بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے سجّن انڈیا لمٹڈ کے حصص شیئر سرمائے کی سونا کمپنی پی ٹی ای لمٹڈ کے ذریعہ حصولیابی کو منظوری دی

Posted On: 14 FEB 2022 3:41PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا(CCI) نے سجن انڈیا لمٹڈ (ٹارگٹ) کے حصص شیئر سرمائے کو سونا کمپنی پی ٹی ای لمٹڈ (حاصل کرنے والی ) کے ذریعہ اور کپمینز ایکٹ 2002 کی دفعہ 31(ایک) کے تحت حاصل کرنے کو منظوری دے دی۔

مجوزہ میل ٹارگٹ کمپنی کے حصص سرمائے کی حصولیابی کے ذریعہ سرمایہ کاری سے متعلق ہے اور یہ کمپینز ایکٹ 2002 کی دفعہ پانچ (اے) کے تحٹ آتا ہے۔

خریدنے والی کمپنی

خریدنے والی کمپنی ایک سرمایہ کاری کمپنی ہے جو سنگا پور کے قوانین کے تحت کام کرتی ہے۔ اسکی ہندوستان میں کوئی اصل موجودگی نہیں ہے۔ اس کمپنی کی نوٹس کی تاریخ تک ہندوستان میں کوئی پورٹ فولیو کمپنیاں یا سرمایہ کاری نہیں ہے۔

ٹارگٹ

ہندوستان میں ٹارگٹ کی سرگرمیاں محدود ہیں۔(i) کنٹریکٹ مینوفیکچر اور زرعی وکیمکلز میں استعمال ہونے والے کیمیائی مرکب کی تیاری۔(ii) مخصوص کیمکلز کی تیاری اور کاروبار (iii) ڈائی اور پگمنٹ میں استعمال ہونے والے کیملز کمپاؤنڈ کی مینوفیکچرنگ اور کاروبار (iv) کیمکل کمپاؤنڈ / ادویہ سازی میں استعمال ہونے والے کیمکلز کی تیاری (v)کیمکل ریجنٹس کی تیاری۔

سی سی آئی کا تفصیلی آرڈر بعد میں آئے گا۔

****

 

 

U.No:1610

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1798378) Visitor Counter : 108