ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ساحلی سدابہار درختوں (منگروز) کی حفاظت اور تحفظ

Posted On: 10 FEB 2022 1:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،10فروری 2022۔

حکومت نے ترقیاتی اور باقاعدگی کی نگرانی سے متعلق اقدامات کے ذریعہ ملک میں جنگلات کوبرقرار رکھنے  ،ان  کے تحفظ اور ان کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔   ترقیاتی  (پرموشنل) اقدامات کو  قومی ساحلی مشن پروگرام کے تحت  ایک مرکزی شعبے کی  اسکیم کے ذریعہ  نافذ کیا جارہا ہے جس میں  منگروز  اور مرجان (کورل)کی چٹانوں کو تحفظ اور انتظام  شامل ہے،  اس پروگرام کے تحت،ساحلی سدابہار درختوں کے تحفظ اور انتظام کے لئے سالانہ انتظامی عملی منصوبہ (ایم اے پی)  تمام ساحلی ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں تیار یا نافذ  کیاجا تا ہے۔

ریگولیٹری اقدامات کوسٹل ریگولیشن زون (سی آر زیڈ) نوٹی فیکشن  (2019) کے ذریعہ ماحولیات (تحفظ)  ایکٹ ، 1986 کے تحت نافذ کیاجاتا ہے؛جنگلی حیات(تحفظ) ایکٹ 1972 ؛انڈین فوریسٹ ایکٹ، 1927 ، حیاتیاتی تنوع  ایکٹ  2002 قوانین کے تحت  وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔

وائلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف)کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق   ڈبلیو ڈبلیو ایف انڈیا نے 9 ریاستوں ، مہاراشٹر ، گوا، گجرات، آندھراپردیش،  تمل ناڈو، کیرالہ، اوڈیشہ، مغربی بنگال اور کرناٹک میں   میجیکل مینگروز  مہم کے ذریعہ مینگروز کے تحفظ پرشہریوں کو  شامل کیا ہے۔ تقریباً 180 رضاکاروں نے   میگروز کے تحفظ  کے بارے میں تعلیم حاصل کرنے اور معاشرے کے مزید افراد کو  ایسا کرنے کی ترغیب دینے کے لئے اپنا وقت وقف کیا ہے۔

حکومت میگنروز کے تحفظ ا ورا نتظام کے لئے  مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم  کے تحت، سروے اور حد بندی،متبادل اور ضمنی معاش  تحٖفظ، تعلیم اور بیداری کی سرگرمیوں سمیت  عملی منصوبے کے نفاذ کے لئے  ساحلی ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کو مدد فراہم کرتی ہے۔

 وزارت نے ساحلی وسائل کے تحفظ اور بچاؤ کے مقصد سے تین ریاستوں، گجرات، اوڈشیہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علااقوں میں ایک مربوط ساحلی منجمنٹ پروجیکٹ کا  آغاز کیا ہے جس میں مینگروز کا پوالگانا شامل ہے۔

اسکے علاوہ  مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے میگروز کے تحفظ کے لئے  کئی فعال اقدامات کئے ہیں  اور ریاستی حکومت کی طرف سے  مینگروز کے تحفظ کے لئے  ایک سیل تیار کیا گیا ہے۔ مزید برآں  مینگروز اور میر ن بائیوڈائورسٹی فاؤنڈیشن  بھی ریاست حکومت کے ذریعہ محکمہ جنگلات کے  تحت مینگروز کے احاطے کو بڑھانےا ور  ذریعہ معاش کی  سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے  بنائی گئی ہے۔

فوریسٹ  سروے آ ف انڈیا نے ملک کے  مینگروز احاطہ کا تین ثقافتی زمروں یعنی بہت گھنے، اعتدال سے رہنے اور  کھلے مینگرو کوور   کے مطابق  تجزیہ کیا ہے۔

یہ معلومات آج  راجیہ سبھامیں ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے دی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-1436



(Release ID: 1797376) Visitor Counter : 192