وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ایئر انڈیا کا اسٹریٹجک ارتداد سرمایہ مکمل ہوا

Posted On: 27 JAN 2022 3:56PM by PIB Delhi

ایئر انڈیا کا اسٹریٹجک ارتداد سرمایہ لین دین آج مکمل ہو گیا ہے، جس کے تحت حکومت کو اسٹریٹجک پارٹنر (میسرز ٹیلس پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز ٹاٹا سنس پرائیویٹ لمیٹڈ کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی) سے 2700 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں، جس کے پاس ایئر انڈیا اور اے آئی ایکس ایل کا 15300 روپے کا قرض بھی ہے اور ایئر انڈیا کے حصص (ایئر انڈیا اور اس کی معاون اے آئی ایکس ایل کے 100 فیصد حصص اور اے آئی ایس اے ٹی ایس کے 50 فیصد حصص) کو اسٹریٹجک پارٹنر کو منتقل کیا جانا شامل ہے۔

Description: Image

قابل ذکر ہے کہ ایئر انڈیا کے اسٹریٹجک ارتداد سرمایہ کے لیے میسرز ٹیلس پرائیویٹ لمیٹڈ کی سب سے اونچی قیمت والی بولی کی منظوری کے بعد؛ 11 اکتوبر، 2021 کو فاتح بولی لگانے والی کمپنی کو خواہش کے اظہار کا مکتوب جاری کیا گیا تھا۔ حصص خرید معاہدہ (ایس پی اے) پر 25 اکتوبر، 2021 کو دستخط کیے گئے تھے۔ اس کے بعد، اسٹریٹجک پارٹنر (میسرز ٹیلس پرائیویٹ لمیٹڈ)، ایئر انڈیا اور حکومت نے ایس پی اے میں مذکور شرائط کے ایک زمرہ کو مطمئن کرنے کی سمت میں کام کیا، جن میں شامل ہیں مسابقتی (اینٹری-ٹرسٹ) اکائیوں، ضابطہ کاروں، قرض فراہم کرنے والوں، فریق ثالث وغیرہ سے منظوری حاصل کرنا۔ ان شرائط کو باہمی تسلی کی بنیاد پر پورا کیا گیا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 778


(Release ID: 1793030) Visitor Counter : 265