وزیراعظم کا دفتر

بھارت اور اسرائیل کے مابین رسمی سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سالگرہ  کے موقع پر وزیر اعظم کا بیان

Posted On: 29 JAN 2022 10:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29جنوری 2022:

سبھی اسرائیلی دوستوں کو بھارت کی جانب سے نمسکار اور شالوم۔ آج کا دن ہمارے تعلقات میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔ 30 سال قبل، آج ہی کے دن، ہمارے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طو رپر قائم ہوئے تھے۔

دونوں ممالک کے مابین ایک نئے باب آغاز ہوا تھا۔ بھلے ہی یہ باب نیا تھا، تاہم ہمارے دونوں ممالک کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ ہمارے لوگوں کے درمیان صدیوں سے گہرا ناطہ رہا ہے۔

جیسا کہ بھارت کی بنیادی فطرت ہے، سینکروں برسوں سے ہماری یہودی برادری بھارتی سماج میں بغیر کسی تفریق کے، ایک خوشگوار ماحول میں رہی ہے، اور پروان چڑھی ہے۔ اس نے ہمارے ترقی کے سفر میں اہم تعاون بھی دیا ہے۔

آج جب دنیا میں غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ایسے میں بھارت۔اسرائیل تعلقات کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اور آپسی تعاون کے لیے نئے نصیب العین طے کرنے کا اس سے اچھا موقع اور کیا ہو سکتا ہے-جب بھارت اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، جب اسرائیل اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ آئندہ برس منائے گا اور جب دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

30 برس کے اس اہم موڑ پر، میں آپ سبھی کو پھر سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مجھے پورا یقین ہے کہ بھارت۔اسرائیل دوستی آئندہ دہائیوں میں آپسی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔

شکریہ، تودا رَبّا۔

************

ش ح۔اب ن ۔ م ف

U. No. 857



(Release ID: 1793602) Visitor Counter : 136