بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے ممبئی میں ’سب سے زیادہ انتظارکی جانےوالی ‘ واٹر ٹیکسی سروس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
ریاست مہاراشٹر میں ساگرمالا کے تحت 1.05 لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کے 131 پروجیکٹوں کی شناخت کی گئی ہے اور ان میں سے 33 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔
ساگرمالا کے تحت 2078 کروڑ روپے کے 46 پروجیکٹوں کی مالی مدد کی جارہی ہے اور ان میں سے 13 پروجیکٹ مکمل ہوچکے ہیں
Posted On:
17 FEB 2022 4:50PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج بیلا پور گودی سے ممبئی کے شہریوں کے لیے ’سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ‘ واٹر ٹیکسی کو ورچوئل طریقہ سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ادھو ٹھاکرے نے موقع پر تقریب کی صدارت کی جہاں انہوں نے نو تعمیر شدہ بیلا پور گودی کا افتتاح کیا۔
واٹر ٹیکسی سروس پہلی بار جڑواں شہروں ممبئی اور نوی ممبئی کو جوڑے گی جوکہ ساحلی مہاراشٹرا کے لوگوں کی طویل عرصے سے خواہش تھی ۔ واٹر ٹیکسی سروس ڈومیسٹک کروز ٹرمینل (ڈی سی ٹی) سے شروع ہوگی اور نیرول، بیلا پور، ایلیفانٹا جزیرہ اور جے این پی ٹی کے قریبی مقامات کو بھی جوڑےگی۔ یہ سروس ایک آرام دہ، تناؤ سے پاک سفر کو یقینی بنائے گی ، وقت کی بچت کرےگی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دےگی ۔
واٹر ٹیکسی خدمات سیاحت کے شعبے کو خاص طور پر نوی ممبئی سے تاریخی ایلیفانٹا گپھاؤں تک سفر کرنے کے لیے کافی تحریک دینے والی ہیں۔ لوگ نوی ممبئی سے گیٹ وے آف انڈیا تک آسانی سے سفر کر سکیں گے۔
نوتعمیر شدہ بیلا پور گودی ، جسے 8.37کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے اوراسے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی ساگرمالا اسکیم کے تحت 50-50ماڈل طرزپر فنڈفراہم کیاگیاہے ۔ نئی گودی بھاؤچا ڈھاکا، منڈوا، ایلیفانٹا اور کارنجا جیسے مقامات پر جہازوں کی نقل وحمل میں مددگارہو گی۔
ورچوئل طریقہ سے فزیکل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب سربانند سونووال نے ممبئی میری ٹائم بورڈ اور مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کی ان پروجیکٹوں کی تکمیل کے لیے ستائش کی جس سے شہریوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا، سیاحت کو فروغ ملے گا اور روزگار پیدا کرنے کے راہیں کھلیں گی ۔ مرکزی وزیر نے کہا، ’’ساگرمالا پروگرام نے بندرگاہوں کی جدید کاری، ریل، سڑک، کروز ٹورزم،آراو آرو اور مسافرگودیوں ، ماہی گیری، ساحلی بنیادی ڈھانچہ، ہنر مندی کے فروغ جیسے زمروں کے متعدد پروجیکٹس شروع کیے ہیں۔ مہاراشٹر میں عمل درآمد کے لیے 1.05 لاکھ کروڑ روپئے کی مالیت کے 131 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔‘‘
مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ’’ 131 میں سے 46 پروجیکٹس کو جن کی مالیت 2078 کروڑ روپئے ہے ، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی ساگرمالا اسکیم کے تحت مالی مدد کی جارہی ہے۔ مہاراشٹر کے ساحل پر شہری آبی نقل و حمل کی بہت زیادہ امکانات ہیں جو نقل و حمل کا ایک متبادل موڈ بن سکتا ہے۔ ممبئی فیری وارف اور منڈوا کے درمیان روپیکس کی نقل و حرکت کے نتیجے میں مسافروں کے سفر کے وقت میں کمی، گاڑیوں کی تیز رفتار اور تیزی سے لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے عمل میں مثبت اثر پڑا ہے۔ پالگھر، ممبئی اور رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ میں 32 سے زیادہ منصوبے شروع کیے گئے ہیں ۔
وزیر موصوف نے کہا،’’ماہی گیر برادری کے معیار زندگی کو بہتربنانے کے لیے ساگرمالا کے تحت ماہی گیری کے چار ہاربرز پروجیکٹوں کی فنڈنگ کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ ضلع رتناگیری میں میرکاواڈا فشنگ ہاربر کے دوسرے مرحلہ کی توسیع مکمل ہو چکی ہے، ساسون ڈاک کو جدید بنانا اور رائے گڑھ میں کارنجا اور سندھو درگ ضلع میں آنند واڑی کی ترقی پر عمل درآمد جاری ہے۔ مزید، ممبئی میں مالٹ بندر کو جدید بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ‘‘
جناب سونووال نے مہاراشٹرا حکومت کا بنیادی پروجیکٹوں کی ترقی میں ان کے فعال کردار کے لیے شکریہ ادا کیا۔ مرکزی وزیر نے اس کے ساتھ اپنی بات ختم کی کہ ’’ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت بھارت کی رفتار تیز ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مجھے یقین ہے کہ ہم بھائی چارے اور یگانگت کے جذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کےطورپر بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U:1734)
(Release ID: 1799165)
Visitor Counter : 184