عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ بھارت کے پہلے ’’ ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس ‘‘ کا آج جموں میں ورچوئل طور پر اجراء کریں گے


ڈی جی جی آئی فریقین کے ساتھ جامع مشاورت کے بعد تیار کئے گئے ضلع سطح کے بینچ مارکنگ حکمرانی میں نئی نسل کے انتظامی اصلاحات کی نمائندگی کرتا ہے

ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس ، ضلع کی سطح پر حکمرانی کے مختلف اقدامات کے اثرات کی نشاندہی میں مدد کرتا ہے

مخصوص اقدامات کے ساتھ ضلع کی سطح پر حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے مستقبل کا روڈ میپ فراہم کرتا ہے

Posted On: 22 JAN 2022 11:52AM by PIB Delhi

نئی دلّی ،22 دسمبر/ امورِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر   جناب امت شاہ  آج جموں کے  کنونشن سینٹر میں  ، جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر جناب منوج سنہا ،  وزیر اعظم کے دفتر  ، عملے ، عوامی شکایات  اور پنشن  کے وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی موجودگی میں   جموں و کشمیر حکومت   کے اشتراک سے  ڈی اے آر پی جی کےذریعے تیار کردہ  بھارت کا پہلا  ’’ ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس ‘‘  کا ورچوئل  طور پر اجراء کریں گے ۔

            جموں و کشمیر حکومت کے چیف سکریٹری جناب  ارون کمار مہتا کے اشتراک سے ایک انڈیکس تیار کرنے کا تصور  سامنے آیا ہے ، جس میں مرکز کے زیر انتطام علاقے  جموں و کشمیر  میں حکمرانی کے ماڈل کے تنوع کو ناپا جا سکتا ہے ۔  یہ بھارت کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے ضلع کی  سطح پر حکمرانی کے اسی طرح کے بینچ مارک کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کرتا ہے ۔

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے 25 دسمبر  ، 2021 ء کو اچھی حکمرانی کے قومی انڈیکس  کا اجراء کیا تھا  ۔ اچھی حکمرانی انڈیکس  - 2021 نے ، اِس بات کا اشارہ دیا تھا کہ جموں و کشمیر نے 2019 ء سے 2021 ء کی مدت کے دوران اچھی حکمرانی کے اشاریوں میں  3.7 فی صد کا اضافہ درج کیا ہے ۔   کامرس اور انڈسٹری ، زراعت  اور متعلقہ شعبوں، سرکاری بنیادی ڈھانچے اور افادیتیں ، عدلیہ اور عوامی تحفظ  کے سیکٹروں میں اچھی کار کردگی کا مشاہدہ کیا گیا ۔  اسی طرح کاروبار کرنے میں آسانی، ٹیکس وصولی، ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے، دیہی بستیوں سے رابطے، خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، ہیلتھ انشورنس کوریج اور سب کے لئے مکانات میں نمایاں بہتری درج کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ، سزا دیئے جانے کی شرح، عدالتی مقدمات کے نمٹانے اور خواتین پولیس اہلکاروں کے تناسب میں بہتری آئی ہے ۔ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شہریوں پر مبنی حکمرانی کے شعبے میں ٹھوس کارکردگی دکھائی ہے ۔

         قومی سطح پر حکمرانی میں ٹھوس کارکردگی کے اس پس منظر میں، ضلعی سطح پر گورننس کے اصولوں پر جموں و کشمیر  حکومت کی پہل بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس نے ضلعی سطح پر حکمرانی کی مختلف مداخلتوں کے اثرات کو نمایاں کرنے میں مدد کی ہے اور مقررہ اقدامات کے ساتھ ضلع سطح کی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے مستقبل کے لئے ایک روڈ میپ فراہم کیا ہے ۔ فریقوں کے ساتھ مشاورت کی وجہ سے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ، ضلع کلکٹروں ، اکنامکس اور اسٹیٹسٹکس کی  ڈائریکٹوریٹ سمیت  ، حکومت ہند کے ساتھ 10 دور کی میٹنگیں کی گئیں اور اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے کے ماہرین  ،  دوسری ریاستوں کے  شعبے کے ماہرین کے ساتھ میٹنگیں کی گئیں ، جس کا  انعقاد ڈی جی ، آئی ایم پی اے آر ڈی نے کیا ۔

ڈی جی جی آئی کے کچھ اہم نتائج مندرجہ ذیل ہیں :

  1. زراعت اور متعلقہ سیکٹر  - کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم، سوائل ہیلتھ کارڈ اسکیم اور مویشیوں کی ٹیکہ کاری میں مکمل کوریج حاصل کیا گیا ۔ جموں و کشمیر کے زیادہ تر اضلاع میں اناج کی پیداوار ، باغبانی کی پیداوار، دودھ اور گوشت کی پیداوار، پولٹری کی پیداوار اور  زرعی قرضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔
  2.  کامرس و صنعت کا سیکٹر – جی ایس ٹی رجسٹرین ، آن لائن رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کے یونٹوں کی تعداد ، دست کاری اور خود روزگار کے لئے قرض  میں بہتری آئی ہے ۔ 2021 – 2019 ء کے دوران دست کاری کے لئے قرضوں میں 109 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ۔
  3.  انسانی وسائل کی ترقی کا سیکٹر - پینے کے پانی، علیحدہ بیت الخلا اور بجلی والے اسکولوں کے فی صد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر کی سہولت والے اسکولوں اور دوپہر کا کھانا حاصل کرنے والے بچوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 اضلاع میں رجسٹرڈ طلباء کو 100 فی صد ہنر مندی کی تربیت دی گئی ہے ۔
  4.  سرکاری صحت کا شعبہ – پی ایچ سی / ذیلی مرکزوں کو  صحت اور تندرستی کے مراکز  میں تبدیل کیا گیا  ۔ آنگن واڑی کی اپنی عمارتوں کی تعداد میں بہتری آئی اور مکمل ٹیکہ کاری ، اِس سلسلے میں حاصل کامیابی کی کہانی ہے ۔
  5. سرکاری بنیادی ڈھانچہ اور افادیتوں کا سیکٹر -  سب کے لئے مکانوں کی اسکیم سے ظاہر ہوتا ہے کہ 12 اضلاع میں 50 فی صد منظور شدہ مکانوں کا کام کیا گیا ہے ۔ گاندر بل اور سری نگر میں  پینے کے  صاف پانی کے لئے 100 فی صد رسائی حاصل کی ہے  ۔ 18 اضلاع میں صفائی ستھرائی کی سہولیات میں 100 فی صد رسائی حاصل کی ہے اور گھروں میں بجلی کاری  اور ہر موسم میں کام آنے والی سڑکوں کی تعمیر میں بہتری آئی ہے ۔
  6. سماجی بہبود اور ترقی کا سیکٹر - 80 فی صد راشن کارڈوں کا   آدھار سے منسلک ہونا ایک اہم سنگِ میل ہے ۔
  7.  مالی شمولیت کا سیکٹر - جن دھن یوجنا کے تحت مالیاتی شمولیت نے سب کے لئے کوریج حاصل کر لی ہے ۔ خود روزگار اسکیموں کے تحت مالی امداد میں بھی دو عددی اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
  8. عدالتی اور عوامی تحفظ کا شعبہ - عدالتی مقدمات کے نمٹانے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
  9. شہریوں پر مرکوز حکمرانی کا سیکٹر  - سرکاری دفاتر کو ای - آفس میں تبدیل کرنے میں زبردست تیزی آئی ہے ۔ شکایات کے ازالے میں تقریباً 100 فی صد  کی ترقی ہوئی ہے اور آن لائن فراہم کی جانے والی سرکاری خدمات میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے ۔

 

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ’’ آزادی کی امرت مدت میں ہم ایک شفاف نظام ، موثر عمل اور  مجموعی اور سب کی شمولیت والی ترقی کے لئے اچھی حکمرانی تشکیل دینے میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ حکومت اچھی حکمرانی کو مستحکم کرنے کے لئے عہد بستہ ہے ، جو عوام دوست اور سرگرم حکمرانی ہے ۔ ’’ شہری پہلے ‘‘ کے طریقۂ کار کی رہنمائی میں  ، ہم اپنی خدمات کی ترسیل کے نظام کی رسائی کو وسیع کرنے اور انہیں اور زیادہ موثر بنانے کے لئے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ‘‘

         پچھلے دو برسوں سے زیادہ عرصے میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی قیادت میں ڈی اے آر پی جی نے ای – آفس ،  جموں و کشمیر  میں ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام  ، جے کے – آئی جی آر اے ایم ایس کو ضلع کے پورٹل کے ساتھ مربوط کرنے  اور اچھی حکمرانی کے عمل کو  اپنانے کی خاطر تین علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد  میں کامیابی حاصل کی ہے ۔  جموں و کشمیر کا ضلع اچھی حکمرانی انڈیکس  امرت کال کی مدت کے دوران اگلی نسل کے انتظامی اصلاحات  کے لئے  ، وزیر اعظم کے ویژن کے حصول میں  ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔

          اس موقع پر ، ڈی اے آر پی جی نے ، اُن تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے ، اِس دستاویز کو تیار کرنے اور   ’’ زیادہ سے زیادہ حکمرانی – کم از کم حکومت  ‘‘ کے قومی حکمرانی کے ماڈل کو آگے  بڑھانے میں مدد کی ۔

 

 ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( ش ح   ۔ و ا  ۔ ع ا ) 

U. No.  631



(Release ID: 1791801) Visitor Counter : 211