ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی ریلوے کی ممبئی ڈویژن  نے 100 ویں ٹیکسٹائل ایکسپریس چلائی


ریلوے نے یہ سنگ میل 05 ماہ کی مختصر مدت میں طے کیا

پہلی ٹیکسٹائل ایکسپریس 01 ستمبر 2021 کو شروع ہوئی تھی

Posted On: 09 FEB 2022 12:30PM by PIB Delhi

مغربی ریلوے کے ممبئی سنٹرل ڈویژن نے چلتہان (سورت کے علاقے) سے سنکریل (کھڑگپور ڈویژن، ایس ای آر) تک 100 ویں ٹیکسٹائل ٹرین کو لوڈ کرکے  بھیجنے  کا سنگ میل  طے کیا ہے۔

پہلی ٹرین کو ریلوے اور ٹیکسٹائل کی وزیر مملکت محترمہ  درشنا جردوش نے 01.09.2021 کو ادھنا سے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ 

FLFI_0eVcAI2Uks.jpg

 محض پانچ مہینوں کے مختصر عرصے کے اندر اس سنگ میل کو حاصل کرنا ریلوے پر سورت ٹیکسٹائل سیکٹر کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ٹرین کی  اہم منزلوں میں شنکرائیل،  شالیمار ساؤتھ ایسٹرن ریلوے میں اور مشرقی مرکزی ریلوے میں  دانا پور اور نارائن پور تھے۔

چلٹھن-67 اور ادھنا-33 سے کل این ایم جی ریکس پر سامان لادا گیا۔ ٹیکسٹائل ایکسپریس  سے  ریلوے کو کل ریونیو 10.2 کروڑ روپے تک حاصل ہوا ۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 1349


(Release ID: 1796777) Visitor Counter : 174