سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معذور افراد کو بااختیار بنانے کےمحکمہ نے دیوانگجنوکو امداد اور معاون آلات کی تقسیم کے لئے ’سماجک ادھیکارکتا شیور‘ کا اہتمام کیا


اسکیم کے تحت 44.48 لاکھ روپے مالیت کے 737 ایڈز اور معاون آلات مدھیہ پردیش میں 409 دیوانگجنو کو تقسیم کئے جائیں گے

Posted On: 14 FEB 2022 6:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی،14فروری 2022/ معذور افراد کو باختیار بنانے کے محکمے(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) نے المکو (اے ایل آئی اایم سی او) کے تعاون سے حکومت کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات وزارت کی  اے ڈی آئی پی  اسکیم کے تحت ’دیوانگجن‘ کو ایڈز اور معاون آلات کی  تقسیم کے لئے ایک ’سماجک ادھیکارتکا شیور‘  کا اہتمام کیا ہے اور مدھیہ پردیش میں نیواری میں  15 فروری 2022 کو صبح11 بجے  ضلع انتظامیہ  اسٹیڈیم، شاسکیہ اوچتر مدھیامک  ودیالیہ نمبر 2 میں ان آلات کو  تقسیم کیا جائے گا۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر   ڈاکٹر وریندر کمار  تقریب کے  مہمان خصوصی ہوں گے  اور اپنی موجودگی کے ساتھ  اس موقع کو   رونق بخشیں گے۔  جناب انل جین  ایم ایل (نیواری) اور ڈاکٹر ششوپال یاد ایم ایل اے (پرتھیوپور) تقریب کی صدارت کریں گے۔

جناب رنجن سہگل ، سی ایم ڈی ا، المکو  ، لفٹننٹ کرنل پی کے  دوبے (سبکدوش) جنرل منیجر (مارکیٹنگ)  المکو اور ضلع انتظامیہ، نیواری کے   دیگر سینئر  حکام بھی  تقریب کے دوران  موجود ہوں گے۔

معذوری کے مختلف زمروں کے مجموعی طور پر 737 آلات اور امدادی آلات  جن کی مالیت 44.48 لاکھ روپے ہے،  مدھیہ پردیش کے  نیواری ضلع میں پہلے سے شناخت شدہ  409 دیوانگجنو میں  مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1619


(Release ID: 1798418) Visitor Counter : 137