ارضیاتی سائنس کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیلگوں معیشت  2030 والے نئے ہندوستان کے تعلق سے حکومت ہند کے ویژن کی چھٹی جہت ہے

Posted On: 03 FEB 2022 1:28PM by PIB Delhi

 

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ارضیاتی سائنس ؛  وزیراعظم کا دفتر ،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ فروری 2019 میں اعلان کئے گئے حکومت ہند کے 2030  والے نئے ہندوستان کے حوالے سے ویژن نے  نیلگوں معیشت کو اپنے وژن کی چھٹی جہت کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، 150 کروڑ روپےکا ، گہرا سمندر مشن کے تحت 2022-21 کے دوران انتظام کیا گیا ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، نیلگوں معیشت پر ایک مسودہ پالیسی دستاویز ایم او ای ایس نے ماہر ورکنگ گروپس کی رپورٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا ہے جس میں ہندوستان کی نیلگوں معیشت کی مجموعی ترقی اور نمو پر زور دیا گیا ہے۔ مندرجہ ذیل سات موضوعاتی علاقوں یا ستونوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

  • نیلگوں معیشت اور سمندری نظم ونسق کے لیے قومی اکاؤنٹنگ فریم ورک۔
  • ساحلی سمندری وسیع منصوبہ بندی اور سیاحت۔
  •  بحری  ماہی گیری ، سمندری نبات کی کاشت ، اور  ماہی پروسیسنگ۔
  • مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی صنعتیں، تجارت، ٹیکنالوجی، خدمات، اور مہارت کی ترقی۔
  • لاجسٹک،  بنیادی ڈھانچہ اور جہاز رانی ،ایک  جہاز سے دوسرے جہاز پر لادنے سمیت ۔
  • ساحلی اور گہرے سمندر میں کان کنی اور غیر ملکی توانائی۔
  • سیکورٹی، منصوبہ جاتی  جہات  ، اور بین الاقوامی رابطہ کاری ۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 1058



(Release ID: 1795049) Visitor Counter : 182