اسٹیل کی وزارت

این ایم ڈی سی  کا اب تک کا بہترین جنوری کا مہینہ اور 10 ماہ کی  افرادی کارکردگی

Posted On: 02 FEB 2022 1:22PM by PIB Delhi

 

2021

2022

Up by %

پیداوار جنوری میں

3.86

4.56

18.14%

فروخت جنوری میں

3.74

4.24

13.4%

جنوری تک (10 مہینے )پیداوار

25.66

32.88

28.14%

جنوری تک(10 مہینے) فروخت

26.01

32.60

25.34%

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 ہندوستان کی سب سے بڑی لوہے کی پیداوار کرنے والی کمپنی، نیشنل منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این ایم ڈی سی) نے اسٹیل کی وزارت کے تحت جنوری 2022 کے مہینے میں  4.56  ایم ٹی کی پیداوار کی  اور 4.24 ایم ٹی لوہے کی فروخت کی۔ کانکنی کی اس کمپنی نے سی پی ایل وائی کے مقابلے میں پیداوار میں 18.14 فیصد کی ترقی اور  فروخت میں 13.4 فیصد اضافہ درج کرایا اور اس طرح آغاز سے لے کر اب تک کسی بھی جنوری کے مہینے میں لوہے کی سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت  درج کرائی ہے ۔

مالی سال 22 کے پہلے دس مہینوں میں، جنوری 2022 تک مجموعی پیداوار اور فروخت کے اعداد و شمار بالترتیب 32.88 ایم ٹی اور 32.60 ایم ٹی تھے۔ ان اعداد و شمار نے این ایم ڈی سی کی 10 ماہ کی بہترین  افرادی کارکردگی کو درج کیا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پیداوار میں 28.14 فیصد اور فروخت میں 25.34 فیصد اضافہ درج کرایا ۔

 

ایک اور شاندار کارکردگی کے لیے  این ایم ڈی سی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے، این ایم ڈی سی سی ایم ڈی جناب سمیت دیب نے کہا، ‘‘یہ ایک سال کی اچھی شروعات رہی ہے جو حکومت کی مسلسل توجہ اور مرکزی بجٹ 2022 میں بنیادی ڈھانچے پر بڑھے ہوئے اخراجات کے پیش نظر بہت امید افزا لگتا ہے۔ ہندوستان نے 2021 میں  اسٹیل کی پیداوار میں 18 فیصد کی ترقی درج کرائی ہے۔ آج کا بجٹ اس ترقی کی کہانی کو جاری رکھنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔

****************

 (ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 984



(Release ID: 1794673) Visitor Counter : 152