صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے سی جی ایچ ایس کی جدید بنائی گئی ویب سائٹ اور موبائل ایپ ’’مائی سی جی ایچ ایس ‘‘ کو لانچ کیا
’’ استعمال کرنے والوں کے لئے آسان یہ ویب سائٹ 40 لاکھ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والوں کو حفظانِ صحت کی خدمات تک آسان رسائی فراہم کرے گی
یہ بھارت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی قوت سے اٹھایا گیا بر وقت اور اہم اقدام ہے : ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
Posted On:
24 JAN 2022 3:08PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،24 جنوری / صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج سی جی ایچ ایس ( مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ) کی جدید بنائی گئی ویب سائٹ (www.cghs.gov.in ) اور موبائل ایپ ’’ مائی سی جی ایچ ایس کا ڈجیٹل طور پر آغاز کیا ۔ اس موقع پر صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود تھیں ۔
جدید بنائی گئی سی جی ایچ ایس کی ویب سائٹ ، جو موبائل ایپ کے ساتھ منسلک ہے ، کا لانچ بڑھتے ہوئے ڈجیٹل استعمال کی بھارت کی قوت کے تئیں ایک اہم اور بر وقت اقدام ہے ۔ ویب سائٹ میں کئی جدید خصوصیات ہیں ، جن سے 40 لاکھ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والوں (موجودہ سروس میں اور ریٹائرڈ ملازمین ) کو وقت پر اطلاعات حاصل کرنے اور اپنے گھروں میں سہولت حاصل کرنے میں بہت مدد ملے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی سہولت سے باہر گئے بغیر حفظانِ صحت کی خدمات کی ترسیل ممکن ہو گی اور یہ کووڈ – 19 کی جاری وباءکے دوران ایک وقت پر اٹھایا گیا نیا قدم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھارت کے بڑھتے ہوئے ڈجیٹل استعمال کی قوت کے ساتھ اٹھایا گیا ایک اہم اور بروقت اقدام ہے ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ جدید بنائی گئی ویب سائٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی خدمات کو بھی وسیع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیلی مشاورت کی نئی سہولت سے سی جی ایچ ایس کے فیض یافتگان ٹیلی مشاورت کے ذریعے براہ راست ماہرین سے مشورہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح کی بہتر سہولیات کے ساتھ سی جی ایچ ایس کا مقصد اپنی رسائی کو مختلف سہولیات کی فراہمی میں آسانی کے ساتھ بڑھانا ہے ۔
سی جی ایچ ایس کی نئی ویب سائٹ اور ایک نئی موبائل ایپلی کیشن ’’ مائی سی جی ایچ ایس ‘‘ کی توسیع کے ساتھ ، اِس کے استعمال کرنے والوں کے لئے کئی بہتر خصوصیات ہیں ، جن کو خدمات کی ترسیل کو زیادہ آسان بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ فیض یافتگان ، خاص طور پر کووڈ وباء کے دور میں اپنے گھروں میں محفوظ رہ کر سہولیات حاصل کر سکیں ۔
سی جی ایچ ایس کی جدید بنائی گئی ویب سائٹ کی مختلف سہولیات مندرجہ ذیل ہیں :
- ویب سائٹ کو جی آئی جی ڈبلیو ( بھارتی حکومت کی ویب سائٹ کے لئے رہنما خطوط ) کے مطابق تیارکیا گیا ہے ۔ یہ معیار اور رہنما خطوط ویب سائٹ کو 3 یو کے قابل بناتے ہیں یعنی قابل استعمال ، استعمال کرنے والوں پر مرکوز اور سب کے لئے یکساں رسائی ۔
- جی آئی جی ڈبلیو کے ذریعے دیئے گئے اختیارات کے مطابق ویب سائٹ کو دو زبانوں ( ہندی اور انگلش ) میں تیار کیا گیا ہے اور اسے مستقبل میں کثیر لسانی بنانے کی گنجائش ہے ۔
- ویب سائٹ کے متن تک رسائی حاصل کرنے کے لئے سرچ کی جامع سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ ویب سائٹ کا انٹر فیس مطلوبہ معلومات تک رسائی کے لئے آسان طریقۂ کار فراہم کرتا ہے ۔ ویب سائٹ کے کنٹینٹ تک رسائی کے لئے سرچ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔
- بصارت سے معذور افراد کے لئے آڈیو پلے کے متن جیسی بہتر خصوصیات کا اضافہ کیا گیا ہے اور کم نگاہ والوں کے لئے فونٹ کا سائز بڑا کرنے کی سہولت ہے ۔
- سی جی ایچ ایس کی ویب سائٹ کے ذریعے ٹیلی مشاورت کی سہولت ، ای – سنجیونی سے براہ راست رابطہ ہے ۔
- ویب سائٹ سی جی ایچ ایس کے فیض یافتگان کے لئے تیار کئے گئے شکایت کے ازالے کے پورٹل کو رابطہ فراہم کرتا ہے ۔
- ویب سائٹ کا تعلق فیض یافتگان سے بھی ہوتا ہے اور کئی قسم کی سہولیات ، جیسے میڈیکل کلیم وغیرہ کی فراہمی کو بھی ویب سائٹ سے جوڑا گیا ہے ۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے ، اِس کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی وباء کے درمیان ڈجیٹل میڈیا کے وسائل کے استعمال کے لئے ہماری سمجھ کے نتیجے کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ ڈجیٹل صحت مشن کے خطوط پر یہ نئی ویب سائٹ لانچ کی گئی ہے تاکہ فیض حاصل کرنے والے اپنی سہولت سے ، اِس کا فائدہ حاصل کر سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں یہ پلیٹ فارم 40 لاکھ سے زیادہ فیض حاصل کرنے والوں کو حفظانِ صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔
مرکزی حکومت کی صحت اسکیم ( سی جی ایچ ایس ) ، مرکزی حکومت کے ملازمین ، پنشن والے اور دیگر فیض یافتگان اور اُن پر انحصار کرنے والوں کو حفظانِ صحت فراہم کرنے والی ایک مجاز ایجنسی ہے ۔ یہ بھارت میں جمہوریت کے تمام چار ستونوں کا احاطہ کرنے والے اہل فیض یافتگان کی حفظانِ صحت کی ضروریات پوری کرتی ہے ، جس میں قانون سازیہ ، عدلیہ ، مقننہ اور پریس شامل ہے اور فیض پانے والوں کی وسیع تعداد اور ایلوپیتھک کے ساتھ ساتھ ملک کے گھریلو ادویات کے نظام کے ذریعے حفظانِ صحت کی خدمات فراہم کرنے والی یہ ایجنسی پورے بھارت میں موجود ہے ۔ بھارت کی بڑھتی ہوئی ڈجیٹل قوت کے لئے سی جی ایچ ایس نے مختلف آن لائن چینلوں کے ذریعے اپنی خدمات کی ترسیل پر زور دیا ہے ۔
ورچوئل میٹنگ میں صحت کے مرکزی سکریٹری جناب راجیش بھوشن ، اے ایس اور ڈی جی ( سی جی ایچ ایس ) جناب آلوک سکسینہ ، ڈاکٹر نکھیلیش چندر ، سی جی ایچ ایس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نیتا ورما ، این آئی سی کے ڈی جی اور وزارت کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 680
(Release ID: 1792253)
Visitor Counter : 290