سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گاڑیوں کے لئے ہائیڈروجن ایندھن

Posted On: 09 FEB 2022 2:43PM by PIB Delhi

نقل و حمل اور شاہ راہوں کی وزارت نے ملک میں ہائیڈروجن کو آٹوموٹیو ایندھن کے طور پر استعمال کرنے کے لئے مورخہ 16 ستمبر 2016 کو عام قانونی ضابطہ 889 (ای) نوٹیفائی کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ضمیمہ چار۔ڈبلیو میں گرم گیس سے چلنے والے انجن کے لیے ہائیڈروجن کی وضاحتیںبیان کی گئی ہیں۔

سی این جی کے ساتھ ہائیڈروجن کے 18 فیصد مرکب (ایچ سی این جی) کو اس وزارت نے مورخہ 25 ستمبر 2020 کوعام قانونی ضابطہ 889 (ای) کے ذریعے نوٹیفائی کیا ہے۔ اس  وزارت نے عام قانونی ضابطہ 579 (ای) کے ذریعے مورخہ 23 ستمبر 2020 کو ہائیڈروجن فیول سیل گاڑیوں اور اس کے اجزاء کے حوالے سے حفاظتی اصولوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت قابل تجدید توانائی کی تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے پروگرام کو نافذ کر رہی ہے۔ اس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے مختلف پہلوؤں میں تحقیق کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ اس میں منجملہ اور چیزوں کے ہائیڈروجن پر مبنی نقل و حمل اور ایندھن کے خلیوں کی نشوونما شامل ہے۔ ہائیڈروجن اور ایندھن کے خلیوں پر جاری تحقیقی و ترقی کے پروجیکٹ درج ذیل ہیں:

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس بنگلورو نے فوسل گیس پروسیسنگ کے ذریعے اعلیٰ معیار کی خالص ہائیڈروجن کی پیداوار کے لئے ایک پروڈکشن پلانٹ قائم کیا ہے۔

اے آر سی آئی سنٹر فار فیول سیل ٹیکنالوجیز واقع چنئی 20 کے ڈبلیو پی ای ایم  فیول سیل اسٹیکس  کے لئے ایک مربوط خودکار پیداواری صلاحیت قائم کر رہا ہے۔

3۔ دیال باغ تعلیمی ادارے نے پانی کی فوٹو الیکٹرو کیمیکل اسپلٹنگ کے ذریعے ہائیڈروجن کی پیداوار کے لئے نیا مواد تیار کیا ہے۔ 2021 میں پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ مواد کے لیے دو پیٹنٹ منطور کئے گئے تھے۔

4۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی واقع گڑگاؤں نے ہائیڈروجن انرجی پر ایک سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کے پروجیکٹ کے تحت ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی گاڑیوں سمیت مختلف ایپلی کیشنز کا مظاہرہ کرنے کے لئے گرین ہائیڈروجن کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی خاطر الیکٹرولائزر اور دیگر آلات خریدے ہیں۔

یہ معلومات نقل و حمل اور شاہ راہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

****************************

U NO 1364

ش ح-ع س-ک ا


(Release ID: 1796975) Visitor Counter : 193