بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی کے وزیر نے پاور فاؤنڈیشن کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2022 3:14PM by PIB Delhi

بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر  جناب آر کے سنگھ نے ، کل ورچوئل طور پر پاور فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ بجلی کے سکریٹری جناب آلوک کمار، ایم این آر ای کے سکریٹری جناب اندو شیکھر چترویدی اور سرکاری شعبے کی بجلی کے کمپنیوں کے سی ایم ڈیز بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ میٹنگ میں پاور فاؤنڈیشن کے مقاصد، تحقیق وترقی کے حوالے سے کارروائی جاتی ڈھانچے، پالیسی کی وکالت اور مواصلاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot_20220208-164400__01LQE6.jpg

وزیر موصوف جناب سنگھ نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ پاور فاؤنڈیشن سے استفادہ حاصل کریں تاکہ ہندوستان کے توانائی کے منتقلی کے سفر کو سہل بنانے اور ای موبیلٹی اور بجلی سے کھانا پکانے کے بارے میں صارفین کی بیداری کو فروغ دینے کے لیے، ثبوت پر مبنی تحقیقی مطالعہ کیا جاسکے۔

وزیر موصوف نے پاور فاؤنڈیشن کو مندرجہ ذیل موضوعات پر مطالعہ کرنے کی تجویز دی:

  • ہندوستان میں پن بجلی کے فروغ کو تیز کرنا۔
  • ہندوستان میں ڈی کاربونائیزیشن کے لیے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنا۔
  • ماحولیات کے تقاضے کو پورا کرنے میں ، متبادل کے طور پر ایف جی ڈی ٹیکنالوجی کی مطابقت۔
  • آر ای کا بڑے پیمانے پر انضمام۔
  • ملک کے لیے توانائی کی منتقلی  کے لیے  قلیل مدتی، وسط مدتی اور طویل مدتی روڈ میپ۔

دیگر مجوزہ مطالعے جو کئے جائیں گے:

  • ہندوستان میں ڈسکام کی بجلی کی خریداری کے اخراجات کا جائزہ اور اصلاح۔
  • 500 گیگاواٹس نون فوسل ایندھن پر مبنی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے؛ مارکیٹ سازی سے متعلق مسائل۔
  • گرڈ کی سطح کے اسٹوریج، توانائی کے اسٹوریج (بیٹری اسٹوریج اور دیگر اختیارات)
  • ہائیڈروجن معیشت: ہندوستان کے سامنے اختیارات

پاور فاؤنڈیشن، ہندوستان کی جی 20 صدارت اور صاف توانائی منسٹیریل کے لیے ایک معلوماتی شراکت دار کے طور پر ، بجلی کی وزارت کی بھی مدد کرنے جارہا ہے۔

پاور فاؤنڈیشن کے بارے میں:

پاور فاؤنڈیشن ایک اندراج شدہ سوسائٹی ہے جس کا مقصد سب سے اوّلین پالیسی کی وکالت کا ادارہ بننا ہے، جو بجلی اور اس سے منسلک شعبوں پر قومی مکالمے میں شرکت کرے گا اور مستند تجزیہ، اعداد وشمار، پالیسی کی سفارشات اور حقیقی دنیا کے حل فراہم کرے گا تاکہ سب کے لیے محفوظ اور پائیدار توانائی اور ہندوستان کی توانائی کی منتقلی کے لیے ہموار راستے وضع کرنے میں ریاستوں کو مدد فراہم کی جاسکے۔

اس کا مقصد بجلی کے شعبے میں توانائی کی منتقلی سے متعلق مختلف پہلوؤں پر معتبر اداروں کے ذریعے آزاد اور شواہد پر مبنی تحقیقی مطالعات کا آغاز کرنے میں بھی اہم کوشش کرنا ہے نیز بعد ازاں شناخت شدہ شراکت داروں میں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ، مناسب مواصلاتی چیلنجز کے ذریعے ، جمع کی گئی معلومات کو پھیلانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

ش ح۔ا ع۔ر ا۔

U-1362


(ریلیز آئی ڈی: 1796990) وزیٹر کاؤنٹر : 120