محنت اور روزگار کی وزارت
گریجویٹ افراد کا ایمپلائمنٹ ایکسچینج میں لازمی اندراج
Posted On:
03 FEB 2022 3:46PM by PIB Delhi
حکومت کے سامنے ملک بھر کے اضلاع میں ایمپلائمنٹ ایکسچینج میں گریجویٹ افراد کے لازمی اندراج کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ملک کے تمام ایمپلائمنٹ اسکیموں میں روزگار سے متعلق خدمات سے مستفید ہونے کے لئے رجسٹریشن اپنی مرضی سے کیا جاتا ہے۔
وزارت روزگار سے متعلق مختلف خدمات مثلاً نوکری کی تلاش اور میچنگ، کیریئر کاؤنسلنگ، ہنر مندی سے متعلق رہنمائی اور ہنرمندی کے فروغ کے کورسوں کی معلومات مہیا کرانے کے لئے نیشنل کیریئر سروس پورٹل (www.ncs.gov.in) پر دستیاب ہے۔
یہ اطلاع لیبر اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
*************
U-1064
ش ح-ع س-ک ا
(Release ID: 1795233)