صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک میں صحت کی دیکھ ریکھ کی ڈیجیٹل خدمات کا فروغ

Posted On: 08 FEB 2022 12:37PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے پورے ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کے رُخ پر ڈیجیٹل ہیلتھ کی صلاحیت کو تسلیم کیا ہے اور اس کے لئے ڈیجیٹل ہیلتھ  اقدامات کو عمل میں  لانے کے لئے مختلف اسکیمیں اور پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

 

صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل ہیلتھ ٹیکنالوجیوں کو عمل میں لانے کے لئے  آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن شروع کیا گیا ہے تاکہ ایک موافق ماحول پیدا کیا جا سکے۔ آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت، تین اہم رجسٹریاں تیار کی گئی ہیں جن کے نام  ہیلتھ آئی ڈی، ہیلتھ پروفیشنل رجسٹری (ایچ پی آر) اور ہیلتھ فیسیلٹی رجسٹری (ایح ایف آر) اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر برائے ڈیٹا ایکسچینج ہیں۔ ڈیجیٹل ہیلتھ ایکو سسٹم جو آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن کے تحت قائم کیا گیا ہے وہ نگہداشت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی، ثانوی اور تیسرے مرحلے کی سہولیات کے درمیان  بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیٹا کے تبادلے میں تعاون کرتا ہے۔ اس طرح لوگوں کی جیب پر خرچ اخراجات کا بوجھ کم ہوتا ہے، بار بار کی جانچ میں کمی آتی ہے، درست ادویات تجویز کی جاتی ہیں، علاج کے منصوبے حسب ضرورت مرتب کئے جاتے ہیں اور  خدمات کے مجموعی معیار سے فائدہ ہوتا ہے۔

 

حکومتِ ہند نے ای سنجیونی ٹیلی میڈیسن پلیٹ فارم کو بھی سر گرم طور پر نافذ کیا ہے تاکہ لوگوں کو کووڈ اور غیر کووڈ بیماریوں کے لئے  ٹیلی کنسلٹیشن کی مفت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ سہولت 36 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام خطوں میں کام کر رہی ہے اور لوگوں کو ان کے گھروں میں آرام سے آن لائن مشاورت  کے ذریعے ڈاکٹروں اورماہروں کی طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹرز (ایچ ڈبلیو سیز) میں بھی مرکز اور اسپاک ماڈل کے ذریعے مشاورت کی سہلولت فراہم کی جاتی ہے۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی مملکتی وزیر ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میںیہ معلومات فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا


(Release ID: 1796603) Visitor Counter : 83