وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

یوم جمہوریہ کی دوردرشن کی کوریج عالمی سطح پر ہٹ

Posted On: 04 FEB 2022 11:21AM by PIB Delhi

 

دوردرشن کی نشریات کا اس وقت کوئی ثانی نہیں ہوتا جب یہ قومی اہمیت کی عظیم   تقریبات  کی 360 ڈگری کوریج  کرتا ہے۔ یہ بات  ماضی میں  کئی مرتبہ  ثابت ہوچکی ہےالبتہ اس مرتبہ دوردرشن نے اپنے آپ  میں ایک غیرمعمولی  کارنامہ سرانجام دیا ہے، جو یوم جمہوریہ  2022 کی انتہائی شاندار کوریج  تھی، جس میں  اس سے قبل  ،بھارتی فضائیہ کی پوری شان وشوکت اور بڑی تعداد میں  فلائی پاسٹ  کی  ایسی تصویر کشی  پہلے نہیں کی گئی ۔

ناظرین کے بدلتے ہوئے انداز  کی ایک علامت میں دوردرشن کے یوٹیوب نیٹ ورک پر یوم جمہوریہ کی کوریج  میں ناظرین کی تعداد  اس کے ٹی وی نیٹ ورک کے مقابلے میں کہیں زیادہ تھی ، جو کہ بالترتیب  2.6 کروڑ اور 2.3 کروڑتھی۔ یہ اعداد وشمار  یکجا ہوکر اس بات کا عندیہ دیتے ہیں کہ دوردرشن کے نیٹ ورک کی رسائی کتنی وسیع ہے۔ناظرین کی اس تعداد میں  کئی گنا اضافہ ہوکر یہ اس وقت مجموعی  طور پر 3.2 بلین ٹیلی ویژن  شائقین کے منٹ  تک پہنچ گئی جب 180 سے زیادہ چینلوں  نے ملک بھر میں  دوردرشن کے   ان نظاروں کو صبح9 بجے سے  دوپہر تک نشر کیاتھا۔

اس تاریخی یوم جمہوریہ کی کوریج کے ذریعہ  ، دوردرشن نے  ،  140سے زیادہ  ممالک  میں اپنےعالمی  ناظرین   کی تعداد میں  کئی گنا اضافہ کرکے   عالمی ناظرین  کے مابین  بھی نمایاں مقام حاصل کرنے کی راہ ہموار کی ہے، جن میں  امریکہ ، کناڈا ، جرمنی ، جاپان ،فرانس ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، سعودی عربیہ،  پاکستان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

دوردرشن کی کو ریج  کی ہندوستان اور بیرون ملک،  دونوں  پیمانوں  پر زندگی کے ہرزمرے کے لوگوں  نے وسیع  ستائش کی  ہے۔

یوم جمہوریہ کے بہت سے ویڈیو اب بھی لاکھوں  لوگوں   کے ذریعہ دیکھے جارہے ہیں۔

دستوں کے مارچنگ  کے نظارے – https://www.youtube.com/watch?v=PwmeHNAIouA

یوم جمہوریہ کی پریڈ کے موقع پر فلائی پاسٹ  - https://www.youtube.com/watch?v=3EOYAUykcKk

صدرجمہوریہ  کووند اور وزیر اعظم مودی نے وراٹ کو خیرباد کہا-

https://www.youtube.com/watch?v=0-qoGg08j9E

ریاستوں کی  جھانکیاں  -  https://www.youtube.com/watch?v=uq5RIoOLryY

ٹویٹر پر پرسار بھارتی کی سیلفی  کی مہم  ہٹ ہوئی ہےکیونکہ ہرعمر کے گروپ کے بہت سے فاخر ہندوستانیوں نے  دوردرشن  پر یوم جمہوریہ  تقریبات کو دیکھتے ہوئے اپنی سیلفیز  پوسٹ کی ہیں۔


************

 

 

ش ح۔اع ۔رم

U- 1117

 


(Release ID: 1795369) Visitor Counter : 195