نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
میرابائی چانو نے قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا اور ہر ہندوستانی پر زور دیا کہ وہ قربانی اور شجاعت کی علامت کے طور پر اسے جا کر دیکھیں
Posted On:
17 JAN 2022 2:07PM by PIB Delhi
بھارت کی ‘سلور گرل’ سائکھوم میرا بائی چانو نے نئی دہلی میں قومی جنگی یادگار کا دورہ کیا جو بھارت کی مسلح افواج کی شجاعت ، بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
میرابائی نے 40 ایکڑ پر محیط خوبصورتی کے حامل میموریل کے اپنے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ‘‘دہلی میں میرا قیام عام طور پر ٹورنامنٹس کے لیے ہوتا ہے۔ لیکن اس بار میں نے اس دورے کو اپنے سفر نامے میں رکھا کیونکہ یہ جگہ نہ صرف مسلح افواج کے لیے بلکہ ہر ہندوستانی کے لئے فخر کا مقام ہے۔’’ اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والی میرا بائی چانو نے یہ بات کہی۔
1947 سے اب تک کی تابناک جنگی تاریخ بیان کرنے والا یہ جنگی میموریل اپنے آپ میں اپنی نوعیت کے لحاظ سے غیرمعروف سورماؤں کی داستانوں ان کے سفر اور فضائے بسیط میں اس کے اظہار کا ایک مرقع ہے۔
نیم کھلی راہداری اور گیلری سے گزرتے ہوئے ہوئے، جس میں فوج، بحریہ اور فضائیہ کی ہندوستانی تاریخ کی اہم تاریخی جنگوں کی بہادری کی داستانیں ہیں، میرا نے کہا، ‘‘میں اس بات سے مسحور ہوں کہ کس طرح اس یادگار کی تعمیر کا تصور تاریخی ‘چکرویو’ سے متاثر ہے۔ ‘پیتل سے بنائی گئی تصویروں سے مزین یہ دیواریں ہماری سرزمینی کے جیالوں کی طرف سے لڑی گئی جنگ کے مناظر کی عکاسی کرتی ہیں۔
میرا نے مزید کہا، ‘‘یہاں آنے کے بعد، میں دل کی گہرائیوں سے محسوس کرتی ہوں کہ ہر ہندوستانی کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اس جگہ کا دورہ ضرورکرنا چاہیے۔’’
ہندوستانی ویٹ لفٹر نے شہید میجر لیشرام جیوتن سنگھ کو بھی خراج تحسین پیش کیا، جنہیں زمانہ امن کے بہادری کے سب سے بڑے انعام اشوک چکر س
ے نوازا گیا ہے اور ان کا تعلق منی پور ریاست سے ہے۔
****************
(ش ح ۔ش ر۔رض )
U NO: 477
(Release ID: 1790491)
Visitor Counter : 204