وزارت اطلاعات ونشریات
بارک کے ذریعے ’نیوز ہیئت‘ کے لئے ٹیلی ویژن ناظرین پیمائش ریٹنگ کی بحالی
Posted On:
12 JAN 2022 5:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12/جنوری 2022 ۔ ٹی آر پی کمیٹی کی رپورٹ اور ٹیلیکام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) کی سفارش مورخہ 28.04.2020، کو دھیان میں رکھتے ہوئے میسرس براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل (بی اے آر سی – بارک) نے اپنے طریقہ کار، پروٹوکول اور نگرانی نظام میں ترمیم کی ہے اور ریگولیشن کی نوعیت وغیرہ میں تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ آزاد اراکین کو شامل کرنے کے لئے بورڈ اور تکنیکی کمیٹی کی تشکیل نو کا کام بھی بارک کے ذریعے شروع کیا گیا ہے۔ ایک مستقل نگرانی کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔ ڈیٹا کے لئے ایکسس پروٹوکول کو نئی شکل دی گئی ہے اور اسے سخت بنایا گیا ہے۔
بارک نے اشارہ دیا ہے کہ اس کے ذریعے کی گئی تبدیلیوں کے پیش نظر وہ نئی تجاویز کے بارے میں تفصیل سے بتانے کے لئے متعلقہ شعبوں سے رابطہ کررہے ہیں اور وہ واقعتاً نئے پروٹوکول کے مطابق ریلیز شروع کرنے کے لئے تیار ہیں۔
مذکورہ باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزارت نے بارک کو فوری اثر سے نیوز ریٹنگ جاری کرنے اور اس کے ساتھ ہی ماہانہ شکل میں نیوز ہیئت کے لئے گزشتہ تین مہینوں کے اعداد و شمار بھی جاری کرنے کو کہا ہے، تاکہ حقیقی رجحان کو غیر جانب دارانہ اور منصفانہ طریقے سے پیش کیا جاسکے۔ ترمیم شدہ نظام کے مطابق نیوز اور اہم ہیئتوں کی رپورٹنگ ’فور ویک رولنگ ایوریج کانسیپٹ‘ پر ہوگی۔
وزارت نے ٹی آر پی خدمات کے استعمال کے لئے ریٹرن پاتھ ڈیٹا (آر پی ڈی) اہلیتوں کا استعمال کرنے پر غور کرنے کے لئے پرسار بھارتی کے سی ای او کی صدارت میں ایک ’ورکنگ گروپ‘ کی تشکیل بھی کی ہے، جس کی ٹرائی کے ذریعے اور ساتھ ہی ٹی آر پی کمیٹی کی رپورٹ میں بھی سفارش کی گئی ہے۔ یہ کمیٹی چار ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کردے گی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
347U-NO.
(Release ID: 1789452)
Visitor Counter : 148