کارپوریٹ امور کی وزارتت

انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے) نے، گیان درشن چینل کے ذریعے، نوجوانوں میں سرمایہ کاری کی تعلیم اور مالی خواندگی کو فروغ دینے کے لیے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے ساتھ مفاہمت نامہ  پر دستخط کیے

Posted On: 12 JAN 2022 2:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی،12 جنوری 2022:   کارپوریٹ امور کی وزارت کے زیراہتمام انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیکشن فنڈ اتھارٹی (آئی ایف پی ایف اے)نے آج یہاں ایک ورچوئل ایونٹ کے ذریعے اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ مفاہمت نامے  پر دستخط کرنے کا مقصد گیان درشن چینل کی ٹیلی لیکچرنگ سہولت کا استعمال کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کی تعلیم، بیداری اور تحفظ کے مینڈیٹ کو حاصل کرنا ہے۔

اگنو  /گیان درشن چینل کے ساتھ یہ اشتراک موجودہ اور ممکنہ شراکت داروں  کے ایک بڑے گروپ کے درمیان سرمایہ کار کی تعلیم اور بیداری کے پیغام کو پھیلانے میں مدد کرے گی۔ لیکچر سیریز کے لیے وسائلی شخصیا ت کے پینل میں آئی سی اے آئی، آئی سی ایس آئی اور آئی ای  پی ایف اےجیسے پیشہ ورانہ اداروں کے ماہرین اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے سینئر حکام نیز دیگر ریگولیٹرز شامل ہوں گے۔ 75 قسطوں پر مشتمل مجوزہ  لیکچروں کی سیریز  24x7 گیان درشن ٹی وی چینل پر  براہ راست  نشریاتی لیکچر کی سیریز ہوگی اور یہ ’’آزادی کے امرت مہوتسو‘‘ کے تحت ہندوستان کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کی یاد میں  سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا ایک حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014ZUB.jpg

ٹی لی لیکچرنگ سیریز کی  26 قسطیں اس سے قبل  سال 2021 میں پیش کی گئی تھیں جنھیں تمام شراکت داروں نے سراہا تھا۔ ٹی لی لیکچرس کا ذخیرہ آئی  ای پی ایف اے کے آفیشیل یوٹیوب چینل پر دستیاب ہے۔

Description: A picture containing text, indoor, wall, personDescription automatically generated

کارپوریٹ امور کی وزارت(ایم سی اے) کے سکریٹری  جناب راجیش ورما اور آئی ای پی ایف اے کے سابق صدر نشین نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا ’’ہم سب یہاں لوگوں کو تعلیم فراہم کرنے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ یکجا ہوئے ہیں۔پوری قوم آزادی کا امرت مہوتسو کے 75 سال کا جشن منا رہی ہے کیوں کہ ہندوستان ایک  خود کفیل ، ترقی پسند قوم بن گیا ہے۔ اس دن کو سوامی وویکا نند کے یوم پیدائش میں اس کی یاد میں نوجوانوں کے قومی دن کے طورپر  بھی منایا جاتا ہے۔ ان تمام عظیم واقعات کے  ایک ساتھ  رونما ہونے کے باعث آج کا واقعہ اور زیادہ موزوں اور متعلقہ ہوگیا ہے۔ آئی ای پی ایف اے  اور اگنو، دونوں کا مشترکہ مقصد تعلیم فراہم کرنا اور لوگوں کو ان کی زندگیوں کو متاثر کرنے والے مضامین کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ آئی ای پی ایف اے تمام شراکت دار گروپوں اور خاص طور نوجوانوں میں بیداری اجاگر کرنے کا ارادہ رکھتاہے‘‘۔

اگنو کے  وائس چانسلر پروفیسر ناگیشور راؤ نے اپنے کلمات میں کہا کہ اس پہل کے ساتھ اگنو  اور آئی ای پی ایف اے، نوجوانوں اور دیگر شراکت داروں تک بڑے پیمانے پر رسائی کریں گے جو دونوں تنظیموں کے وژن اور مشن کو پورا کرنے میں نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔

آئی ای پی ایف اے  اتھارٹی کے سی ای او ، ایس ایچ منوج پانڈے، اگنو کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام، آئی سی اے آئی کے صدر ایس نہار جمبوساریا، آئی سی ایس آئی کے صدر  جناب ناگیندر ڈی راؤ اور آئی ای پی ایف اے، اگنو اور کارپوریٹ امور کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداران نے بھی اس موقع پر شرکت کی۔

 انویسٹر ایجوکیشن اینڈ پروٹیشن فنڈ اتھارٹی (آئی ای پی ایف اے)،  اپنی کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ 125 کے تحت آئی  ای  پی ایف فنڈ  کے انتظام کے لیے ، کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ 125 (3) کے تحت قائم کی گئی ہے۔ اتھارٹی کا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کی تعلیم کو فروغ دینا، آگاہی اور تحفظ ، حقدار دعویداروں کو کمپنیوں کے قانون 2013 کی دفعہ 124 اور 125 کے تحت ، غیر دعوے شدہ حصص، منافع اور دیگر رقوم کی واپسی  ادائیگی کرنا ہے۔ آئی ایف پی ایف اے، کارپوریٹ امور کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتی ہے۔

*****

U.No.338

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1789453) Visitor Counter : 140