بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب سربا نند سونووال  نے پی ایم گتی شکتی  نیشنل پلان کے تحت  بڑی بندرگاہوں اور آئی ڈبلیو اے آئی کے  کاروبار کرنے میں آسانی  کے اقدامات اور  ٹکنالوجی کے ذریعہ  کام کاجی کارکردگی (او ای ٹی ٹی)  کا جائزہ لیا

Posted On: 09 FEB 2022 4:15PM by PIB Delhi

  بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج پی ایم گتی شکتی نیشنل پلان کے تحت ترقی کو فروغ دینے کے لیے کاروبار کرنے میں آسانی  اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آپریشنل کارکردگی (او ای ٹی ٹی ) کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف بندرگاہوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر  مرکزی وزیر مملکت جناسب شانتنو ٹھاکر اور تمام بڑی بندرگاہوں کے چیئرمین، ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا کے نمائندے  اور سینئر افسران موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00151XK.jpg

 

عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو حاصل کرنے اور پی ایم گتی شکتی نیشنل پلان کے تحت  بھارت کی ترقی کے سفر کی قیادت کرنے کے لئے اہم بندرگاہوں کے مستقبل کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ایم گتی شکتی ترقی کے سات انجنوں سڑکیں، ریلوے، ہوائی اڈے، بندرگاہیں،  ماس ٹرانسپورٹ، آبی گزرگاہیں اور لاجسٹکس سے چلتی ہے ۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت  شہریوں کے لئے بلا روک ٹوک کنکٹی وٹی، اقتصادی ترقی اور اچھی حکمرانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ شروع کئے گئے ایک ملٹی موڈل کنکٹی وٹی ماسٹر پلان، نیشنل  ماسٹر پلان کو علمی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم رول  ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔  گریٹر نکوبار میں ایک ٹرانس شپمنٹ ہب کی تعمیر بھی  بات چیت کا حصہ تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا ’’ بندرگاہوں اور دیگر  اداروں کے ذریعے کی جانے والی مربوط کوششوں سے   ملک میں ترقیاتی کاموں کی رفتار میں اضافہ ہوگا۔ پی ایم گتی شکتی لوگوں، کسانوں، ماہی گیر برادری کی مدد کرے گی اور  بھارت کی معیشت کو مضبوط بنائے گی‘‘۔ انہوں نے پٹنہ کے اپنے حالیہ دورے کا بھی ذکر کیا  اور کہا کہ ’آئی ڈبلیو اے آئی کے ساتھ یہ ندی اور ساگر کا سہیوگ ہے، گنگا ماں ہے اور برہم پترا پیتا‘۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NWSN.jpg

 

جناب سونووال نے افسران سے کہا کہ  وہ آتم نربھر بھارت مشن کے فروغ  اور ہنر مندی کی ترقی پر زور دیں تاکہ ملک کے نوجوانوں کو فائدہ مل سکے۔

مرکزی وزیر مملکت جناب  شانتنو ٹھاکر نے کہا ’’بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت پی ایم گتی شکتی کے تئیں عہد بند ہے اور آج کی میٹنگ اس جانب ایک قدم ہے‘‘۔

سکریٹری ڈاکٹر سنجیو رنجن نے ملٹی موڈل کنیکٹی وٹی کے بارے میں بتایا اور  پی ایم گتی شکتی کے تحت ترقی کے سات ستونوں، اسمارٹ، میگا اور گرین بندرگاہو، کاروبار کرنے میں آسانی  اور میری ٹائم انڈیا ویژن (ایم آئی وی) 2030 پر روشنی ڈالی۔

اس پورے دن چلے والی میٹنگ میں پی ایم گتی شکتی  اقدامات، گاڑیوں کی اسکریپنگ پالیسی، ایم آئی وی 2030 کے نفاذ، بندرگاہوں کے چیئرمین کے  ذریعہ چلائی جارہیے، تکمیل  شدہ اور مستقبل کے  پروجیکٹوں  پر بھی بات چیت کی گئی۔

تمام سینئر افسران نے یقین دلایا کہ وہ وزیر  موصوف کی  ہدایات پر  عمل کریں گے تاکہ معیشت کو فروغ مل سکے اور عوام اس سے فائدہ  حاصل کرسکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-1373                    



(Release ID: 1796982) Visitor Counter : 116