کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اور برطانیہ نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا آغاز کیا


تجویز کردہ ایف ٹی اے سے، 2030 تک، دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے میں مدد ملے گی

ایف ٹی اے، چمڑے، ٹیکسٹائل، زیورات اور ڈبہ بند زرعی مصنوعات جیسے محنت کش شعبوں میں، ہندوستانی برآمدات کو بڑا فروغ دے گا

یقین، پیشن گوئی اور شفافیت فراہم کرنے کے لیے برطانیہ کے ساتھ ایف ٹی اے، زیادہ آزادانہ، سہولت کاری اور مسابقتی خدمات کے نظام کی تشکیل - جناب پیوش گوئل

جناب پیوش گوئل نے مارکیٹ تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے اور تجارتی پابندیوں کو ہٹا کر شعبہ جاتی وسعت دینے پر زور دیا

ایف ٹی اے سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کے وسیع  راہیں  ہموار ہوں گی۔

Posted On: 13 JAN 2022 2:42PM by PIB Delhi

نئی دہلی،13 جنوری 2022: تجارت اور صنعت،صارفین امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل نے آج نئی دہلی میں، برطانیہ کی سکریٹری برائے بین الاقوامی تجارت عزت مآب این میری ٹریولین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کا آغاز کیا۔ توقع ہے کہ ایف ٹی اے،2030 تک ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے ہدف کو آسان بنائے گا، جو دونوں ممالک کے وزرائے اعظم جناب نریندر مودی اور مسٹر بورس جانسن نے مئی 2021 میں طے کیا تھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہماری مشترکہ تاریخ اور بھرپور ثقافت پر مبنی شراکت داری کے ساتھ، ہندوستان اور برطانیہ دونوں متحرک جمہوریتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں متنوع ہندوستانی باشندے، جو ایک ’’لائیو پل‘‘ کے طور پر کام کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید متحرک کرتے ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ایف ٹی اے سے یقینی، پیشین گوئی اور شفافیت کی توقع کی جاتی ہے اور یہ مزید آزادانہ، سہولت کاری اور مسابقتی خدمات کا نظام بنائے گا۔

جناب گوئل نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ایف ٹی اے مذاکرات سے، چمڑے، ٹیکسٹائل، زیورات اور ڈبہ بند زرعی مصنوعات میں ہماری برآمدات میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی 56 سمندری اکائیوں کو تسلیم کرنے کے ذریعے، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں بھی، ہندوستان کوایک لمبی  چھلانگ درج کرنے کی امید ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ فارما سے متعلق باہمی شناخت کے معاہدے (ایم آراے) مارکیٹ میں اضافی رسائی فراہم کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی/آئی ٹی ای ایس، نرسنگ، تعلیم، آیوش سمیت صحت کی دیکھ بھال، اور آڈیو ویژول خدمات جیسے خدمات کے شعبوں میں، برآمدات کو بڑھانے کے بھی وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اپنے لوگوں کی نقل و حرکت کے لیے بھی خصوصی انتظامات کی کوشش کرے گا۔

وزیر موصوف نے یقین دلایا کہ ایف ٹی اے کی نقاب کشائی کے بعد، دونوں ممالک تجارتی معاہدے کے دائرہ کار اور کوریج پر غور و خوض کرنے کے لیے، ایک دوسرے کے ساتھ فعال اور باقاعدگی سے مشغول رہیں گے۔ اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ برطانیہ اشیا اور خدمات میں دو طرفہ وافرتجارت کے ساتھ، ہندوستان کا ایک بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جناب گوئل نے کہا کہ یہ تعاون سیاحت، ٹیک، اسٹارٹ اپس، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی وغیرہ جیسے شعبوں کا احاطہ کرتاہے اور یہ کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں متوازن مراعات اور مارکیٹ تک رسائی کے پیکیج کے ساتھ، باہمی طور پر فائدہ مند تجارتی معاہدے کے منتظر ہیں۔

منڈی تک رسائی کے مسائل کو حل کرنے اور تجارتی پابندیوں کو ہٹا کر شعبہ جاتی تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں میں براہ راست اور بالواسطہ روزگار پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان-برطانیہ کا ایف ٹی اے اقدری سلسلوں کو مربوط کرنے میں بھی تعاون کرےگااوریہ سپلائی چین کی لچک کو مضبوط کرنے کے لئے ہماری باہمی کوششوں کو فروغ  دینے میں مدد بھی کرے گا۔اس امر کی یاددہانی کراتے ہوئے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے 2022 کے اوائل میں، ایف ٹی اے مذاکرات شروع کرنے کا تصور کیا تھا، جناب گوئل نے، آج ہمارے ایف ٹی اے مذاکرات کے آغاز کا اعلان کرنے کے لیے، بروقت بات چیت کے کامیاب اختتام پر خوشی کا اظہار کیا۔

وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ ایف ٹی اے مذاکرات کے دوران، دونوں ممالک میں کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لیے فوری فوائد فراہم کرنے کی غرض سے، ایک عبوری معاہدے کے امکان کو تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم ایک جامع، متوازن، منصفانہ اور مساوی ایف ٹی اے فراہم کریں، تاکہ دونوں ممالک میں ہمارے چھوٹے، درمیانے اور مائیکرو صیعت کاروں کو فائدہ پہنچے۔

*****

U.No.372

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789705) Visitor Counter : 209