جل شکتی وزارت

جل جیون مشن نے 9 کروڑ دیہی گھروں کو نل کے پانی کی فراہمی کا سنگ میل طے کیا


جل جیون مشن 2024 تک ہر دیہی کنبے کو نلکے کے پانی کی فراہمی سے متعلق حکومت کے عزم کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن

گزشتہ 30 ماہ کے دوران 5.8 کروڑ گھروں کو نلکے کے پانی کی فراہمی کرائی گئی

ملک میں 98 اضلاع اور 1.36 لاکھ دیہات‘ہر گھر جل’ ہیں

گوا، ہریانہ، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، پڈوچیری، دادر اورنگرحویلی اور دمن اور دیو میں ہردیہاتی کنبے کو نل کا پانی فراہم کرایا گیا ہے

جل جیون مشن، ماؤں اوربہنوں کو پورے گھر کے لئے پانی بھرکر لانے کی صدیوں پرانی روایت سے آزادی دلانے اوران کی تعلیمی، طبی اور سماجی و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سخت کوشش کررہا ہے

16 مہینے کے ایک مختصر عرصے کے اندر ملک بھر میں ، پینے، کھانا پکانے، مڈ ڈے میل، ہاتھ دھونے او ربیت الخلا میں استعمال کرنے کے لئے 8.46 لاکھ اسکولوں (82فیصد) اور 8.67 لاکھ (78 فیصد) آنگن واڑی مرکزوں کو نلکے سے آنے والا پینے کاپانی مہیا کرایا گیا ہے

پانی کے پائیدار بندوبست کے لئے ،4.7 لاکھ پانی سمتیاں تشکیل دی گئیں اور 3.8 لاکھ دیہی ایکشن پلان تیار کئے گئے

دیہات میں پانی کی کوالٹی کی جانچ کا عمل انجام دینے کے لئے 9.1 لاکھ سے زیادہ خواتین کو تربیت دی گئی

Posted On: 16 FEB 2022 11:07AM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی کے سال 2024 تک ملک بھر میں ہر گھر کو صاف پانی کی فراہمی کے وژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، جل جیون مشن نے ڈھائی سال کے مختصر عرصے میں  اور کووڈ-19 اوراس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود 5.79 کروڑ سے زیادہ دیہی کنبوں کو نل کاپانی فراہم کروایا ہے ۔ اس کے نتیجے کے طور پر آج ملک میں 9 کروڑ دیہی کنبے صاف پانی کی سپلائی سے فیضیاب ہورہے ہیں ۔

 

1.jpg

2.jpg

 

15اگست 2019 کو ، جب جل جیون مشن کااعلان کیا گیا تھا، 19.27 کروڑ کنبوں میں سے صرف 3.23 کروڑ (17فیصد) کنبوں کو ہی پورے ہندوستان میں  نل کے پانی کے کنکشن میسر تھے،  وزیراعظم کے سب کاساتھ، سب کاوکاس، سب کا وشواش اور سب کا پریاس  کے وژن پر عمل کرتے ہوئے  اس مختصر سے عرصے میں  98 اضلاع، 1129 بلاکس، 66067 گرام پنچایتیں اور 136135 دیہات‘  ہر گھر جل’ بن چکے ہیں۔ گوا، ہریانہ، تلنگانہ، انڈمان اور نکوبار جزائر، پڈوچیری، دادر اورنگرحویلی اور دمن اور دیو میں ہردیہاتی کنبے کو نل کا پانی فراہم کرایا گیا ہے۔ بہت سی دیگر ریاستیں بھی ، جیسے پنجاب (99 فیصد) ، ہماچل پردیش (92.4 فیصد) ، گجرات (92 فیصد) اوربہار (90فیصد) بھی 2022 کے اندر ‘ہرگھرجل’ بن جانے کے بہت قریب ہیں ۔

5 سال کے  عرصے کے دوران ہر دیہی کنبے کو نلکے کاپانی فراہم کرنے  کی زبردست ذمہ داری کونبھانے کے لئے ، 3.60 لاکھ کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ 3.8 کروڑ کنبوں کو نلکے کاپانی فراہم کرانے کی غرض سے‘ ہر  گھر جل’ پروگرام کے لئے2022-23 کے مرکزی بجٹ میں 60000 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔

 

3.jpg

 

4.jpg

 

مذکورہ بالا اقدامات کے علاوہ ، سال 2021-22 میں دیہی بلدیاتی اداروں/ پی آر آئیز کے لئے پانی اورصفائی ستھرائی کے سلسلے میں  15 ویں فائنانس کمیشن کی گرانٹ کے طور پر  ریاستوں کو 26940 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے ۔ آئندہ پانچ برسوں یعنی 2025-26 تک  142084 کروڑ روپئے کے فنڈس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ ملک  بھر کے دیہی علاقوں میں کی جانے والی بڑے پیمانے کی اس سرمایہ کاری سے  معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے اور دیہی معیشت کو ترقی مل رہی ہے ، اسی کے سا تھ ساتھ دیہات میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہورہے ہیں ۔

پانی کی بہم رسانی کے پہلے پروگراموں سے ایک بڑی تبدیلی کی طرف آتے ہوئے، جل جیون   مشن نہ صرف پانی کی سپلائی کا بنیادی ڈھانچہ تعمیر کررہاہے بلکہ پانی کی سپلائی کی خدمات پر بھی توجہ مرکوز کررہا ہے ۔ جل جیون  مشن کا ہدف یہ ہے کہ کسی شخص کو بھی محروم نہ رکھا جائے اوراس طرح ہرکنبے کو اسکی سماجی اورمعاشی حیثیت سے صرف نظر کرتے ہوئے ، نل کا پانی دستیاب کرایا جائے۔ جل جیون مشن، ماؤں اوربہنوں کو  پورے گھر کے لئے پانی بھرکر لانے کی صدیوں پرانی روایت سے آزادی دلانے اوران کی تعلیمی، طبی اور سماجی  و اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سخت کوشش کررہا ہے۔جل جیون مشن گزربسر میں آسانی  پیدا کررہا ہے  اور دیہی خاندانوں کو افتخار اور وقار عطا کررہا ہے ۔

جل جیون  مشن کے تحت کوالٹی سے محروم دیہات ، خواستگار اضلاع، ایس سی/ ایس ٹی   اکثریت والے دیہات ، پانی کی قلت والے علاقے  اور سانسد آدرش گرام یوجنا (ایس اے جی وائی) کےتحت  آنے والے گاؤں کو  نل کے پانی کی سپلائی کے لئے اولیت دی گئی ہے ۔گزشتہ 24 مہینوں کے دوران ، 117 خواستگار اضلاع میں نل کے پانی کی فراہمی میں چار گنا ا ضافہ ہوچکا ہے   یعنی 24 لاکھ (9.3 فیصد)  سے بڑھ کر تقریبا 1.36 کروڑ (40فیصد) گھرانوں تک  یہ فراہمی کی گئی ۔اسی طرح، جاپانی بیماری (جے ای-آئی ای ایس) سے متاثر 61 اضلاع میں  1.15 کروڑ سے زیادہ  (38 فیصد) گھرانوں کو نل کاپانی فراہم کرایا گیا۔  جل جیون مشن کے اعلان سے پہلے  جے ای ۔ اے ا ی ایس  سے متاثرہ اضلاع میں صرف 8 لاکھ گھروں کو (2.64 فیصد) کو نلکے کاپانی میسر تھا ۔ جن علاقوں میں پانی کی کوالٹی کا مسئلہ ہے ، وہاں اگر  سطح زمین کے پانی پر مبنی نظام تشکیل د ینے میں تاخیر ہوتی ہے تو ایک عارضی اقدام کے طور پر کمیونٹی واٹر پیوریفکیشن پلانٹس  لگادیئے گئے ہیں  تاکہ ہر کنبے کو 8-10 ایل پی ای ڈی پانی  مہیا کرایا جاسکے ۔

ملک میں اسکولوں اورآنگن واڑی مراکز کو  صاف نلکے کا پانی مہیاکراتے ہوئے بچوں کی  صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کی غرض سے، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  100 دن کی ایک مہم کا اعلان کیا  جس کا آغاز 2 اکتوبر 2020 کو جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے کیا ۔ اب تک ، 16 ماہ کے مختصر عرصے کے دوران  ملک بھر میں  8.46 لاکھ ا سکول  (82 فیصد) اور 8.67 لاکھ (78 فیصد) آنگن واڑی مرکزوں کو  نلکے سے صاف اور پینے کاپانی  مڈ ڈے میل تیار کرنے، ہاتھ دھونے اور بیت الخلا میں استعمال کرنے کے لئے  مہیا کرایا گیا ہے ۔ ملک بھر میں 93 ہزار بارش کے پانی کی ذخیرہ کاری کی سہولیات اور1.08 لاکھ  مضاف پانی کے ذخیرہ کی  عمارتیں اسکولوں کے اندر تعمیر کی گئی ہیں ۔ انڈمان اور نکوبارجزائر، آندھرا پردیش، دادر اورنگرحویلی، دمن اور دیو، گوا ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، کرناٹک، کیرالہ، پڈوچیری، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اتراکھنڈ کی حکومتوں نے ہر اسکول میں نلکے کا پانی فراہم کرایا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے  اپیل کی ہے کہ وہ باقیماندہ اسکولوں،  آنگن واڑی مرکزوں میں جلد از جلد صاف نل کے پانی کی سپلائی کی سہولت کو یقینی بنائیں  تاکہ بچوں کے لئے بہتر صحت ، بہتر صفائی ستھرائی کی ضمانت دی جاسکے ۔

جل جیون مشن نیچے سے اوپر کی طرف سے جاری ایک پروگرام ہے جس میں  منصوبہ بندی سے لے کر عمل درآمد، منیجمنٹ، کارروائی اور دیکھ بھال تک کے میدانو ںمیں کمیونٹی کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے دیہی پانی اور صفائی ستھرائی کمیٹی (وی ڈبلیو ایس سی) / پانی سمیتی تشکیل دی جارہی ہیں اورانہیں  مضبوط کیا جارہا ہے ۔  کمیونٹی کے تعاون سے دیہی ایکشن پلان  تربیت دیئے جارہے ہیں ۔عمل درآمد میں تعاون کرنے والے ادارے (آئی ایس ایز)، پروگراموں پر عمل درآمد کرنے اور لوگوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے میں  دیہی برادریوں کی مدد کرنے کے لئے آگےآرہے ہیں ۔ اب تک 4.59 لاکھ سے زیادہ وی ڈبلیو ایس سیز (پا نی سمیتیاں قائم کی جی چکی ہیں  اور ہندوستان میں 3.81 لاکھ سے زیادہ دیہی ایکشن پلان تیار کئے گئے ہیں ۔

پانی سے استفادہ کاکارگرطریقے سے  بندوبست کرنے میں  کمیونٹی کی صلاحیت  میں اضافہ کرنے کے لئے  جل جیون مشن عمل درآمد میں معاون اداروں (آئی ا یس ایز) کی مدد سے  صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کررہا ہے ، 104 کلیدی وسائل مراکز (کے آر سیز) اور  شعبے کے ساجھیدار  ملک بھر میں  پانی کی قلت والے علاقوں میں کام کررہے ہیں ۔

پانی کی کوالٹی کی نگرانی  سے متعلق سرگرمیوں کو جل جیو ن مشن کے تحت اولیت دی جارہی ہے۔ فیلڈ ٹیسٹ کٹس (ایف ٹی کیز) کااستعمال کرتے ہوئے پانی میں کسی بھی قسم کی ملاوٹ کی جانچ کرنے کے لئے ہر گاؤں میں پانچ خواتین کو تربیت دی جارہی  ہے۔ ایف ٹی کیز بازار سے خرید کر  پنچایتوں کےحوالے کئے جاتے ہیں ۔ایف ٹی کے  9پیرامیٹرس پر پانی کو جانچنے میں مدد کرتا ہے  جن میں پی ایچ  القلی، کلورائڈ، نائٹریٹ ،مجموعی بوجھل پن، فلورائڈ، آئرن، تلچھٹ سے پاک کلورین اورایچ 2 ایس شامل ہیں۔ایف ٹی کیز کا استعمال کرتے ہوئے پانی کو جانچنے کے لئے اب تک 9.13 لاکھ سے زیادہ خواتین کو تربیت دی جاچکی ہے ۔

ملک میں 2022 پانی کی جانچ  کرنے والی لیباریٹریز ہیں  ،  ان میں سے 554 لیباریٹریز کو این اے بی ایل  کی امداد حاصل ہے ۔ ملک میں پہلی بار  عام لوگوں کو  اپنے پانی کے نمونے بہت معمولی قیمت پر جانچنے  کے سلسلے میں پانی کی جانچ  کرنے والی لیباریٹریاں کھول دی گئی ہیں ۔ بہت سی ریاستوں کو  دور دراز کے دیہات میں پانی کے نمونوں کی جانچ میں مددکرنے  کے لئے موبائل وین فراہم کی گئی ہیں ۔

جل جیون مشن شفافیت، احتساب، رقوم کےمناسب استعمال اورخدمات کی بہم رسانی کو  یقینی بنانے کے لئے  ٹکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے ۔ جل جیون مشن کے تحت  تیار کردہ پانی کی فراہمی  کاہر ایک اثاثہ جیو۔مارکہ رکھتا ہے۔ ہائیڈرو ۔ جیو مارفولوجیکل (ایچ جی ایم) نقشے  کسی بھی ایک گاؤں میں منصوبہ بندی کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں  تاکہ پانی کے ذریعہ کی شناخت کی جاسکے اور ایکویفر رییچارج ڈھانچے کی تعمیرکی جاسکے ۔گھروں کے پانی کے کنکشن جو جل جیون مشن کے ذریعہ فراہم کئے گئے ہیں  ، کنبے کے سربراہ کے  آدھار نمبر کے ساتھ جوڑ دیئے گئے ہیں  اوراس کے علاوہ تمام مالیاتی لین دین  پبلک فائنانس منیجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس ) کے تحت انجام دیئے  جاتے ہیں ۔

جل  جیون مشن پر عمل درآمد میں شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنانے کے لئے ،  جل جیون مشن سے متعلق تمام معلومات  لوگوں کی رسائی میں رہتی ہیں  اور جل جیون مشن ڈیش بورڈ  تک https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspxپررسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

عوام ،خاص  طور پر خواتین اور ساتھ ساتھ کام کرنے والی دیہی برادریوں کے سرگرم تعاون کے ساتھ جل جیون مشن ایک عوامی تحریک بن گیا ہے ۔ پانی کے طویل المدت تحفظ کے لئے، مقامی برادریاں اورگرام پنچایتیں آگے ا ٓرہی ہیں  اور دیہات کے پانی فراہمی کے نظام ، اپنے آبی وسائل اور ناصاف پانی کا بندوبست کرنے کی ذمہ داری نبھا رہی ہیں ۔ جل جیون مشن 2024 تک ہر دیہی کنبے کو نلکے کے پانی کی فراہمی سے متعلق حکومت کے عزم کو پورا کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

 

 

 

*************

 

 

 

ش ح ۔ س ب۔ ف ر

 

U. No.1674



(Release ID: 1798708) Visitor Counter : 216