الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹرمدن موہن تر پاٹھی نے این آئی ای ایل آئی ٹی کے   ڈائریکٹرجنرل  کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 02 FEB 2022 12:24PM by PIB Delhi

ڈائرکٹرمدن مہن ترپاٹھی نے پیرکو الیکٹرونکس واطلاعاتی ٹیکنولوجی کے قومی ادارے (این آئی ای ایل آئی ٹی ) کے ڈائریکٹرجنرل کا عہدہ سنبھال لیاہے ۔ الیکٹرونکس واطلاعاتی ٹیکنولوجی کا قومی ادارہ (این آئی ای ایل آئی ٹی ) الیکٹرونکس واطلاعاتی ٹیکنولوجی کی وزارت (میتی ) حکومت ہند کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K5JX.jpg

این آئی ای ایل آئی ٹی میں شامل ہونے سے قبل ، ڈاکٹرمدن موہن ترپاٹھی نئی دہلی کی دہلی ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی (ڈی ٹی یو) میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ڈی ٹی یو میں انھوں نے انٹرنل کوالٹی ایشورنس سیل (آئی کیو اے سی ) کے ڈائریکٹر اور انٹلیکچوول پراپرٹی رائٹس سیل یعنی دانشورانہ املاک کے حقوق سے متعلق  سیل کے رابطہ کارکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

انھوں نے 1994میں انسٹی ٹیوٹ فارپلاسماریسرچ (آئی پی آر) گاندھی نگر (ایٹمی توانائی کا محکمہ ، حکومت ہند ) میں ایک تحقیقی سائنس دان کے طورپر اپنے کریئرکا آغاز کیاتھا۔ اوروہاں تحقیق وترقی سے متعلق کئی پروجیکٹوں پرپانچ سال تک کام کیاتھا۔ سال 1999میں انھوں نے سینٹرفارالیکٹرونکس ڈیزائن وٹیکنولوجی آف انڈیا گورکھپور میں سینٹرڈیزائن انجینئرکی حیثیت سے عہدہ سنبھالااور اطلاعاتی ، الیکٹرونکس اورمواصلاتی ٹیکنولوجی (آئی ای سی ٹی ) کے شعبوں میں ڈیزائن اورترقی سے متعلق مختلف پروجیکٹوں پردس سال تک کام کیا۔ سال 2009سے 2012تک وہ این آئی ای ایل آئی ٹی ہیڈکوارٹرمیں جوائنٹ ڈائریکٹر کے طورپرفائز رہے ۔ جہاں انھوں نے بھارت کے عمومی باشندوں کی ڈجیٹل پرمبنی اور بائیو میٹرک معلومات جمع کیں اور آئی ای سی ٹی مہارتوں میں افرادی قوت  کے فروغ اور آئی سی ٹی پرمبنی مہارتوں  اورصلاحیتوں کی جانچ اوراسناد کی توثیق جیسے مختلف  پروجیکٹوں پر کام کیا۔

****************

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-982

 


(Release ID: 1794672) Visitor Counter : 186