتی مشیر (دفاعی خدمات) ) شری سنجیو متل اور وزارت دفاع کے دیگر سینئر سول اور فوجی حکام اس موقع پر موجود تھے۔
یاد رہے کہ 02 ستمبر 2021 کو ایکتا نگر میں رکشا منتری کے ڈیف ایکسپو 2022 کے جائزے کے دوران حکومت ہند اور حکومت گجرات کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے، جس میں اصول اور ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ رکشا منتری نے تب یہ بات کہی تھی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’آتمنیر بھر بھارت‘ کے وژن اور دیسی دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وسیع تر شراکت داری ہوگی۔
*************
ش ح ۔ ع ح ۔ ر ب
U. No.1756
(Release ID: 1799271)
Visitor Counter : 245