وزارت اطلاعات ونشریات

معروف گلو کارہ لتا منگیشکر کا   92 سال کی عمر میں انتقال


بھارت رتن لتا منگیشکر کی یاد میں بھارت سرکار نے دو دن کے قومی سوگ  کا اعلان کیا

Posted On: 06 FEB 2022 1:47PM by PIB Delhi

سروں  کی ملکہ لتا منگیشکر کا آج 6  فروری  2022  کو  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ محترمہ  لتا منگیشکر 92  سال کی تھیں۔ انہیں 8  جنوری کو ، کووڈ – 19  سے متاثر ہونے کے بعد  اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

بھارت رتن  لتا منگیشکر   کی یاد میں بھارت  سرکار نے  دو دن کے قومی  سوگ  کا اعلان کیا ہے۔ ان کے احترام میں قومی پرچم  دو   دنوں تک  سر نگوں رہے گا۔ محترمہ لتا منگیشکر  کی آخری رسوم سرکاری کے اعزاز کے ساتھ  ادا کی جائیں گی۔ 2001  میں انہیں بھارت رتن سے  نوازا گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image1(1)M3Z4.png

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند  نے  اظہار تعزیت کرتے ہوئے ایک ٹوئیٹ میں کہا؛ ’’دنیا بھر کے لاگھوں لوگوں کی طرح لتا جی  کا انتقال میرے لئے  صدمہ کا باعث ہے۔ بھارت رتن  لتا جی  کی حصولیابیاں  لاثانی رہیں گی۔‘‘

نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا  نائیڈو نے کہا کہ ؛  لتا جی کے انتقال سے  بھارت نے  اپنی  آواز کھودی ہے،  جنہوں نے  اپنی شیرینی اور  مؤثر آواز سے کئی دہائیوں تک  بھارت  اور دنیا بھر میں موسیقی  کے  مداحوں کو  مسحور  کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  اپنے  تعزیتی پیغام میں کہا کہ ؛ انہیں لتا دیدی سے  ہمیشہ  بے  انتہا  پیار  ملا ہے۔ اپنے ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا؛ ’’لتا دیدی کے گیتوں میں جذبات کا تنوع تھا۔ انہوں نے دہائیوں تک  بھارتی فلمی دنیا  کی ترقی کو  قریب سے دیکھا‘‘۔

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر  جناب انوراگ  ٹھاکر نے کہا کہ ؛ سروں کی ملکہ  لتا جی  کا انتقال  ایسا  نقصان ہے، جس کی تلافی ناممکن ہے۔ ان کی رحلت  ہر کسی کے لئے ذاتی نقصان ہے۔

دیگر وزراء  اور  فنکاروں نے  عظیم  گلو کارہ  محترمہ لتا منگیشکر کے انتقال پر  رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی وزیر  جناب نتن گڈکری نے  آج  صبح بریچ  کینڈی اسپتال  میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر  جناب پیوش  گوئل نے  کل  اسپتال جاکر  لتا منگیشکر  کی عیادت کی تھی۔

محترمہ  لتا منگیشکر کا جسد خاکی  ممبئی  کے شیوا جی پارک میں رکھا جائے گا، جہاں اُن کے  چاہنے والے  ان کا آخری دیدار کر سکیں گے۔ محترمہ لتا منگیشکر کے انتقال پر فلمی دنیا کے فنکاروں نے  اظہار  تعزیت کیا ہے۔ سینٹرل بورڈ  آف  فلم  سرٹیفکیشن کے چیئر پرسن پرسون جوشی نے  ٹوئیٹر پر  آنجہانی  گلو کارہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 لتا منگیشکر کی پیدائش 28  ستمبر  1929 کو  مراٹھی اور  کونکنی  موسیقی کار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر کے  گھر ہوئی تھی، ان کا اصل نام ہیما تھا۔ یہ  آزمودہ کار گلو کارہ  آشا بھوسلے سمیت  5 بھائی  بہنوں میں سب سے بڑی تھیں۔ ان کے والد پنڈت دینا ناتھ منگیشکر ایک کلاسیکی گلو کار  اور  تھیٹر  ادا کار تھے۔

لتا منگیشکر نے 13   سال کی عمر میں ایک مراٹھی  فلم ’کیتی  ہسال‘ کے لئے اپنا  پہلا  گیت ریکارڈ کیا، اور سال 1942  میں  ایک مراٹھی فلم ’ پہیلی منگلا گور‘  میں اداکاری بھی کی۔ سال 1946  میں  انہوں نے  وسنت جوگ لیکر کی ہدایت کاری میں، ’آپ کی سیوا میں‘ کے لئے اپنا  پہلا  ہندی  فلم کا نغمہ ریکارڈ کیا۔

1972میں لتا منگیشکر نے  فلم  ’پرچئے‘کے لئے  بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا پہلا نیشنل ایوارڈ جیتا۔ پچھلے کچھ برسوں میں انہوں نے متعدد  قومی  اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کئے۔  اس میں  ممتاز  بھارت رتن،  آفیسر  آف فرینچ لیجن آف  آنر  کا خطاب ، دادا  صاحب پھالکے  ایوارڈ، تین  نیشنل  فلم ایوارڈ، 4 فلم فیئر بہترین  پلے بیک  سنگر ایوارڈ، مجموعی کارکردگی کے لئے فلم فیئر  ایوارڈ اور  کئی دیگر  ایوارڈ  شامل ہیں۔ 1984  میں ، مدھیہ پردیش  کی ریاستی حکومت نے لتا منگیشکر ایوارڈ قائم کیا، مہا راشٹر  حکومت نے بھی  گلو کاری  کی صلاحیت کو فروغ دینے کے لئے 1992  میں  لتا منگیشکر  ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا۔ ق ر۔

3122U-       



(Release ID: 1796060) Visitor Counter : 203