ریلوے کی وزارت

ریلوے وزیر جناب اشونی ویشنو نے امیدواروں/ طلبا کو ریلوے امتحان سے متعلق ان کے خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی

Posted On: 28 JAN 2022 6:36PM by PIB Delhi

 

ریلوے کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے ڈی ڈی نیوز کے ساتھ بات چیت میں کہا، ”ہم امیدواروں/طلبا کے مسائل اور شکایات کو انتہائی حساسیت کے ساتھ دیکھیں گے۔“ آر آر بی سنٹرلائزڈ امپلائمنٹ نوٹس (سی ای این) نمبر 01/2019 کے تحت جاری بھرتی امتحان کے دوسرے مرحلے کے لیے (غیر تکنیکی مقبول زمروں کے لیے - انڈر گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ) - جس کے نتیجے کا اعلان 14.01.2022 کو اعلان کیا گیا ہے اس کی شارٹ لسٹنگ کے عمل پر کچھ امیدواروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس معاملے پر ڈی ڈی نیوز سے بات کرتے ہوئے جناب اشونی وشنو نے کہا کہ معاملے کو حساسیت کے ساتھ حل کیا جائے گا۔ ان خدشات کا جائزہ لینے کے لیے سینیئر افسران کی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی نے امیدواروں کی درخواست قبول کرنا شروع کر دیا ہے۔ ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (RRB) کے سینیئر اہلکار طلبا کے گروپس سے ملاقات کر رہے ہیں۔ وزیر موصوف نے امیدواروں/طلبا کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو انتہائی حساسیت کے ساتھ حل کیا جائے گا اور انہیں کسی کی بھی طرح متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

امتحان کے دوسرے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کی تعداد کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے، وزیر نے کہا کہ این ٹی پی سی مرحلہ II کے امتحان کے لیے طلب کیے جانے والے امیدواروں کی تعداد، ریلوے کے پرانے طریقہ کار کے طور پر، خالی آسامیوں کی تعداد سے صرف 10 گنا زیادہ تھی۔ سی ای این 03/2015 کے لیے طلب کیے گئے امیدواروں کی تعداد کو اسامیوں کی تعداد سے 10 گنا سے بڑھا کر 15 گنا کر دیا گیا ہے اور سی ای این 1/2019 کے لیے یہ تعداد خالی آسامیوں کی تعداد سے 20 گنا تک بڑھا دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا امتحان میں شرکت کا موقع حاصل کریں۔

جناب وشنو نے وضاحت کی کہ ”اگر آپ ہر زمرے کو دیکھیں تو ہر زمرے کے لیے 20 گنا زیادہ طلبا/امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔“ بات یہ ہے کہ ایک سے زیادہ امیدواروں نے ایک سے زیادہ زمرے کے لیے درخواست دی ہے۔ چونکہ دوسرا مرحلہ CBT کے پانچ مختلف درجوں پر مشتمل ہے اور ایک امیدوار کو اہلیت، میرٹ اور پسند کی بنیاد پر ایک سے زیادہ لیول کے لیے شارٹ لسٹ کیا جا سکتا ہے، اس لیے 7 لاکھ رول نمبرز کی فہرست میں کچھ نام ایک سے زیادہ فہرست میں ظاہر ہو سکتے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکتا ہے اور سڑک پر احتجاج کرنے یا ٹرین کو آگ لگانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ریلوے کا بنیادی ڈھانچہ عوامی ملکیت ہے۔

اس مسئلہ کے حل کے بارے میں بات کرتے ہوئے، شری اشونی وشنو نے کہا کہ امیدواروں کے خدشات/ شکایات کو دیکھنے کے لیے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطحی کمیٹی میں بھرتی کے عمل میں وسیع تجربہ رکھنے والے سینیئر افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ انھوں نے متعلقہ طلبا/امیدواروں سے درخواست کی کہ وہ تین ہفتوں کے اندر یعنی 16.02.2022 تک کمیٹی کو اپنی شکایات/ تحفظات پیش کریں اور اس کے فوراً بعد ہم اس کا حل نکالیں گے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 830



(Release ID: 1793434) Visitor Counter : 139