صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت  میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 161.16 کروڑسے تجاوزکرگئی


گذشتہ 24 گھنٹوں میں 67  لاکھ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

سردست شفایابی کی شرح93.31  فیصد ہے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3,37,704 نئے معاملے درج ہوئے ہیں

اب تک مجموعی طور پر اومیکرون کے 10,050 معاملوں  کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں کل سے3.69 فیصد کا اضافہ درج ہوا

بھارت میں سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 21,13,365ہے

متاثرہ پائے جانے والے مریضوں کی ہفتہ واری شرح 16.65فیصد ہے

Posted On: 22 JAN 2022 9:16AM by PIB Delhi

نئی دلّی  ،22جنوری، 2022/

 گذشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران 67 لاکھ سے زیادہ (67,49,746)  ٹیکے لگائے جانے کے ساتھ ہی ،آج صبح 7 بجے تک موصولہ عبوری رپورٹ کے مطابق بھارت میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 161.16کروڑ (1,61,16,60,078) تک پہنچ گئی ہے۔

اس حصولیابی کے لئے ملک بھر میں 1,73,78,364 سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔  آج صبح 7 بجے تک  حاصل عبوری رپورٹ درج ذیل کے مطابق ہے:

ٹیکہ کاری کی مجموعی کوریج

طبی کارکنان

پہلی خوراک

1,03,91,589

دوسری خوراک

98,10,494

احتیاطی خوراک

25,79,571

صف اوّل کے کارکنان

پہلی خوراک

1,83,90,455

دوسری خوراک

1,71,19,331

احتیاطی خوراک

24,69,995

15 تا 18 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

4,06,33,023

18 تا 44 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

53,26,20,729

دوسری خوراک

38,40,43,892

45 تا 59 سال کی عمر کےافراد

پہلی خوراک

19,88,04,364

دوسری خوراک

16,52,80,537

60 سال کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

12,38,94,416

دوسری خوراک

10,32,17,344

احتیاطی خوراک

24,04,338

احتیاطی خوراک

74,53,904

کل معاملے

1,61,16,60,078

پچھلے 24 گھنٹے میں 2,42,676 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر (عالمی وباپھوٹ پڑنے کے بعد سے ) 3,63,01,482 ہوگئی ہے۔

جس کے نتیجے میں، بھارت میں صحت یابی کی شرح 93.31  فیصد  ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دورا ن 3,37,704  نئے معاملات درج ہوئے ہیں۔

سردست زیر علاج مریضوں کی تعداد 21,13,365 ہے ۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد  ملک بھرکے مجموعی  متاثرہ معاملوں کا 5.43 فیصد ہیں ۔

ملک بھر میں جانچ کی صلاحیت میں مسلسل خاطر خواہ اضافہ درج ہورہاہے۔گذشتہ 24 گھنٹے میں مجموعی طور پر 19,60,954 نمونوں کی جانچ کی گئی ۔ بھارت میں  اب تک مجموعی طور پر 71.34 کروڑ (71,34,99,892)  سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

اب جب کہ ملک بھر میں طبی جانچ کی صلاحیت میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جانچ کے بعدمتاثرپائے جانےوالےافراد کی ہفتہ وار شرح سردست 16.65 فیصد ہوگئی ہےاور  ایک دن میں جانچ کے بعد متاثر پائےجانے والے افراد کی شرح  17.22 فیصد ہے۔

 

*****

ش ح۔ ن ر

U NO:625


(Release ID: 1791733) Visitor Counter : 193