سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
ساڑھے تین ٹن سے کم وزن والی بھارت اسٹیج (بی ایس-6) گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کٹ کے ریٹرو فٹمنٹ اور ڈیزل انجنوں کو سی این جی/ایل پی جی انجنوں سے بدل کر تبدیلی کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کرنے والی نوٹیفکیشن کا مسودہ جاری
Posted On:
29 JAN 2022 4:22PM by PIB Delhi
روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہروں کی وزارت نے 27 جنوری، 2022 کو جاری نوٹیفکیشن کے مسودہ میں 3.5 ٹن سے کم وزن والے بھارت اسٹیج (بی ایس-6) گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کٹ کے ریٹرو فٹمنٹ اور ڈیزل انجنوں کو سی این جی/ایل پی جی انجنوں سے بدل کر تبدیلی کرنے کی اجازت دینے کی تجویز کی ہے۔ ابھی، بی ایس-4 اخراج کے پیمانوں کے تحت موٹر گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی کٹ کے ریٹرو فٹمنٹ کی اجازت ہے۔
یہ نوٹیفکیشن ریٹرو فٹمنٹ کے لیے منظوری سے متعلق ضروریات کی قسم کو طے کرتی ہے۔ سی این جی ماحولیات کے موافق ایک ایندھن ہے اور یہ پیٹرول اور ڈیزل والے انجنوں کے مقابلے کاربن مونو آکسائڈ، ہائیڈرو کاربن، ذراتی مواد اور دھوئیں کے اخراج کی سطح کو کم کرے گا۔
یہ مسودہ مختلف متعلقین کے صلاح و مشورہ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، تمام متعلقہ وابستگان سے تیس دنوں کی مدت کے اندر تبصرے اور مشورہ طلب کیے گئے ہیں۔
بی ایس 6 میں ریٹرو فٹمنٹ سے متعلق تفصیلات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 850
(Release ID: 1793598)
Visitor Counter : 129