امور داخلہ کی وزارت
لتا منگیشکر کے انتقال پر بطور تعزیت 6 فروری سے دو دن کا سرکاری سوگ
Posted On:
06 FEB 2022 11:15AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 06 فروری حکومت ہند آج گہرے رنج و غم کے ساتھ محترمہ لتا منگیشکر کے انتقال کا اعلان کرتی ہے۔ آنجہانی عظیم گلوکارہ کے اعزاز میں ، حکومت ہند نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے پورے ہندوستان میں دو روزہ سرکاری سوگ منایا جائے گا۔
پورے ہندوستان میں 06 فروری 2022سے 07 فروری 2022 تک قومی پرچم نیم سرنگوں رہے گا اور کسی سرکاری تفریح کا انعقاد نہیں ہوگا۔
یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ محترمہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-1204
(Release ID: 1795941)
Visitor Counter : 271