اسٹیل کی وزارت
معدنیات کے فروغ کی قومی کارپوریشن (این ایم ڈی سی ) نے مالی سال 22کے پہلے 9مہینے میں 125فیصد اضافہ درج کیاہے
Posted On:
09 FEB 2022 12:11PM by PIB Delhi
فولاد کی وزارت کے تحت بھارت میں خام لوہے کے سب سے بڑے پروڈیوسر ، نیشنل مِنرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایم ڈی سی ) یعنی معدنیات کے فروغ کی قومی کارپوریشن نے مالی سال 2021کے پہلے نوماہ کے دوران 8522کروڑروپے کے کل کاروبار کے مقابلے مالی سال 22کے پہلے 9ماہ کے دوران 125 فیصد کا اضافہ درج کرتے ہوئے کُل 19179کروڑروپے کا کاروبارکیاہے ۔
9مہینے کے لئے ٹیکس کی ادائیگی سے پہلے منافع (پی بی ٹی ) 10101کروڑروپے درج ہواہے ، جس سے کہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے لئے 4633کروڑروپے کے پی بی ٹی کے مقابلے 118فیصد کا اضافہ ظاہرہوتاہے ۔ مالی سال 22کے پہلے 9مہینے کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع (پی اے ٹی ) بڑھ کر 7583کروڑروپے تک پہنچ گیاہے ۔ جو کہ مالی سال 2021کے پہلے 9مہینے کے دوران درج 3415 کروڑروپے کے پی اے ٹی کے مقابلے 122فیصد زیادہ ہے ۔
این ایم ڈی سی نے مالی سال 2022کے تیسری سہ ماہی میں 10.65ملین ٹن خام لوہا پیداکیاجب کہ 9.85ملین ٹن خام لوہا فروخت کیا۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران 28.33ملین ٹن خام لوہے کی پیداوار ہوئی جب کہ 28.28ملین ٹن خام لوہافروخت کیاگیا۔
کام کاج اورمالیات سے متعلق درج بالا اعدادوشمار این ایم ڈی سی کی تاریخ میں 9ماہ کے سب سے مستحکم اعدادوشمارہیں ۔
این ایم ڈی سی نے 8فروری ، 2022کو منعقدہ اپنی بورڈ میٹنگ میں 5.73روپے فی حصص کے حساب سے عبوری ڈیوڈینڈ دینے کااعلان کیاہے ۔ بورڈ کی اس سے پہلے کی میٹنگ میں 9.01روپے فی حصص کے پہلے عبوری ڈیوڈینڈ کا اعلان کیاگیاتھا ، جس کے مدنظر، مالی سال 22-2021 کے لئے اعلان شدہ کُل ڈیوڈینڈ کی رقم 14.74روپے فی حصص ہوگئی ہے ، جو این ایم ڈی سی کی تاریخ میں اعلان شدہ سب سے زیادہ ڈیوڈینڈ ہے ۔ ڈیوڈینڈ کی شکل میں کُل 4320کروڑکی ادائیگی ہوگی ۔
اس کارکردگی پررائے زنی کرتے ہوئے ، این ایم ڈی سی کے سی ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہا :‘‘ چنوتیوں بھرے دور میں بھی پیداوار میں اضافہ کئے جانے کے سبب اس قابل قدرکارکردگی کی حصولیابی ہوئی ہے اور رواں مالی سال کے لئے پیداوار کا ہدف حاصل کرلیاجاناچاہیئے ۔ ہم اہمیت کے حامل سرمایہ اخراجا ت کے پروجیکٹوں کو مکمل کرنے اورہمارے کام کاج اورآپریشن کو ڈجیٹل پرمبنی اورخود کاربنانے کے تئیں مسلسل عہدبند ہیں ۔
رواں سال بمقابلہ گذشتہ سال (نو ماہ کے اختتام پر) کے اعدادوشمار کے ساتھ رواں سہ ماہی کی دوسری سہ ماہی اورگذشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے ساتھ کارکردگی درج ذیل ہیں ۔
:
تفصیلات
|
رواں مالی سال کی تیسیر سہ ماہی بمقابلہ گذشتہ برس کی تیسری سہ ماہی
|
رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی بمقابلہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی
|
رواں سال بمقابلہ گذشتہ سال (9ماہ کے اختتام پر)
|
پیداوار(ایم ٹی )
بکری (ایم ٹی )
کُل کاروبار(کروڑروپے میں )
ٹیکس کی ادائیگی سے قبل منافع (کروڑروپے میں )
ٹیکس کی ادائیگی کے بعد منافع (کروڑروپے میں )
سود ، ٹیکس ، فرسودگی وغیرہ سے قبل آمدنی (ای بی آئی ٹی ڈی اے )(کروڑروپے میں )
|
10.65
9.85
5,874
2,695
2,050
2,765
|
9.60
9.28
4,355
2,811
2,109
2,873
|
10.65
9.85
5,874
2,695
2,050
2,765
|
8.77
8.99
6,794
3,142
2,341
3,203
|
28.33
28.28
19,179
10,101
7,583
10,290
|
21.84
22.16
8,522
4,633
3,415
4,817
|
|
|
|
|
|
|
|
*****
ش ح ۔ ع م ۔ ع آ
U-1350
(Release ID: 1796789)
Visitor Counter : 160