پارلیمانی امور کی وزارت

بھارت میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ سے زیادہ طلبا نے ایک ورکشاپ میں کیریئر کاؤنسلنگ حاصل کی


مرکزی وزیر مملکت ارجن رام میگھوال نے کیریئر کاؤنسلنگ ورکشاپ پرامرش 2022 کا آغاز کیا

Posted On: 16 FEB 2022 12:00PM by PIB Delhi

ثقافت اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کل بیکانیر ضلع خطے کے طلبا کے لئے کیئر یر کاؤنسلنگ ورکشاپ پرامرش2022 کا آغاز کیا۔اس ورکشاپ میں بیکانیر ضلع خصوصاً دیہی علاقے کے ہزاروں اسکولوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبا نے شرکت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/MeghwalJi-1P2V3.jpeg

 

یہ ورکشاپ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کیریئر سروسز (این آئی سی ایس) کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا۔جو محنت اور روزگار اور تعلیمی اسٹارٹ اپ ایجو مائل اسٹون کی وزارت کے تحت آتا ہے ۔راجستھان کے تعلیم کے ڈائیریکٹوریٹ نے بھی اس ورکشاپ کے لئے اپنا تعاون دیا اور اس کے لئے راہ ہموار کی۔

ورکشاپ میں خاص طور سے دیہی علاقوں کے ایک لاکھ سے زیادہ طلبا نے شرکت کی ۔مرکزی وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زبردست قیادت میں مرکزی حکومت نے ملک کی تعمیر کے عمل میں نوجوانوں کی مکمل صلاحیت کو استعمال کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Meghwalji-2ML4R.jpeg

 

ملک آزادی کے 75 سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے ۔یہ ہماری ترقی کی جھلک پیش کرنے کے لئے ایک اہم لمحہ ہے اور 2047 تک آئندہ امرت کال کے عزم کو پورا کرے گاجب ہم اپنی آزادی کی صد سالہ تقریب منائیں گے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ نئے بھارت کی تعمیر کے لئے نوجوانوں کا رول جاری تکنیکی تبدیلیاں ڈیجیٹل تبدیلی نے طلبا کے لئے سیکھنے کے طور طریقوں کو بدلنے کی راہ ہموار کی ہے۔موجودہ چوتھے صنعتی انقلاب کے دور نے اس سیکٹر میں کیرئر کے مواقع کے لئے نئی سمتیں پیدا کی ہیں۔ اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کا ابھرتا ہوا رجحان یونیکونس کی تعداد بڑھا رہا ہے جو کہ ایک مثبت علامت ہے اور نوجوان نسل کی ذہانت کا ثبوت ہے۔ منتظمین کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامرش جیسی کیر ئر ورکشاپ طلبا کو زیادہ معلوماتی فیصلے کرنے میں مدد دےگی۔

دور دراز کے علاقوں کےپرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں کے طلبا نے ان ڈومین ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنے کی گزارش کی جن کا تعلق کاروبار ،پالیسی منصوبہ بندی ، صنعتی انجمنوں،آرٹ ،ثقافت ،میڈیا ،میڈیکل آرکے ٹیکچر ،بایو ٹیکنالوجی اور مالیات کے علاوہ مارکیٹنگ سیکٹروں سے ہے۔ بیلجیئم کے جیمنی کارپوریشن کے چیئر مین جناب سریندرا پٹواری ،سلبھ انٹرنیشنل کی بانی بندیشوری پاٹھک،ہسٹن سے اسٹار پرموشن کے سی ای او راجیندر سنگھ پہل ،ڈی پی آئی آئی ٹی شریاس بوتھرا کے جے ایس راجیندر رتانو ،ناری شکتی  ایوارڈ یافتہ روما دیوی وغیرہ نے بھی خصوصی مہمان کے طور پر ورکشاپ میں شرکت کی اور طلبا کو اپنے تحریک دینے والے خیالات کے لئے متحرک کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Meghwalji-3JV76.jpeg

 

اس بڑے کیر ئیر کاؤنسلنگ ورکشاپ سے قبل تمام پروجیکٹ کے بامقصد عمل آوری کے لئے بیکانیر کے تمام اسکولوں میں تقریباً ایک ہزار اساتذہ کو کیر یئر امبیسڈر (سفراء) کے طور پر تربیت دی گئی۔پرامرش 2022ورکشاپ کا مقصد ان کوششوں کو توسیع دینا ہےجس سے کہ صنعتی اکیڈمیا کے فاصلے کم ہوسکیں اور طلبا کو دستیاب مختلف انتخاب کے بارے میں معلومات فراہم کی جاسکے۔جاری ورکشاپ طلبا کے لئے کیر ئیر ورکشاپ اور ٹیچرس تربیت تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ اس لئے بھی تجویز کیا گیا ہے تاکہ سبھی طلبا کو ایک آف لائن اور آن لائن کیر ئیر اسسمنٹ اور ایجو مائل اسٹون ڈیجیٹل لائبریری کی خدمات حاصل ہوسکے گی۔

*************

 

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

 

U. No.1681



(Release ID: 1798710) Visitor Counter : 169