خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اوربچوں کی بہبودکی وزارت  کی سرپرست اسکیمیں


مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اورمشن وتسالیہ

خواتین اوربچوں کی سوئے تغذیہ سے متعلق تشویشوں کاازالہ کرنے اورانھیں بااختیاربنانے ، ان کی ترقی اور تحفظ  کی غرض سے کلیدی اقدامات 

Posted On: 02 FEB 2022 9:34AM by PIB Delhi

 

ملک کی دیرپا اورمساویانہ ترقی اوراقتصادی  اورسماجی اعتبارسے یکسراورکایاپلٹ کرنے والی تبدیلیاں لانے کی غرض سے خواتین اوربچوں  کو بااختیاربنانے اوران کا تحفظ  اورایک محفوظ اورسلامتی کے ماحول میں ان کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنانے کی بہت اہمیت ہے ، خواتین اوربچوں کی آبادی ملک کی کل آبادی کے  67.7 فیصد پرمشتمل ہیں ۔ خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت بچوں کو ایک ایساماحول فراہم کرکے ، جوقابل رسائی ، کفایتی اوربھروسے مند ہے اورجوہرقسم کے امتیاز اورتشدد سے مبّراہے ، بچوں کے لئے تغذیہ بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے اور خواتین کو پراعتماد اورخود کفیل بنانے کی خاطرسخت کوششیں کررہی ہے ۔ وزارت کا بنیادی مقصد خواتین اوربچوں  کے سرکاری اقدامات  میں خامیوں کودورکرنا اورصنفی اعتبار سے مساوی اور بچوں پرمرکوز قانون سازی ، پالیسیوں اورپروگراموں کے سلسلے میں بین وزارتی اورشعبہ جاتی تال میل کوفروغ دینا ہے ۔

درج بالا مقاصد کی حصولیابی کی غرض سے ، مرکز نے حال ہی میں وزارت کی 3اہم سرپرست اسکیموں کو منظوری دی ہے ، جنھیں کہ مشن موڈ یعنی مشن پوشن 2.0، مشن شکتی اور مشن وتسالیہ میں نافذ کیاجائے گا۔

مشن پوشن 2.0غذائیت  کے لئے معاون ایک مربوط پروگرام ہے ۔ اس پروگرام کے تحت غذائیت سے متعلق اشیاء میں ایک کلیدی تبدیلی لاکر اور انھیں فراہم کرکے اور ایک مرتکز ماحولیاتی نظام تیارکرکے ، بچوں ، نوخیز لڑکیوں اور حاملہ خواتین اوردودھ پلانے والی ماؤں میں غذائیت کی کمی سے متعلق چنوتیوں کو دورکرنے کی کوشش کی جاتی ہے ، تاکہ ایسے طورطریقوں کو وضع کیاجائے اورانھیں فروغ  دیاجائے جن سے صحت ، سلامتی اورقوت مدافعت کو پروان چڑھایاجاسکے ۔پوشن 2.0کے تحت معاون تغذیہ کے پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ خوراک کے معیاراورفراہمی کو یقینی بنایاجائے گا۔

مشن پوشن 2.0کی بدولت ملک کے انسانی سرمایہ کی ترقی میں تعاون ہوگا، سوئے تغذیہ  کے چیلنجوں سے نمٹاجاسکے گا، دیرپا صحت اورخیروعافیت کے لئے غذائیت سے متعلق بیداری اور کھاناکھانے یاکھان پان سے متعلق اچھی عادتوں کو فروغ حاصل ہوگا، اس کے علاوہ کلیدی حکمت عملیو  ں کے ذریعہ غذائیت سے متعلق خامیوں کو دورکیاجاسکے گا۔ اس پروگرام کے تحت ، غذائیت سے متعلق ضابطوں اورمعیارات اورٹی ایچ آر کی جانچ کو بہتربنایاجائے گا اوربرادری کی کھان پان کی عادتوں کے ساتھ ساتھ  اورزیادہ متعلقہ فریقوں اور مستفدین کی شرکت کو فروغ دیاجائے گا۔ پوشن 2.0کے دائرے میں تین اہم پروگراموں /اسکیموں یعنی آنگن واڑی خدمات ، نوخیز لڑکیوں کے لئے اسکیم اورپوشن  ابھیان کو شامل کیاجائے گا۔

پوشن 2.0کے تحت زچہ کی غذائیت شیرخوار ، بچوں اور نوجوانوں  کے کھان پان کے ضابطوں ، آیوش کے ذریعہ ایم اے ایم /ایس اے ایم کے طریقہ علاج اورصحت مندی پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔ پوشن ابھیان ، رابطہ کاری کے لئے ایک کلیدی ستون ہوگا اوریہ غذائیت سے متعلق معاونت ، آئی ٹی سی اقدامات ، میڈیا کی جانب سے حمایت اورتحقیق ، برادری سے متعلق رابطہ کاری اور جن آندولن سے متعلق اختراعات کا احاطہ کرے گا۔

مشن پوشن 2.0 ، بہت سی کلیدی حکمت عملیوں کو مربوط کرے گا تاکہ اس کے مقاصد یعنی اصلاحی حکمت عملیوں  ، غذائیت کے بارے میں بیداری کرنے والی حکمت عملیوں ، مواصلات سے متعلق حکمت عملیوں اورآلودگی سے مبّرا ماحولیاتی نظام کو حاصل کیاجاسکے ۔ مشن پوشن 2.0 کے تحت مقاصد اوراہداف کو کلیدی وزارتوں /محکموں /تنظیموں کے ساتھ مستحکم اقدامات  پرمبنی مرتکز سرگرمیوں کے ذریعہ حاصل کیاجائے گا۔

یکم مارچ 2021کو خواتین اوربچوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے حکمرانی کے ایک آلہ کے طورپر قومی –ای حکمرانی ڈویژن کے ذریعہ شروع کئے گئے‘‘ پوشن ٹریکر ’’ کے تحت ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ مستحکم بنے گا اور اس سے غذائیت کی فراہمی سے متعلق معاون نظام میں شفافیت لائی جاسکے گی۔مشن شکتی میں مربوط دیکھ بھال ، حفاظت ، تحفظ ، بازآبادی کاری اورتفویض اختیارا ت  کے ذریعہ خواتین کے لئے ایک جیسے بنائے گئے شہریوں  پرمرکوز دائرہ حیات  سے متعلق معاونت کے بات  کی گئی ہے  تاکہ  خواتین کو ، ان کی زندگی کے مختلف مراحل کے دوران ترقی کے لئے بیڑیوں سے آزادکردیاجائے ۔مشن شکتی کی دوذیلی اسکیمیں، ‘‘سمبل ’’ اور‘‘سامرتھیہ ’’ہیں ۔ ‘‘سمبل ’’ ذیلی اسکیم خواتین کی حفاظت اورسلامتی کے لئے ہے جب کہ ‘‘سامرتھیہ ’’ ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق ہے ۔ سمبل ذیلی اسکیم ‘‘ ون اسٹاپ سینٹرس’’(او ایس سی ) ، خواتین کے لئے ہیلپ لائن (181-ڈبلیو ایچ ایل ) اوربیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ( بی بی بی پی ) کی موجودہ اسکیموں پر مشتمل ہے ۔ اس کے علاوہ سماج اورمعاشرے میں ایک خاندان کے اندربھی تنازعات  کے متبادل  حل اورصنفی انصاف کو فروغ دینے اوراس میں سہولت پیداکرنے کی غرض سے خواتین کی مشترکہ مہم کے طورپر ایک نئے عنصر ‘ناری عدالت ’ کا بھی اضافہ کیاگیاہے ۔ ‘‘سامرتھیہ ’’ ذیلی اسکیم خواتین کو بااختیاربنانے سے متعلق ہے جو اجوّلا ، ‘‘سوادھر گریہہ ’’ اور کام کاجی خواتین کے ہاسٹل کی موجودہ اسکیموں پرمشتمل ہے ۔ اس کے علاوہ بچوں اور کام کاجی خواتین کے لئے چھوٹے بچوں کی دیکھ بھال سے متعلق  دارالاطفال  کی قومی اسکیم اور پردھان منتری ماترو وندھنا یوجنا (پی ایم ایم وی وائی ) کو بھی جواب تک آئی سی ڈی ایس کی سرپرست اسکیم کے تحت تھی ، انھیں بھی اب ‘‘سامرتھیہ ’’ اسکیم میں شامل کرلیاگیاہے ۔

بچوں کے مشن وتسالیہ کو پالیسی سازوں نے ایک مقتدرقومی اثاثہ کے طورپر تسلیم کرلیاہے ۔ بھارت میں 18سال کی عمر تک کے 47کروڑ20لاکھ بچے رہتے ہیں جو کہ ملک کی کل آبادی کے 39فیصد پرمشتمل ہیں ۔ مشن وتسالیہ کا مقصد ، بھارت میں ہربچے کے لئے ایک صحت مند اورخوشحال بچپن  کو یقینی بنانا ، بچوں کی ترقی کے لئے ایک حساس ، معاون اورباہم مربوط ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھانا ، نابالغ بچوں کے لئے انصاف سے متعلق قانون 2015کے فیصلوں پرعمل درآمد کے لئے ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں  کی مدد کرنا اور ایس ڈی جی کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔ ان تمام تینوں مشن پر22-2021 سے 26-2025 تک کی پندرھویں مالی کمیشن کی مدت کے دوران عمل درآمد کیاجائے گا۔

پوشن ابھیان  سمیت مشن پوشن 2.0 پرکل 181703کروڑروپے کے اخراجات لاحق ہوں گے۔ اس میں مرکزی حصہ کے طورپر 102031کروڑروپے  اورریاستوں کےحصہ کے طورپر 79672کروڑروپے شامل ہیں ۔ مرکزی حصہ میں تقریبا 10108.76کروڑ روپے (10.99فیصد ) کا اضافہ کیاگیاہے ۔

مشن شکتی  پرکل 20989 کروڑروپے کے اخراجات  لاحق ہوں گے۔ ان میں مرکزی حصہ کے طورپر 15761کروڑروپے اورریاستی  حصہ کے طورپر 5228کروڑروپے شامل ہیں ۔ ‘‘سمبل ’’ ذیلی اسکیم کو مرکزکی سرپرستی والی اسکیم کے طورپر نافذ کیاجائے گا، جس کے لئے مرکز نربھیافنڈ /ایم ڈبلیو سی ڈی بجٹ سے 100فیصد فنڈ س کی فراہمی کرے گا۔

ذیلی اسکیم ‘‘سامرتھیہ ’’ کو مرکز کی سرپرستی والی اسکیم کے طورپرنافذکیاجائے گا، جس کے لئے مرکز اور ریاستی حکومتوں لیجسلیچر والے مرکز کے زیرانتظام علاقوں  کے درمیان فنڈ س فراہم کرنے کی شرح 60:40 ہوگی ۔

اس میں شمال مشرق اور خصوصی زمرے کی ریاستیں /لیجس لیچروالے مرکز کے زیرانتظام علاقے شامل نہیں ہیں ، جہاں فنڈس فراہم کرنے کی شرح 90:10ہے ، بغیرلیجس لیچروالے مرکزکے زیرانتظام  علاقوں کے لئے مرکزی حکومت صد فیصد فنڈس فراہم کرے گی ۔ مشن شکتی کے تحت مرکز کے ذریعہ فنڈس کی فراہمی کے حصہ کو 12742کروڑروپے یعنی لگ بھگ 24فیصد سے بڑھا کر 15761کروڑ روپے کردیاگیاہے ۔

مشن وتسالیہ پرکل 10916کروڑروپے کے اخراجات  لاحق ہوں گے ، ان میں مرکز کا حصہ 6928کروڑروپے اور ریاستی حصہ 3988کروڑروپے ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران بچوں کے تحفظ سے متعلق خدمات (سی پی ایس ) اسکیم کے تحت کل مختص رقم  3852کروڑروپے ہے ۔ سی پی ایس اسکیم کے مقابلے مشن وتسالیہ کے تحت  یہ لگ بھگ 63.68فیصد کا اضافہ ہے ۔

****************

(ش ح ۔ع م ۔ ع آ)

U-966


(Release ID: 1794662) Visitor Counter : 319