خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں بچیوں کا قومی دن (نیشنل گرل چائلڈ ڈے) منایا گیا


”نیشنل گرل چائلڈ ڈے ہمارے عزم کو دہرانے اور بچیوں کو با اختیار بنانے کے لیے جاری کوششوں کو مزید مضبوط کرنے کا ایک موقع ہے‘‘: وزیراعظم

”جبکہ ہم اپنی بیٹیوں کی کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، ہم ایک جامع اور مساوی معاشرے کی تعمیر کے لیے صنفی تقسیم کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں“: محترمہ اسمرتی ایرانی

Posted On: 25 JAN 2022 2:48PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے 24 جنوری 2022 کو بچیوں کا قومی دن (نیشنل گرل چائلڈ ڈے) منایا۔ ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر، بچیوں کے حقوق کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پورے ملک میں ورچوئل/ آن لائن موڈ پر پروگرام منعقد کیے گئے۔

آن لائن تعاملی پروگرام

 آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، پردھان منتری راشٹریہ بال پرسکار (PMRBP) ایوارڈ-2022 سے نواز کر بچوں کی مثالی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک ورچوئل تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پی ایم آر بی پی-2022 کے ایوارڈ یافتگان کے ساتھ ورچوئل طور پر بات چیت کی۔ بچوں نے اپنے والدین اور متعلقہ ضلع کے متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ اپنے ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریب میں شرکت کی۔

مختلف وزارتوں کے ذریعہ آن لائن لائیو تعاملی پروگراموں کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں وزرا نے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ بات چیت کی اور انھیں اپنے خیالات پر یقین رکھنے اور اپنے دل کی پیروی کرنے کی ترغیب دی۔

(i) خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے یونیسیف (UNICEF) کے ساتھ مل کر بچیوں کا تہوار ’کنیا مہوتسو‘ منایا۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر، محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی، مختلف ریاستوں کی نو نوعمر بچیوں کے ساتھ ایک تعاملی آن لائن بات چیت میں مصروف تھیں۔ بات چیت اور ڈجیٹل مہم میں اس پر زور دیا گیا کہ، ’ہر لڑکی خاص ہے‘۔

کلیدی خطبہ دیتے ہوئے وزیر محترمہ ایرانی نے نوعمر لڑکیوں اور لڑکوں کی شرکت کا خیر مقدم کیا جنھوں نے اپنی ہمت، عزم اور امید کی کہانیاں بیان کیں۔ ہندوستان بھر سے بچوں کی ان آوازوں کو سامنے لانے میں یونیسیف کے تعاون اور بچوں کی تجاویز کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر نے بچوں کو درپیش ذہنی صحت کے چیلنجوں پر توجہ دینے اور WCD کی وزارت کے ساتھ سمواد پروگرام کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

ریجنل ڈائریکٹر، یونیسیف جنوبی ایشیا، جارج لاریہ ایڈجی نے بچوں کی شادی کو روکنے، نوعمروں کو با اختیار بنانے اور خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو ختم کرنے میں ہندوستان کی ثابت قدمی اور اہم پیش رفت کی تعریف کی۔ انھوں نے اس ایجنڈے کے لیے یونیسیف کی وابستگی اور حکومت ہند کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔

(ii) ٹیکسٹائل، تجارت اور صنعت، امور صارفین اور خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر، جناب پیوش گوئل نے مختلف شعبوں میں قابل ذکر اختراعات کرنے والی نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ایک ورچوئل انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔

(iii) سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھی ایک ورچوئل پلیٹ فارم پر نوجوان خواتین کاروباریوں کے ساتھ بات چیت کی جنھوں نے سائنس، ٹکنالوجی اور اختراع کے میدان میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

ویبینار

نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر WCD کی وزارت کی طرف سے درج ذیل ویبنار کا اہتمام کیا گیا:

(i) قومی کمیشن برائے خواتین (NCW) نے ”Save the Girl Child“ کے موضوع پر ایک ورچوئل بحث کا اہتمام کیا جس کے ذریعے ان کے مقررین نے لڑکیوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں اپنا تعاون پیش کیا۔ جناب اوم پرکاش دھنکھر سابق کابینی وزیر، ہریانہ نے ”لڑکیوں کو بچانے کے لیے معاشرے کے نظریات، ذہنیت اور کردار“ پر تبادلہ خیال کیا اور محترمہ پرگیہ وتس، مہم - سیو دی چلڈرن، بال رکھشا بھارت کی سربراہ نے حاضرین کو ”لڑکیوں کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اور مختلف پالیسیوں اور اس کے نتائج کے بارے میں آگاہی“ سے روشناس کرایا۔

(ii) خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک کوآپریشن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ (NIPCCD) نے 24 جنوری 2022 کو ”ہندوستان میں نوعمر لڑکیوں کی جامع ضروریات کو حل کرنے“ کے موضوع پر ایک قومی ویبینار #لڑکیاں جہاں خوشیاں وہاں- کا انعقاد کیا۔ ویبینار کے مقاصد تھے: قومی بچیوں کا دن منانا؛ نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات کے بارے میں سمجھنا؛ تعلیم کے حوالے سے نوعمر لڑکیوں کو درپیش چیلنجوں کی نشاندہی کرنا؛ اور نوعمر لڑکیوں میں نفسیاتی سماجی ترقی کی اہمیت کو سمجھنا۔ ویبینار میں ملک بھر سے کل 3000 شرکا نے شرکت کی۔

(iii) نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے ’لڑکی کے قانون سازی کے حقوق‘ کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا جسے NCPCR کے فیس بک اور ٹویٹر پر لائیو سٹریم کیا گیا۔ جسٹس کلپیش ستیندر جھاویری، سابق چیف جسٹس اڑیسہ ہائی کورٹ ویبینار کے اہم مقرر تھے۔

مختلف وزارتوں کی طرف سے منعقد کیے گئے پروگرام

(i) وزارت تعلیم، مہارت کی ترقی کی وزارت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت نے لڑکیوں کے قومی دن کے موقع پر تعلیم، صحت، حفظان صحت، شادی، صنفی مساوات وغیرہ جیسے شعبے میں لڑکیوں کو با اختیار بنانے میں اپنی وزارتوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف امور پر معلوماتی ویبینار کا انعقاد کیا۔

(ii) محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم نے 75ویں آزادی کا مہوتسو کے تحت لڑکیوں کے قومی دن پر لڑکیوں کی کامیابیوں کو منایا۔ پروگرام کا موضوع ”ہماری بیٹی ہماری شان“ تھا۔

(iii) وزارت ثقافت نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت بچیوں کا قومی دن منانے کے لیے رنگولی اتسو ’امنگ‘ کا اہتمام کیا۔ ایک ملک گیر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکا نے سڑکوں اور چوکوں پر رنگولی سجایا جسے خواتین مجاہدین آزادی یا ملک کی خواتین رول ماڈل کے نام سے منسوب کیا گیا۔ رنگولی کی سجاوٹ 19 ریاستوں میں 70 سے زیادہ مقامات پر کی گئی تھی۔

اضلاع میں بی بی بی پی سکیم کے تحت جشن

بی بی بی پی کے تحت تمام 405 کثیر شعبہ جاتی اضلاع نے پروگرام منعقد کیے جیسے:

(i) سی ایس آر پر گرام سبھا/مہیلا سبھا

(ii) لڑکیوں کی قدر پر اسکولوں (گورنمنٹ/پرائیویٹ) کے ساتھ پروگرام

(iii) ایس ٹی ای ایم سے متعلقہ موضوعات پر اسکول کے درمیان پوسٹرز/نعرہ لکھنا/ڈرائنگ/پینٹنگ مقابلہ

(iv) مقامی میڈیا میں بی بی بی پی کے مقامی چیمپئنز وغیرہ کے بارے میں کہانیاں

 

اضلاع کی طرف سے منعقد کی جانے والی چند تقریبات درج ذیل ہیں:

(i) مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ ضلع میں اقلیتی امور کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر وریندر کمار کی طرف سے با صلاحیت لڑکیوں کا اعزاز۔

(ii) سرائیکیلا، جھارکھنڈ میں ماہواری حفظان صحت پر ویبینار سیشن۔

(iii) ضلع کلکٹر سرائیکیلا، جھارکھنڈ کے ذریعہ 10ویں اور 12ویں کے ضلع ٹاپرز کا بلاک لیول پر اعزاز۔

(iv) رامچندی چائلڈ کلب، ضلع کیندرپارا، اوڈیشہ کے ممبران کے درمیان ڈرائنگ کا مقابلہ۔

(v) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور آئی سی ڈی ایس نالندہ، بہار کی ٹیم نے غبارہ پھونک کر اور بچیوں کی صحت، تغذیہ اور تعلیم کی سطح کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے قومی بچیوں کا دن منایا۔

(vi) شمالی سکم میں، منگشیلا گرام پرشاشن مرکز میں بچیوں کا قومی دن منایا گیا۔

(vii) نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر جی ایس ایس ایس روہتک، ہریانہ کے طلبا نے پینٹنگز بنائیں۔

 

نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر کچھ اہم ٹویٹس

 

ش ح۔ ف ش ع- ع ا  

U: 724



(Release ID: 1792576) Visitor Counter : 162