کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

زرعی بازار تک رسائی میں بہتری ہونے  سے ہندوستان امریکہ کاروباری –تجارت کو فروغ ملا


ہندوستانی آم اور انار کو امریکہ میں بازار تک دستیابی کی سہولت حاصل ہوئی

محکمہ زراعت اور کسان بہبود (ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو) اور امریکی  محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) نے ‘‘2 بمقابلہ 2’’زرعی بازارتک رسائی   کے مسئلے کو حل کرنے کےلئے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے  

Posted On: 08 JAN 2022 2:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،8جنوری،2022

بھارت امریکہ ٹی پی ایف کی 23نومبر2021 کو منعقد 12ویں میٹنگ کی پیروی میں محکمہ زراعت اور کسان بہبود (ڈی اے سی اینڈ ایف ڈبلیو ) اور امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) نے ‘‘2بمقابلہ2’’ زرعی بازار تک رسائی کے مسائل  یعنی  بھارتیہ آم اور انار کےلئے معائنہ /نگرانی کی منتقلی  اور بھارت سے انار ایریل (انار کے دانوں) کےلئے بازار تک رسائی اور امریکی چیری اور امریکی الفالفا ہی(خشک گھانس) کےلئے بازارتک رسائی کو نافذ کرنے کےلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے۔

آم اور انار کی برآمدات جنوری-فروری 2022 سے شروع ہوگی اور انار کے دانوں کی برآمدات اپریل 2022سے شروع ہوگی ۔امریکہ سے الفالفا ہی اور چیری کی برآمدات اپریل 2022سے شروع ہوگی۔

اس کے علاوہ ،بین وزارتی غور و خوض کی بنیاد پر  مویشی پروری اور ڈیری محکمے(ڈی اے ایچ ڈی) نے بھی امریکی پورک کے لئے بازار تک رسائی مہیا کرانے کےتئیں اپنی تیاری سے مطلع کرایا  اور امریکی فریق سے اسے حتمی شکل دینے  کےلئے حتمی صاف صفائی کے سرٹیفکیٹ کی ایک دستخط والی کاپی  کا اشتراک کرنے کی اپیل کی۔

******

ش ح ۔ا م۔

U:233

 


(Release ID: 1788566) Visitor Counter : 224