وزارات ثقافت

آرٹس کے میدان میں فن کاروں اور دانشوروں کی مالی اور سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے آرٹسٹوں کو پنشن اور میڈیکل مدد کے لیے ثقافت کی وزارت نے اسکیم کا آغا زکیا ہے

Posted On: 03 FEB 2022 5:32PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،03فروری ،2022 /ثقافت کی وزارت نے آرٹسٹوں کے لیے پنشن اور طبی امداد کی اسکیم کے نام سے ایک اسکیم شروع کی ہے ۔ اس اسکیم کا مقصد اُن معمر فن کاروں اور دانشوروں کی مالی اور سماجی و اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جنہوں نے آرٹس کی خصوصی میدانوں میں خاطر خواہ تعاون دیا ہے۔ لیکن وہ ابتر حالت میں ہے۔ یہ رقم اہل مستفیدین کو دی جا رہی ہے (پیشہ ور  فنکار اور غیر پیشہ ور فنکار دونوں کو) جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے اور جن کی سالانہ آمدنی 48000 سے کم ہے ۔ مزید یہ کہ ثقافت کی وزارت نے ایک اور اسکیم بھی شروع کی ہے جس کا نام آرٹ اور کلچر کے فروغ کے لیے اسکالرشپ اور فیلو شپ کی اسکیم ہے۔  جس کے مندرجہ ذیل تین حصے ہیں :

  1. مختلف ثقافتی میدانوں میں نوجوان فنکاروں کو اسکالرشپس ۔
  2. مختلف ثقافتی میدانوں میں غیر معمولی افراد کو سینئر / جونیئر فیلوشپ
  3. ثقافتی تحقیق کے لیے ٹیگور نیشنل فیلوشپ

یہ جانکاری راجیہ سبھا میں آج ثقافت ، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے فراہم کی۔

 ۔۔۔

                  

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –1097



(Release ID: 1795311) Visitor Counter : 140