کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعتوں اور اندرونی تجارت کی ترقی کامحکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی)اسٹارٹ اپ انڈیا انوویشن ویک منعقد کرے گا
اختراعی ہفتہ سے ہندوستان بھر میں صنعت کاری کی وسعت اور گہرائی کا اظہار ہوگا
متعلقہ فریقوں کا رجسٹریشن جاری ہے
Posted On:
07 JAN 2022 11:50AM by PIB Delhi
صنعت اور اندرونی تجارت کی ترقی کا محکمہ(ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارت تجارت و صنعت، 10 جنوری سے 22 جنوری 2022 تک سٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ منعقد کرنےجارہاہے۔ اس ہفتہ بھر چلنے والی ورچوئل اختراعی تقریب کا مقصد ہندوستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ آزادی کا امرت مہوتسو منانا اورہندوستان بھر میں صنعت کاری کی وسعت اور گہرائی کا اظہار کرنا ہے۔
اٹارٹ اپ انڈیا اختراعی ہفتہ میں ہونے والے اجلاسوں میں زیر غور آ نے والے موضوعات میں، مارکیٹ تک رسائی کے مواقع کو بڑھانا، صنعتی دنیا کے لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنا، ریاستوں کے اختیار کردہ بہترین طور طریقے ،معاونین کی صلاحیت سازی، ان کیوبیٹرس کےذریعے ریورس پچنگ، تکنالوجی کی نمائش، کارپوریٹ روابط وغیرہ شامل ہیں ۔
توقع کی جاتی ہے کہ اس پروگرام سے دنیا بھر کے اعلی پالیسی ساز، تعلیمی شخصیات، سرمایہ کار، اسٹارٹ اپس، ماحولیات کے حامی افراد کو یکجا کیا جا سکے گا۔ ان تمام شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس اختراعی ہفتے کا حصہ بننے کے لئے اپنی درخواستوں کو
https://www.startupindiainnovationweek.in پررجسٹرکرائیں ۔ مزید تفصیلات کے لئے جناب گوتم آنند سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے ۔( (Mobile: 9205241872, Email: gautam.anand@investindia.org.in
****************
(ش ح ۔س ب۔ ع آ)
U-204
(Release ID: 1788278)
Visitor Counter : 195