نیتی آیوگ
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیتی آیوگ کی فنٹیک اوپن سمٹ کا افتتاح کیا
Posted On:
07 FEB 2022 4:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7/فروری 2022 ۔ فنٹیک صنعت کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے تناظر میں نیتی آیوگ نے فون پے، اے ڈبلیو ایس اور ای وائی کی شراکت داری سے 7 سے 28 فروری تک تین ہفتوں تک جاری رہنے والی ورچوئل سمٹ ’فنٹیک اوپن‘ کا انعقاد کیا ہے۔ اس سمٹ کا افتتاح آج ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانکس، اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار کی موجودگی میں کیا۔ ان کی تقریریں یہاں یہاں پر سماعت کی جاسکتی ہیں۔
سمٹ کی تمام تقریبات یہاں پر دیکھی جا سکتی ہیں۔
اپنی نوعیت کا پہلا اقدام، فنٹیک اوپن ریگولیٹرز، فنٹیک پروفیشنلز، صنعتی رہنماؤں، اسٹارٹ اپ کمیونٹی اور ڈویلپرز کو تعاون، خیالات کے تبادلے اور جدت طرازی کے لیے اکٹھا کرے گا۔
اس تقریب افتتاح کرتے ہوئے جناب اشونی ویشنو نے کہا: ’’عزت مآب نریندر مودی کی قیادت میں ہم صحت کی دیکھ بھال، لوجسٹکس اور دیگر شعبوں کے لیے کوون اور یو پی آئی جیسے کھلے پلیٹ فارم بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ عوامی سرمایہ کاری کا استعمال کرتے ہوئے ایک کھلا پلیٹ فارم بنایا جاتا ہے، جس میں متعدد نجی کاروباری افراد، اسٹارٹ اپ اور ڈویلپرز نئے حل پیدا کرنے کے لیے شامل ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آج 270 بینک یو پی آئی سے جڑے ہوئے ہیں اور بہت سے کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس نے ایسے حل فراہم کیے ہیں جن سے ملک کی فنٹیک اختیار کرنے کی شرح میں اضافے میں مدد ملی ہے جو عالمی سطح پر سب سے زیادہ یعنی 87 فیصد ہے۔‘‘
نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہا، ’بھارت میں ڈیجیٹلائزیشن میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں لوگوں کو مالی خدمات تک زیادہ سے زیادہ اور آسان رسائی مل رہی ہے۔ اس کی وجہ سے صارفین کے مالی طرز عمل میں تبدیلی آئی ہے- نقد رقم سے ای والٹ اور یو پی آئی میں۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کی توسیع زیادہ مساوی، خوشحال اور مالی طور پر جامع بھارت بنانے کے لیے ایک اہم محور ہے۔ فنٹیک کے عروج نے مالی شمولیت کو تیز کردیا ہے۔ میں ان گنت امکانات کو دیکھ کر پرجوش ہوں جو اگلے چند ہفتوں کے دوران ہمارے ملک کے روشن ذہنوں کی طرف سے پیش کیے جائیں گے۔‘
فنٹیک اوپن کا مقصد سیکھنے کا ایک مربوط تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس کے تین مقاصد ہیں:
- فنٹیک صنعت میں ایک کھلے ایکو سسٹم کو فروغ دینا
- جدت طرازی اور ترقی کو فروغ دینا
- فنٹیک جدت طرازی کی اگلی لہر کو اجاگر کرنے کے لیے مالی شمولیت کو یقینی بنانا اور اکاؤنٹ ایگریگیٹر جیسے نئے ماڈلز سے فائدہ اٹھانا۔
اس سمٹ میں گہرا غور و خوض، گہرے تجربات، ویبینار، گول میز تبالہ خیال وغیرہ ہوں گے جس میں مختلف اسٹارٹ اپس کے ذریعے کی جانے والی اختراعات اور چیلنجوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مزید برآں فنٹیک سے متعلق کام کی نمائش بھی کی جائے گی اور انتہائی جدت طراز اسٹارٹ اپس کی خدمات کا ایک ورچوئل تہنیتی تقریب میں اعتراف کیا جائے گا۔
فون پے کے بانی اور سی ای او سمیر نگم نے کہا کہ ’’ہمیں اس پہل پر نیتی آیوگ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مقصد بھارت کے فنٹیک انقلاب کو مہمیز کرنا ہے۔ فنٹیک صنعت ملک بھر میں مالی شمولیت کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہمیں امید ہت کہ اگلے چند ہفتوں میں ہمیں صنعت بھر کے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کرنے، ایکو سسٹم کے لیے جدت پیدا کرنے اور بامعنی فریم ورک تشکیل دینے کا موقع ملے گا۔‘‘
اس سمٹ کی ایک اہم خاص بات بھارت کا اب تک کا سب سے بڑا فنٹیک ہیکاتھون ہوگا جو انفرادی ڈویلپرز اور اسٹارٹ اپ کمیونٹی کو حقیقی دنیا کے مسائل کے حل کی صلاحیت کے ساتھ پیش رفت کے آئیڈیاز پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ مزید برآں بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت طرازی اور کاروباری ذہنیت کو فروغ دینے کے لیے اٹل انوویشن مشن کے اٹل ٹنکرنگ لیبز نیٹ ورک کے ذریعے اسکول کے طلبا کے لیے ایک اور ہیکاتھون کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
اس سمٹ میں انفوسیس کے نان ایگزیکٹو چیئرمین نندن نیلیکانی اور نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت جیسے ممتاز مقررین اور کریڈ کے بانی کنال شاہ جیسے متعدد کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔ پالیسی بازار کے سی ای او یشیش دہیا؛ کیئر ہیلتھ انشورنس کے بانی ایم ڈی اور سی ای او انوج گلاٹی؛ اکو جنرل انشورنس کے سی ای او، ورون دُوا؛ زیرودھا کے سی ای او نتن کامتھ؛ آئی سی آئی سی آئی سکیورٹیز کے منیجنگ ڈائریکٹر وجے چندوک؛ گرو (Groww) کے سی ای او للت کیشرے؛ اپ اسٹاکس کی شریک بانی کویتا سبرامنیم اور ریزرپے کے سی ای او، بانی ہرشیل ماتھر بھی شرکت کریں گے۔
******
ش ح۔ ع ا۔ م ر
U-NO.1256
(Release ID: 1796307)
Visitor Counter : 134