کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل نے گلوبل وینچر کیپٹل فنڈز سے درجہ 2 اور 3 شہروں کے اسٹارٹ اپ پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی
جناب گوئل نے وی سیزکو نئے شعبوں کی تلاش، آئی پی آر کی حفاظت کرنے اور رسک کیپٹل سمیت سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی
جناب پیوش گوئل نےڈی پی آئی آئی ٹی کے زیر اہتمام گلوبل وینچر کیپٹل فنڈز کے ساتھ چوتھی گول میز کی صدارت کی
امریکہ، جاپان، کوریا، سنگاپور اور ہندوستان میں قائم گلوبل فنڈز سے 75 سے زیادہ وی سی فنڈ سرمایہ کاروں نے اس مباحثہ میں حصہ لیا
Posted On:
14 JAN 2022 2:11PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14 جنوری 2022: کامرس اور صنعت، صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے گلوبل وینچر کیپٹل (وی سی) فنڈز سے درجہ 2 اور 3 شہروں کے اسٹارٹ اپ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر زور دیاہے۔ تجارت اور صنعت کے وزارت صنعت اور داخلی تجارت کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعے منعقدہ، گلوبل وینچر کیپٹل فنڈز کے ساتھ چوتھی گول میز کی صدارت کرتے ہوئے، جناب گوئل نے وی سیز کو سرمایہ کاری کے لیے نئے شعبوں کو تلاش کرنے، تخلیق کردہ دانشورانہ املاک کو فروغ دینے اور تحفظ دینے کی دعوت دی۔ انہوں نے نوجوان ہندوستانی کاروباریوں کے ذریعہ، بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے اور رسک کیپٹل سمیت زیادہ سرمایہ کی تلاش کے لیے مہارت فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نےاسٹارٹ اپس کی معاونت کرنے کے لیے پہلے ہی بہت سے اقدامات کیے ہیں اور مستقبل میں بھی کرے گی۔
میٹنگ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ ہندوستان 55میں صنعتوں میں پھیلے ہوئے 61000 سے زیادہ تسلیم شدہ اسٹارٹ قائم ہیں، جن میں سے 45 فیصددرجہ 2 اور 3 شہروں سے آئے ہیں اور 45 فیصد اسٹارٹ اپس میں کم از کم ایک خاتون ڈائریکٹر ہیں، جو کہ ہندوستانی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کا پھیلاؤ اور شمولیت کے تنوع کا ثبوت ہے۔ اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ خاص طور پر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے، حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی، سرمایہ بڑھانے میں آسانی اور تعمیل کے دباو کو کم کرنے کے لیے 49 ریگولیٹری اصلاحات کی ہیں۔
گول میز کانفرنس کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کے حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ امریکہ، جاپان، کوریا، سنگاپور، اور ہندوستان میں مقیم کچھ گلوبل فنڈز سے 75 سے زیادہ وی سی فنڈ سرمایہ کاروں نے اس مباحثہ میں حصہ لیا۔ ان فنڈز کے پاس ہندوستانی خطے میں 30 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ کے کل اثاثے زیر انتظام (اے یو ایم) ہیں۔عالمی وی سی فنڈز کی طرف سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں، جن کے بارے میں انہوں نے محسوس کیا کہ ان سےاس شعبے میں سرمایہ کاروں کے جذبات کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔
اس گول میز کا مقصد موجودہ ہندوستانی اسٹارٹ اپس-وی سی ایکو سسٹم کی پیشرفت رپورٹ، موثر سرمایہ کاری پر بصیرت، ہندوستان کا عالمی نقطہ نظر اور ہندوستان میں وی سی سرمایہ کاری کے پیشرفت کے راستے کے مواقع اور مداخلتوں کو شراکت کرنا تھا۔
گول میز مباحثے میں ہندوستان سے دنیا کی تعمیر ایک اثر، ایس ڈی جی اور ڈیجیٹل انڈیا آؤٹ لک، عالمی اور گھریلو فنڈز کے لیے ریگولیٹری اپ ڈیٹس، ہندوستان کے مواقع جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا - کس طرح کی پالیسیوں نے ایکو سسٹم اور وے فارورڈ اور ویژن برائے ہندوستان @ 2047 کو تشکیل دیا ہے۔اجلاس میں حکومت ہند کے ساتھ حل کیے جانے والے اعلیٰ ریگولیٹری مسائل کا بھی احاطہ کیا گیا۔
میٹنگ میں شری انوراگ جین، سکریٹری، ڈی پی آئی آئی ٹی اور بڑے ہندوستانی ریگولیٹرز، پالیسی سازوں کے ساتھ ساتھ گلوبل وی سی فنڈز نے شرکت کی۔
ڈی پی آئی آئی ٹی،10 سے 16 جنوری 2022 تک اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک کا انعقاد کر رہا ہے۔ ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تناظر میں، اس ورچوئل اختراعی جشن کو پورے ہندوستان میں انٹرپرینیورشپ کے پھیلاؤ اور گہرائی کو ظاہر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام دنیا بھر سے اعلیٰ پالیسی سازوں، صنعت، اکیڈمیا، سرمایہ کاروں، اسٹارٹ اپس اور تمام ماحولیاتی نظام کو فعال کرنے والوں کو اکٹھا کر رہا ہے۔
*****
U.No.406
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1789990)
Visitor Counter : 193