وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پنورا دھام کو وزارت سیاحت کی پرشاد اسکیم کے تحت شامل کیا گیا: جناب جی کشن ریڈی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2022 4:32PM by PIB Delhi

بہار سرکار کی جانب سے موصول درخواست پر وزارت سیاحت نے پنورا دھام کو سودیش درشن اسکیم کے رامائن سرکٹ میں شامل کیا ہے۔ پنورا دھام مقام کو حال ہی میں سیاحت کی وزارت کی پرشاد اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بہار ریاست کے لئے سودیش درشن اسکیم کے تحت منظور پروجیکٹوں کی تفصیل اس طرح ہے:

  • ویشالی - آرا-مساد- پٹنہ - راج گیر- پاوا پوری- چنپا پوری  میں تیرتھنکر سرکٹ کا جین تھیم کے تحت فروغ 17-2016 میں منظوری لاگت 37.20 کروڑ روپے ۔ اب تک 26.11 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
  • سلطان گنج - دھرم شالہ -  دیو گھر کے روحانی سرکٹ کا روحانی موضوع کے تحت مربوط فروغ، 172016 میں منظوری، لاگت 44.76 کروڑ روپے۔ اب تک 42.52 کروڑ روپے جاری کئے جا چکے ہیں۔
  • بدھسٹ سرکٹ کا فروغ ، بودھ گیا میں کنونشن سنٹر کی تعمیر کے لئے 17-2016 میں منظوری، 98.73 کروڑ روپے لاگت، 93.22 کروڑ روپے اب تک جایر کئے جا چکے ہیں۔
  • گاندھی سرکٹ کا فروغ : بھیتی ہاروا - چندر ہیا -ترکولیا - دیہی تھیم کے تحت  18-2017 میں منظوری، 44.65 کروڑ روپے کی لاگت، اب تک 35.72 کروڑ روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔

· روحانیت کی تھیم کے تحت مندار ہِل اور انگ پردیش میں مذہبی یاترا سرکٹ کا فروغ    ، 18-2017 میں منظوری، 47.53 کروڑ روپے کی لاگت،  اب تک جاری کی گئی رقم38.02 کروڑ روپے۔

یہ اطلاع سیاحت کے  وزیر جناب   جی کشن ریڈی نے   آج راجیہ سبھا میں ایک  تحریری          جواب  میں     دی۔

****************************

 

U NO 1067

ش ح-ع س-ک ا


(ریلیز آئی ڈی: 1795254) وزیٹر کاؤنٹر : 164